geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کامیڈی کنگ سب کو رلا گیا

October 13, 2021 0 1 min read
Umar Sharif
Share this:

 Umar Sharif

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

1974 میں عروس البلاد شہر کراچی کے آدم جی ہال میں لگے ایک اسٹیج ڈرامہ میں ایک کریکٹر جو تشی کا تھا کریکٹڑ کرنے والے فنکار کو اچانک ایک فوتگی پہ جانا پڑا تو اس کریکٹر کے لئے ایک لڑکے کا انتخاب فی الفور کرنا پڑا ڈارمہ شروع ہونے سے صرف دو گھنٹے قبل نئے لڑکے کو کریکٹر کا اسکرپٹ تھما دیا گیا پورے ڈرامے میں اس نئے لڑکے کی صرف تین بارانٹری تھی اپنی پہلی ہی انٹری میں نئے لڑکے نے زبردست پرفارمنس دے کر شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لی ان کی انٹری کے بعد شائقین نے دل کھول کا داد دی ڈرامے کے آخری روز اس نئے فنکار کو پانچ ہزار روپے ستر سی سی موٹر سائیکل اور سال بھر کا پٹرول بطور انعام دیا گیا چودہ سال کی عمر میں اسٹیج پہ پہلی انٹری دینے والا بعد میں اسٹیج کی دنیا کا ”کامیڈی کنگ ” بنا اور دنیا اسے عمر شریف کے نام سے جانتی ہے اسی کامیڈی کنگ نے ستر سے زائد ڈراموں کی کہانیاں لکھیں ان ڈراموں کی ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ بطور اداکار بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا محمد عمر کراچی میں 19 اپریل 1960 کو پیدا ہوئے ابھی چار سا ل کے تھے کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا ان کی فیملی شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئی اس فیملی کی رہائش ایسی جگہ تھی جہاں قوال رہتے تھے یہی وجہ تھی کی اس بچے کو بچپن ہی سے شوبز سے منسلک افراد کے بچوں کے ساتھ پلنے بڑھنے کا وقت ملاہوش سنبھالتے ہی نامور فلمی لوگوں کی نقالی کرنے لگے لطیفہ گوئی ،بذلی سنجی اور برجستہ جملہ بازی نے انہیں پورے علاقہ میں ہر دلعزیز بنا دیا ان کے گرد محلے کے لڑکوں کا ایک ہجوم رہتا جنہیں اپنی پرفارمنس سے خوب محظوظ کرتے۔

اسٹیج پر ان کا ایک ڈرامہ”بہروپیا”تھا جس میں ان کی عمدہ پرفارمنس ان کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو کھل کر سامنے لے آئی”بڈھا گھر پہ ہے”ان کا بہترین ڈرامہ تھا جن انہوں نے ”بکرا قسطوں پہ” بنایا تو ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی مقبول ہوئے اس طرح برصغیر میں بہترین کامیڈین کے طور پر اپنا لوہا منوایا”بکراقسطوں پہ” کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ڈرامے کے پانچ پاٹ بنائے گئے اسٹیج ڈرامہ ”بکرا قسطوں پہ” پارٹ 2 نے بالی وڈ کے قدآور اداکار امیتابھ بچن کی مہنگے بجٹ کی فلم ‘شہنشاہ’ کو مات دے دی تھی جس وقت عمر شریف کا اسٹیج ڈرامہ ‘ ‘بکرا قسطوں پہ” پارٹ 2 مارکیٹ میں آیا ٹھیک اسی وقت امیتابھ بچن کی فلم ‘شہنشاہ’ ریلیز ہوئی اور اس موقع پر ایک بہت ہی انوکھا اور تاریخی منظر دیکھنے کو ملا کہ عمر شریف کے اسٹیج ڈرامے کی کیسٹ خریدنے والوں اور کرائے پر کیسٹ لینے والوں کی تعداد ‘شہنشاہ’ کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ تھی اور عمر شریف کے ویڈیو ڈرامے نے بالی وڈ کے ایک بڑے بجٹ کی نامور ستاروں سے سجی فلم کو مات دے دی تھی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت ہالی وڈ، بالی وڈ اور لولی وڈ کی فلموں کی کیسٹ کا کرایہ 24 گھنٹوں کے لیے 10 روپے تھا مگر عمر شریف کا اسٹیج ڈرامہ بلیک میں 24 گھنٹے کے 50 روہے پر شائقین نے کرائے پر لیا۔

سٹیج ڈراموں کی بے پناہ بھیڑ کی وجہ سے اکثر شائقین ٹکٹ سے محروم رہ جاتے تھے اسٹیج کے ان شوقین افراد کے لیے عمر شریف نے ایک بہت ہی انوکھا قدم اٹھایا اور اپنے ایک اسٹیج ڈرامے وی آئی پی روم کی ریکارڈ نگ دبئی میں کروائی اس ڈرامے کو ویڈیو کیسٹ پر ریلیز کیا یہ تجربہ اس قدر کامیاب رہا کہ جس کی نظیر اس سے قبل پاکستان میں نہیں ملتی عمر شریف نے اس مقبولیت کی وجہ سے اپنے بعد میں آنے والے اسٹیج ڈراموں کی ویڈیو فلمبندی شروع کردی اور ان ڈراموں کو وی ایچ ایس کیسٹ کے ذریعے شائقین کے گھروں کی دہلیز پر پہنچا دیا اس دور میں کراچی میں وی سی آر کے ذریعے فلمیں دیکھنے اور اس ایک اگلی شکل کیبل پر یہ اسٹیج ڈرامے لوگوں کو دیکھنے کو ملے یہ ان دنوں کا تذکرہ ہے جب صدر ایمپریس مارکیٹ کے بالمقابل پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹ فلموں کی مارکیٹ رینبو سینٹر وی ایچ ایس کیسٹ فلموں، ڈراموں گیت مالا اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں کی آماجگاہ ہوا کرتا تھاعمر شریف کے اسٹیج ڈراموں کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ رینبو سینٹر کی ہر دکان اور روڈ پر عمارت کے ستونوں پر عمر شریف کے ڈراموں کے رنگین اشتہارات آویزاں ہوتے تھے۔

فلمی کامیڈین منورظریف کو اپنا روحانی استاد مانتے ہیں یہی وجہ تھی کہ شوبز میں اپنی شروعات میں عمرکے ساتھ ظریف لکھا کرتے تھے منور ظریف کے ساتھ ان کی کوئی ملاقات نہ ہوسکی تھی ایک بار منور ظریف کراچی آئے تو عمر انہیں ملنے کے لئے گئے لیکن منور کی مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہ ہو سکی منور ظریف سے انہیں بہت عقیدت تھی ایک بار کراچی سے لاہوتشریف لائے داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور سیدھے ٹیگور پارک میں منورکے گھر گئے اور گھر کی دیواریں چومی 70 کی دہائی میں مصری اداکار عمر شریف کی فلم ”لارنس آف عریبیا” کی نمائش ہوئی تو محمد عمر، عمر شریف بنے اور امر ہو گئے۔

عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیںانہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیاان کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں” دلہن میں لے کر جاؤں گا”،” سلام کراچی”،” انداز اپنا اپنا”، ”میری بھی تو عید کرا دے”،” نئی امی پرانا ابا”، ”یہ ہے نیا تماشا”،” یہ ہے نیا زمانہ”، ”یس سر عید نو سر عید”،” عید تیرے نام”، ”صمد بونڈ 007”،” لاہور سے لندن”،” انگور کھٹے ہیں”،” پٹرول پمپ”،” لوٹ سیل”،” ہاف پلیٹ”،” عمر شریف ان جنگل”اور” چوہدری پلازہ” ودیگر شامل ہیں اسٹیج پہ تو اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلموں میں بھی اپنے ان مٹ نقوش چھوڑے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ عمر شریف نے ”مسٹر420 ”،” مسٹر چارلی ”اور ”چاند بابو ”جیسی فلمیں پروڈیوس کیںواضح رہے کہ ”مسٹر 420 ”کے لیے انھیں دو نیشنل اور چار نگار ایوارڈز ملے جو پاکستان میں ایک ریکارڈ ہے علاوہ ازیں انھوں نے حساب، کندن، بہروپیا، پیدا گیر، خاندان اور لاٹ صاحب فلموں میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کئے ایک شو ”عمر شریف ورسز عمر شریف”’میں وہ 400 سے زیادہ بہروپوں میں نظر آئے 90 کی دہائی میں عمر شریف کراچی سے لاہور منتقل گئے جہاںشمع سنیما کو لاہور تھیٹر میں بدل دیاگیا مذکورہ تھیٹر میں عمر شریف نے کئی یادگار ڈارمے پیش کئے جو کہ ایک منفرد اور تاریخی ریکارڈ ہے عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

عمر شریف نے تین شادیاں کی تھیں ان کی پہلی شادی اپنی ہمسائی کے ساتھ ہوئی دوسری شادی اداکارہ شکیلہ قریشی سے ہوئی اور زیادہ نہیں چل سکی جب کہ تیسری شادی ا سٹیج اداکارہ زرین غزل سے ہوئی ان کی تیسری بیوی زرین ہی ان کے ساتھ بیرون ملک علاج کے لئے گئی تھیں ان کی جواں سالہ بیٹی حرا شریف ایک آپریشن کے بعد انتقال کر گئیں تھیں بیٹی کے انتقال کا صدمہ ان کے دل و دماغ پر گہرے اثرات چھوڑ گیا بیٹی کی وفات کے بعد بیمار رہنے لگے بیٹی کو یاد کرتے رہتے اور رونے لگتے عارضہ قلب سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔

سوشل میڈیا پہ شیئر کی گئی ایک تصویر سے ان کے پرستاروں کو بیماری کا پتا چلا اس تصویر میں ان کی شیو بڑھی ہوئی اور ایک ویل چیئر پہ بیٹھے بیمار دکھائی دیئے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت نے ان کا علاج کروانے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں حکومت سندھ نے چار کروڑ روپے بھی جاری کئے جس کے بعد انھیں کراچی سے خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا جہاںمقبول فلمی اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر شہاب نے ان کا علاج کرنا تھا عمر شریف کو پاکستان سے علاج کی غرض سے 28 ستمبر 2021ء کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروایا گیاوہاں ان کی ٹریٹ منٹ جاری تھی بخار اورنمونیہ نے حملہ کیا طبیعت زیادہ بگڑ گئی 2 اکتوبر 2021ء کو 61برس کی عمر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
WhatsApp
Previous Post واٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر
Next Post 1 ارب ڈالر واپس کرنے کے بعد مزید 1 ارب ڈالر قرض لینے کی تیاری
Dollars

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.