geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا ‘کلین کراچی’ ممکن ہے؟

August 14, 2019 0 1 min read
Clean Karachi
Share this:

Clean Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی گزشتہ چند برسوں سے صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث کچرا منڈی بن چکا ہے۔ صوبائی اور بلدیاتی اداروں کے مابین اختیارات کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اس شہر کا ہوا ہے۔

پاکستان کے محکمہ بندرگاہ اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے چند دن قبل ہونے والی بارشوں کے بعد کراچی میں صفائی کی گھمبیر صورتحال اور صوبائی اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کا اعلان کیا تھا۔

‘ کلین کراچی’ کے عنوان سے شروع کی جانے والی اس مہم کو وفاقی اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس میں دس ہزار سے زائد رضاکار، سیاسی کارکنان اور عوامی نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کی نگرانی وفاقی وزیر علی زیدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان فوج کا ذیلی ادارہ ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) اس مہم میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ کئی دیگر ادارے اس سے معاونت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے اس مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔ زیدی کے مطابق”دوسرے مرحلے میں شاہراہوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا۔ کچرا اٹھانے کے فیز میں ڈمپنگ یارڈ خالی کرنا اور اسکولز و پارکس کے اطراف سے کچرا اٹھانا شامل ہے۔‘‘

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ” کلین کراچی مہم کے لیے قومی خزانے سے فنڈز نہیں لیے جارہے ہیں بلکہ عوام کی جانب سے اکھٹا کیے جانے والے عطیات سے کام ہو رہا ہے۔ مہم میں ایف ڈبلیو او کی تکنیکی مدد و ہیوی مشینری کی مدد شامل ہے۔ کراچی کی کاروباری و صنعتی تنظیمیں بھی کلین کراچی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ ‘‘

کلین کراچی مہم میں ایف ڈبلیو او کی تکنیکی مدد و ہیوی مشینری کی مدد شامل ہے۔

علی حیدر نے کلین کراچی مہم کے حوالے سے مزید کہا کہ ”مہم میں ایک ہزار ٹریکٹر ٹرالیوں 200 سے زائد ڈمپر لوڈر سے کچرا ٹھکانے لگایا جا رہا ہے اور ہر بلدیاتی وارڈ میں رضا کار صفائی مہم کا حصہ ہیں۔ اس صفائی مہم میں ضلع غربی میں 48 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔‘‘

کلین کراچی مہم میں پیش پیش، پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اب اس مہم کو جس حد تک ممکن ہو سکا طویل مدت تک جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم نے جب ابتدا کی تھی تو اس کے دو فیز رکھے تھے۔ ایک عید سے پہلے اور دوسرا عید کے بعد۔ عید سے قبل کا جو منصوبہ تھا اس کے مطابق ہم نے کراچی کے 36 نالوں کی صفائی کے کام کا ٹارگٹ رکھا تھا۔ لیکن ان میں اتنا کچرا ہے کہ علی زیدی نے دو ہفتوں کا ٹارگٹ واپس لیتے ہوئے کہا کہ اب جب تک ہم پورا کراچی صاف نہیں کرلیتے، یہ مہم جاری رہے گی۔‘‘

دو کروڑ نفوس پر مشتمل آبادی والے شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ اس تمام صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا جاتا ہے جن کے ماتحت اٹھارویں ترمیم کے بعد بلدیات کا محکمہ ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر کے مطابق انہیں کراچی کی صفائی کے ناقص صورتحال پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس کی اصل ذمہ دار سندھ حکومت ہے جس کے پاس شہر کے اصل اختیارات ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ ”کراچی میں تھوڑا بہت جتنا بھی کام ہورہا ہے وہ محدود وسائل اور انتہائی کم فنڈز سے صرف بلدیہ عظمیٰ کراچی ہی کررہی ہے، سندھ حکومت ہم سے پوچھتی ہے کہ بتائیں پیسہ کہاں گیا پہلے وہ یہ تو بتائیں کہ کراچی کا اربوں روپیہ کہاں جارہا ہے، شہر کے مقررہ فنڈز سے آدھا دیا جاتا ہے جو تنخواہوں اور پینشنز میں چلا جاتا ہے، ماہانہ 300 ارب روپے ریونیو دینے والے شہر کو 25 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں۔‘‘

وسیا اختر کہتے ہیں کہ صورت حال کو کس طرح چلایا جا رہا ہے، وہ خود ہی جانتے ہیں اور اسی باعث وزیراعظم سے درخواست کی جن کی ہدایت پر وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کے ساتھ مل کر یہ مہم شروع کی گئی ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی کے بگاڑ کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو برسوں سے یہاں موجود ہے۔ قریشی کے مطابق ”اس مہم کے حوالے سے سابق وزیر بلدیات سعید غنی کا رویہ بہت منفی تھا۔ وہ فوراً تصادم کے موڈ میں آجاتے تھے لیکن اب ان کی جگہ ناصر حسین شاہ آئے ہیں۔ وہ بھی ہیں تو اسی کرپٹ گورنمنٹ کا ہی حصہ لیکن وہ کچھ مصلحت پسند ہیں اس لیے ان سے کچھ امید ہے۔‘‘

کلین کراچی مہم پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بڑی تعداد میں شوبز شخصیات کی جانب سے اس مہم کی مکمل حمایت میں ویڈیو پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ کئی نجی سماجی و کاروباری ادارے اس مہم میں عطیات دیتے ہوئے اپنی شمولیت کو یقینی بنا رہے ہیں تاہم عوام اس مہم کو ماضی میں کراچی صاف کرنے کی دعوی دار دیگر مہمات کی طرح پبلسٹی مہم قرار دیتے ہیں۔

Share this:
Hongkong Protest
Previous Post ہانگ کانگ کے شہری کیوں مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں؟
Next Post مسجد پر حملے کے بعد سویڈن اور ناروے ایک دوسرے کے مقابل آ گئے
Al-Noor Mosque

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.