geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرائسٹ چرچ: پولیس کو ایک اور مسجد پر حملے کی اطلاع تھی

July 7, 2020 0 1 min read
Mosque
Share this:

Mosque

کرائسٹ چرچ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ کی اسلامک وومین کونسل کے مطابق پولیس اور سکیورٹی اداروں کو پندرہ مارچ 2019ء کو ایک اور مسجد پر مبینہ حملے کے بارے میں متنبہ کیا گیا تھا۔ اس دن کرائسٹ چرچ میں ایک مسلح حملہ آور نے51 نمازیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسلامک وومین گروپ نے تحقیقاتی انکوائری کو بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کے روز پولیس اور سکیورٹی اداروں کو ایک اور مسجد پر مبینہ حملے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ اسلامک وومین کونسل کے مطابق انہوں نے پولیس کو بار بار سفید فام نسلی برتری کے پیروکاروں کی جانب سے دھمکیوں کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

کونسل نے ایک سو تیس صفحات پر مشتمل اپنی جامع رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ برس پندرہ مارچ کے ہی دن اُن کو فیس بک پر جیسے ہی ہیملٹن شہر کی ایک مسجد کے سامنے قرآن نذر آتش کرنے کا ایک پیغام موصول ہوا تو انہوں نے فوراﹰ متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا تھا۔ واضح رہے اس ہی دن یعنی پندرہ مارچ سن 2019 کو کرائسٹ چرچ ميں دو مختلف مساجد پر ہونے والے حملوں ميں اکاون افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسلامک وومین کونسل نے انکوئری مشن کو رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اگرچہ یہ دھمکی براہ راست کرائسٹ چرچ میں حملوں سے منسلک نہیں تھی لیکن تمام مساجد میں اضافی حفاظتی اقدامات لیے جاسکتے تھے۔ اس رپورٹ کو منگل کے روز عام کیا گیا ہے۔ کونسل کی رپورٹ کے مطابق، ’’پولیس کے پاس ملکی سطح پر مساجد کی سکیورٹی سخت کرنے کی جامع حکمت عملی جاری کرنے کے لیے کافی شواہد موجود تھے۔‘‘

انتيس سالہ آسٹريلوی مبینہ حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کے خلاف عدالتی فیصلہ آئندہ ماہ چوبیس اگست کی سماعت کے دوران متوقع ہے۔ کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے ٹیرنٹ کے پاس اسلحہ رکھنے کا لائسنس بھی موجود تھا اور اس کی سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کے تناظر میں شبہ ہے کہ وہ سفید فام نسل پرست ہے۔ برینٹن نے خونریزی کا یہ واقعہ فیس بک پر لائیو نشر کیا تھا۔ اس کو مسجد النور پر حملے کے چھتیس منٹ بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی اسلامک وومین کونسل کے دعوی کے جواب میں پولیس کا کہنا ہے کہ رائل کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے تک اس بارے میں کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، ہیملٹن کی مسجد پر حملے کے خطرے کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کی گئی تھی اور اسے باضابطہ طور پر متنبہ بھی کیا گیا تھا۔ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں رائل کمیشن کی انکوائری کی تفتیش جولائی کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

کرائسٹ چرچ کے حملوں کے بعد سے اب تک مسلم برادری کو نفرت آمیز دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس سال کے آغاز میں ہی ایک دھمکی آمیز پوسٹ پوسٹ شائع کی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ میں برطانیہ اور امریکا کے برعکس نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی ہے لیکن کرائسٹ چرچ کے حملے کے نتیجے میں سکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

مسلم خواتین کی کونسل کے اندازوں کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسکارف پہننے والی شاید ہی کوئی ایسی خاتون ہو، جسے عوامی مقامات پر کسی قسم کی بدسلوکی کا نشانہ نہ کرنا پڑا ہو۔

Share this:
Protest
Previous Post کیا بھارت کا چین پر انحصار ختم ہو سکتا ہے؟
Next Post سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی، چیف جسٹس نوٹس لیں
Ali Zaidi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.