geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حالات نہیں بدلے پر کپتان بدل گئے

September 16, 2020 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : عمر خان جوزوی

وزیراعظم عمران خان اپنی کتاب،، میں اور میرا پاکستان، ،میں اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ 1984 میں وفات سے قبل میری ماں اذیت کے دن جیتی رہیں۔میں ڈاکٹرسے مشورہ کرنے ایک دن میوہسپتال گیا۔میں کمرہ انتظار میں تھا۔جب ایک بوڑھاآدمی اندرداخل ہوا۔اس کے چہرے پربہت بے چینی تھی۔تکلیف سے ستاہواچہرہ،یہ تاثرمیرے لئے عجیب بہرحال نہ تھا۔پچھلے کئی ماہ سے میرے والد،میری بہنیں اورخودمیں اسی حال سے دوچارتھے۔بوڑھے آدمی کے ہاتھ میں کاعذکاایک ٹکڑاتھااوردوسرے میں کچھ دوائیں۔چونکہ وہ خودپڑھ نہ سکتاتھالہٰذااس نے سب چیزیں ڈاکٹرکے نائب کوتھمادیں کہ جانچ لے۔اسے بتایاگیا کہ ایک دواکم ہے۔”کتنے میں آئے گی۔؟”رنجیدہ آدمی نے پوچھا۔قیمت بتائی گئی تواداس چہرے پر مایوسی اورناامیدی گہری ہوگئی۔کچھ کہے بغیروہ مڑااورباہرنکل گیا۔میں نے پوچھاکہ مسئلہ کیاہے۔؟بتایاگیاکہ نوشہرہ کایہ پشتون بزرگ اپنے کینسرمیں مبتلابھائی کویہاں علاج کے لئے لایاہے۔ہسپتال میں کوئی بسترخالی نہیں ۔اس لئے برآمدے میں پڑاہے۔بوڑھاقریب ہی ایک زیرتعمیرعمارت میں محنت مزدوری کرتاہے اورباقی وقت اپنے بھائی کی دیکھ بھال ۔میوہسپتال میں علاج مفت ہوناچاہیئے کہ سرکاری ہسپتال ہے مگرمریضوں کودوائیں اکثراپنی جیب سے خریدناپڑتی ہیں ۔

عمران خان آگے مزیدلکھتے ہیں کہ ایک میں اورمیراخاندان تھا۔تمام تروسائل بروئے کارلانے کے باوجودہم پریشان کن کیفیت سے دوچارتھے۔پھرمیں مسلسل اسی ایک بات پرسوچتارہا ۔اس غریب آدمی پرکیاگزررہی ہوگی ۔میں ایک طرف،،میں اورمیراپاکستان،،میں وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کے سامنے ایک غریب کے ساتھ ہونے والا یہ واقعہ پڑھتاہوں اوردوسری طرف جب اسی عمران خان کی حکمرانی میں آج نہ صرف لاہورکے اس میوہسپتال بلکہ لاہورسے کراچی،کوئٹہ سے گلگت،پشاورسے سوات اورکاغان سے چترال تک پورے ملک کے سرکاری ہسپتالوں کی 1984سے بھی بدسے بدترحالات اورانتظامات کودیکھتاہوں تومیرے دل کی دھڑکنیں تیزاورہاتھ کانپنے لگتے ہیں۔سونے کے چمچے منہ میں لیکرپیداہونے والے تو غریبوں کادکھ اوردردکیاجانیں۔۔؟سابق وزیراعظم نوازشریف اورآصف علی زرداری جیسے شریفوں۔۔زرداریوں۔۔نوابوں۔۔چوہدریوں۔۔رئیسوں اورخانوں کوکیاپتہ۔۔؟کہ اس ملک میں غریبوں پرکیاگزرتی ہے۔جن کااپناعلاج امریکہ،برطانیہ اورعرب ممالک میں ہو۔انہیں تویہ بھی معلوم نہیں کہ اس ملک میں سرکاری ہسپتال بھی کہیں ہے یانہیں۔لیکن وزیراعظم عمران خان کی طرح جن کاان ہسپتالوں سے واسطہ پڑتاہے ان کواچھی طرح اندازہ اوربخوبی علم ہے کہ ان ہسپتالوں میں غریب عوام کے زخموں پرمرہم رکھنے کے لئے کیا ہے۔۔؟یاان ہسپتالوں میں غریبوں کے ساتھ کیاکچھ ہوتاہے۔۔؟

نوازشریف،پرویزمشرف اورآصف علی زرداری جیسے زرداریوں،شریفوں،چوہدریوں،نوابوں،رئیسوں اورخانوں کاتوبلڈپریشربھی وی آئی پی معیارکے نیشنل اورانٹرنیشنل ہسپتالوں میں چیک ہوتاہے۔ایسے بے چاروں کاسرکاری ہسپتالوں سے کیالینادینا۔ نوازشریف اورآصف علی زرداری نے اگراپنے ادوارمیں ان سرکاری ہسپتالوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی تواس میں ان کاکوئی قصوربھی نہیں ۔کیونکہ یہ بادشاہ لوگ توکبھی ان ہسپتالوں میں گئے نہیں اس لئے انہیں کیاپتہ۔۔؟کہ میوہسپتال میں غریبوں کے ساتھ کیاہوتاہے۔۔؟یاپشاورکے لیڈی ریڈنگ یاایبٹ آبادکے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجے کے لئے آنے والے غریب کس کرب اوراذیت سے گزرتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کوتویہ سب پہلے سے پتہ تھا۔ان پرخودگزری یاان کی آنکھوں کے سامنے اس پشتون کی طرح بہت سوں پرگزری۔اس کے باوجود عمران خان کاوزیراعظم بنتے ہی سرکاری ہسپتالوں کوتجربہ گاہ اورتماش گاہ بناناسمجھ سے بالاترہے۔چاہئے تویہ تھاکہ اقتدارمیں آتے ہی وزیراعظم عمران خان1984 میں والدہ کی بیماری کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات ،حادثات اورحالات کوسامنے رکھتے ہوئے ان ہسپتالوں میں ایسے اصلاحات لاتے کہ ان ہسپتالوں میں پھرکسی پشتون،پنجابی،سندھی اوربلوچی کواس پشتون کی طرح اذیت،پریشانی اورکسی مشکل کاپھرکوئی سامنانہ کرناپڑتا۔مگرافسوس عمران خان نے اقتداراورحکومت ہاتھ لگنے کے بعداصلاح کی بجائے تباہی کاپہلاوارہی ان سرکاری ہسپتالوں پرکیا۔ماناکہ میوہسپتال سمیت پورے ملک میں ان سرکاری ہسپتالوں کی حالت پہلے سے ہی خراب تھی۔

مہنگے ٹیسٹوں کے ساتھ مہنگی ادویات کے لئے بھی غریبوں کوباہردوڑایاجاتاتھا۔مگرانتہائی معذرت کے ساتھ اتنی بھی خراب نہیں تھی جتنی آج ہے۔ عمران خان کی اس حکمرانی میں آج سرکاری ہسپتالوں کاجوحال ہے ایساحال توان ہسپتالوں کا1984میں بھی نہیں ہوگا۔نوازشریف،پرویزمشرف اورآصف علی زرداری جیسے امیروں اورکبیروں کی طرح اگرعمران خان کابھی ان سرکاری ہسپتالوں سے کوئی واسطہ نہ پڑتا۔توواللہ ہم ان گنجوں شنجوں کی طرح کپتان سے بھی ہسپتالوں اورطبی سہولیات کے بارے میں کوئی گلہ نہ کرتے مگرافسوس ہمیںیہ ہے کہ ایک بندہ اپنی آنکھوں سے ایسے حالات دیکھیں۔پھربھی اختیارملنے کے بعدوہ ایسے حالات پر آنکھیں بندکرکے چین کی نیندسوئیں۔ہمارے نزدیک ایسے نام نہادغم خواروں کوپھرمفت میںغریبوں سے ہمدردی کاچورن بیچنے کاکوئی حق اورتک نہیں بنتا۔میوہسپتال میں بھائی کے علاج کے لئے دربدرپھرنے والے پشتون کے آنسواگرعمران خان کے دل ودماغ پراس قدراثرانداز ہوگئے تھے کہ ،،میں اورمیراپاکستان،، کی کتاب بھی ان انسوئوں سے ترہوئے بغیرنہیں رہ سکی۔ توپھروزیراعظم بننے کے بعدعمران خان کوکم ازکم اس غریب پشتون کے ان بہتے آنسوئوں کی لاج تو ضروررکھنی چاہیئے تھی۔عمران خان کی حکمرانی سے پہلے سرکاری ہسپتالوں کے اندرپھربھی غریبوں کوکچھ نہ کچھ مل جاتاتھالیکن جب سے اس ملک میں خان کی ،،کپتانی اورحکمرانی،، کی خوشبوآنی شروع ہوئی ہے اس کے بعدسے سرکاری ہسپتال بھی غریبوں کے لئے بیگانے بیگانے سے بن گئے ہیں۔

پہلے چوراورڈاکوئوں کی حکمرانی میں ملک کے اندرنہ صرف کینسرکے مریضوں بلکہ ان سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی وداخل مریضوںکے ساتھ غریب ومستحق بیماروںکوبھی زکوٰة فنڈسے کچھ نہ کچھ کرکے مفت ادویات ملتی تھیں لیکن جب سے اس ملک میں غریبوں کے غم،دکھ اوردردمیں آنسوبہانے والے اس ایماندارعمران خان کی حکومت آئی ہے یہ سلسلے بھی تقریباًختم ہوکررہ گئے ہیں۔ایم ٹی آئی کے نام پرسرکاری ہسپتالوں کے ساتھ جوکھیلواڑکھیلاگیاہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔حکومت کوپی آئی اے،سٹیل ملز،ہسپتال ،سکول اورکالجزسمیت دیگرسرکاری ادارے بیجنے کا توبہت شوق ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کوایک بات یادرکھنی چاہیے کہ ان سرکاری ہسپتالوں کی یہ تباہی اگرنہ روکی گئی توپھر21کروڑعوام میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والے لاکھوں وکروڑوں غریب اورمجبوراس غریب پشتون کی طرح اپنے کسی بھائی۔۔بہن۔۔بیٹے۔۔بیٹی یاماں اورباپ میں سے کسی کے علاج کے لئے ہسپتالوں کی بجائے چوکوں اورچوراہوں میں پاگلوں کی طرح دربدرپھرتے دکھائی دیں گے۔دکھ اوردردکاجولمحہ،وقت اورموقع دل ودماغ پرنقش ہوتاہے وہ پھرمرنے تک یادرہتاہے۔میوہسپتال کاوہ منظریقینناًآج بھی وزیراعظم کے سامنے ہوگا۔اگرنہیں ۔توکپتان کواپنی حکمرانی میں کم ازکم ایک باراپنی کتاب کامطالعہ ضرورکرناچاہئے۔ہم مانتے ہیں کہ کپتان بدل بہت بدل گئے ہیں لیکن نہ غریب بدلے ہیں اورنہ ہی کپتان کی کتاب کے وہ تاریخی الفاظ کچھ بدلے ہیں۔اس ملک میں آج بھی غریبوں کی حالت 1984والی حالت سے کچھ مختلف نہیں۔صحت،تعلیم،روزگاراوردیگربنیادی ضروریات وسہولیات کے لئے اس ملک میں آج بھی غریب سڑکوں پرمارے مارے پھررہے ہیں۔آج اس ملک میںکپتان کی حکومت ہے۔اب بھی اگرعمران خان اپنے جیسے ان غریبوں کے لئے کچھ نہیں کرسکے توپھرکب کریں گے۔۔؟اقتدارسے باہرتوپوری دنیا غریبوں کے لئے لڑتی اورمرتی ہے۔
Umar Khan Jozvi

تحریر : عمر خان جوزوی

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post جج کے اعترافِ جرم کے بعد اگر سزا ہی قائم نہ رہی ہو تو واپسی کیسی، گرفتاری کیوں؟
Next Post بھروسا کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پر
United Nations

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.