geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سٹیزن پورٹل، ترقی ٔ معکوس؟

January 23, 2020January 23, 2020 0 1 min read
Pakistan Citizens Portal
Share this:

Pakistan Citizens Portal

تحریر : عقیل خان

تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے جو انقلابی نعرے لگائے تھے ان میں ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ عام آدمی کی پہنچ وزیراعظم ہاؤس سے خود وزیراعظم تک ہوگی۔ اسی انقلابی نعرے کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لیے وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ‘پاکستان سٹیزن پورٹل’ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان براہ راست عوامی شکایات سن کر ان پر کارروائی کے احکامات بھی جاری کریں گے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں۔

وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی پاکستان سٹیزن پورٹل کی سال 2019 کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں سٹیزن پورٹل پر سولہ لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ملک بھرسے پندرہ لاکھ جبکہ بیرون ملک سے ترانوے ہزار شکایات موصول ہوئیں۔پنجاب سے سات لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ خیبر پختونخواہ سے ایک لاکھ پچانوے ہزار، سندھ سے ایک لاکھ چھتیس ہزار شکایات اور بلوچستان سے بھی پندرہ ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کی رپورٹ میں سب سے زیادہ شکایات میونسپل، توانائی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق موصول ہوئیں۔ رپورٹ میںیہ بھی بتایا گیا کہ سٹیزن پورٹل نے چودہ لاکھ ساٹھ ہزار شکایات کاازالہ کیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 40 فیصد لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیاہے۔

نہیں معلوم اس سٹیزن پورٹل پر حکومت پاکستان کاکتنا ماہانہ یا سالانہ خرچہ ہورہا ہے مگر اس کا فائدہ شاید اس کے اخراجات کی نسبت ایک آنے کا بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ عوام کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں مل رہا ہے اور نہ ہی میرٹ پر فیصلے ہورہے ہیں۔بذات خود وزیراعظم اس کی کارکردگی سے ناخوش نظر آرہے ہیںجس کا انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعتراف بھی کیا تھا۔

میں نے بذات خود سٹیزن پورٹل پر 8 کے قریب شکایات درج کرائیں مگر ان میں سے کسی ایک پر بھی ایسا جواب نہیں ملا جس سے وہ مجھے مطمئن کرسکے ہوں۔ اپنی ذاتی کی گئی ایک کمپلین کا حال سناتا ہوںجس کا فیصلہ قارئین خود کرسکتے ہیں۔ جمبرمیں پچھلے کئی سالوں سے سیوریج کے ڈرین کا شدیدمسئلہ پیش آرہا ہے۔ میں نے سٹیزن پورٹل پر درخواست دی کہ جمبر میں بس سٹاپ سے آبادی کی طرف جانے کے لیے دو مین راستے ہیں جہاں آئے روز ڈرین بند ہونے کی وجہ سے کئی کئی فٹ پانی سڑک پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ برائے مہربانی انتظامیہ کو حکم صادر فرمایا جائے کہ ڈرین لائن کو مشین کے ذریعے صاف کرایا جائے تاکہ جمبر کی عوام کو بھی سکھ کا سانس مل سکے۔

گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بچوں سمیت بڑے بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 13 اکتوبر کو درج کرائی گئی شکایت کا 3 جنوری 2020 میں فائنل جواب ملا۔ سب سے پہلے تو اس سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کا اندازہ لگائیں کہ کس سپیڈ سے کام ہورہا ہے؟ درخواست پہلے مرحلے میں 13اکتوبر کو ڈی سی کے پاس پہنچی تو انہوں نے14اکتوبر کو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قصور کو فارورڈ کردی۔ 16 اکتوبر کو ڈپٹی ڈائریکٹر نے سیکرٹری یونین کونسل جمبر سے رپورٹ طلب کرلی۔ 25 اکتوبر کو یونین کونسل کی رپورٹ جس میں سیکرٹری صاحب نے رپورٹ کیا کہ جمبر میں ڈرین بہت پرانی ہوجانے کی وجہ سے پائپ لائن اور کنوؤں کی صفائی بہت ضروری ہے اور وہ صفائی جمعداروں کی بجائے مشینوں کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے چیف آفیسرضلع کونسل قصور کو کیس فارورڈ کردیا۔ 15 نومبر کو چیف آفیسر ضلع کونسل نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اپنی ساری رام کہانی لکھ کر بھیج دی۔ 16 نومبر کو ڈپٹی ڈائریکٹر نے دوبارہ چیف آفیسر ضلع کونسل کو یہ لکھ کر بھیج دیا کہ معاملہ ضلع کونسل کا ہے اور وہ ہی اس کو حل کرے۔ 7 دسمبر کو چیف آفیسر ضلع کونسل نے درخواست چیف آفیسر تحصیل پتوکی کو بھیج دی کہ یہ تحصیل کا معاملہ ہے۔ 11 دسمبر کو چیف آفیسر تحصیل پتوکی نے ڈی سی قصور کولکھ کر بھیج دیا کہ یہ ایریا میونسپل کمیٹی پتوکی میں نہیں آتا۔ 17 اکتوبر کو دوبارہ ڈی سی صاحب نے چیف آفیسر ضلع کونسل کو مارک کردیا کہ یہ کیس آپ کے آفس کا ہے اور اس پر ضروری ایکشن لیں اور دوسرے دفاتر کو نہ بھیجیںجس کا جواب 3جنوری 2020کو یہ ملا کہ اس وقت ایک نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم پی ایل جی اے 2019 منتقلی پر ہے اور پی ایم ایس پی پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ کے تمام ترقیاتی منصوبے چلائے جارہے ہیںاور اس کے ساتھ ہی سٹیزن پورٹل کا کام ختم ہوگیا۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ درخواست دینے والے کو سٹیزن پورٹل والوں نے کیا فون کے ذریعے اطلاع دی۔ کیا سائل سے کسی کو بتایا کہ آپ کی درج کرائی گئی درخواست کوخارج دفتر کیا جارہا ہے؟ تین ماہ تک درخواست مختلف دفاتر میں فٹ بال بن کر گھومتی رہی مگر آخر میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف رزلٹ صفرآیا ۔ خرچے والا کام کرنے کے لیے تحصیل اور ضلع دونوں نے جواب دے دیا مگر شہرسے ٹیکس وصولی ، مختلف دکانوں پر چھاپے مارنے اوربہت سے انکم والے کام مثلاً وزن پورا نہ ہونا، ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونا،ریٹ لسٹ کے مطابق چیزیں فروخت نہ کرناان سے جرمانہ وصول کرنے کے لیے ضلع اور تحصیل کونسل کا عملہ حاضر ہے مگر ڈرین کی صفائی کے لیے ان کونسلز (یونین، تحصیل، ضلع)کے پاس فنڈ نہیں۔

سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ آخر قائم مقام لوگ جو ان اداروں کو چلا رہے ہیں وہ یہ کام نہیں کراسکتے تو پھر اس شہر سے کسی قسم کی وصولی بھی نہ کریںاور اگر بلدیاتی نظام اپوزیشن اور حکومت کی لڑائی میں کئی ماہ یا سال تک رائج نہ ہوسکا تو کیا جمبر کی عوام اسی طرح اس عذاب میں مبتلا رہتے ہوئے مرتے رہیں گے اور جنازے بھی راستے بدل بدل کے لیکر جاتے رہیں گے۔

سٹیزن پورٹل پر یہ ایک درخواست کی روداد ہے مگر ایسے بہت سے دوست ہیں جو سٹیزن پورٹل پر کی گئی درخواست پراپنی رام کہانی سنا چکے ہیں اورآخر میں یہ رزلٹ نکلتا ہے کہ اس پر درخواست دینے کا کوئی فائدہ نہیں یہاںتو” کتی چوراں نال رلی اے”
خان صاحب کو نظر ثانی کرنا ہوگی کہ یہ پراجیکٹ پر جس لاکھوں روپے خرچ کیے اس کے نتائج کیا نکل رہے ہیں۔ کبھی کسی نے سٹیزن پورٹل پر کی گئی درخواست پر نیوٹرل ٹرائل کرایا۔ جس محکمے کے خلاف درخواست دی گئی اس محکمے کے آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا جس نے اپنے ہی محکمے کی سائیڈ لیتے ہوئے یک طرفہ فیصلہ کرکے درخواست کو کلوز کردیا جاتا ہے۔

خانصاحب پاکستان مالی بحران میں مبتلا ہے اگر سٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے عوام اور آپ ہی مطمئن نہیں تو پھر اس پراجیکٹ پر جو لاکھوں روپے خرچ ہورہے ہیں یہ پراجیکٹ بند کرکے پاکستان کو کچھ نہ کچھ مالی بحران سے نکال سکتے ہیں یا پھر اس کی پہنچ جو عوام تک آپ نے رکھی ہے تو پھر فیصلے بھی میرٹ پر کرتے ہوئے محکموں کے خلاف ایکشن لیں۔
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان

Share this:
Flour Crisis
Previous Post اب تو گھبرانا چھوڑ دو
Next Post SSB انٹر کلب و ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جنوری سے ٹنڈو جام اور ٹنڈو الہ یار میں ہو گا
SSB Inter District & Clubs Basketball Tournament

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.