geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حوادث زمانہ اور موجودہ حالات

April 14, 2020 0 1 min read
Help Poor Peoples
Share this:

Help Poor Peoples

تحریر : اقبال زرقاش

جوں جوں انسان نے دنیا میں ترقی کی منازل طے کیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ انسانی رویوں میں بھی تبدیلی وقوع پذیر ہوتی رہی ہے اور ہر چیز مادہ پرستی ,ذاتی مفادات کے گرد گھومنے لگی ہے ۔”پہیے”کی ایجاد کے ساتھ ساتھ انسان بھی تیزی سے اپنی ذات کے گرد گھومنے والی مشین بن کر رہ گیا ہے ۔ غاروں سے مٹی کے گھروندوں,قلعوں اور پھرعالی شان محلوں تک کے سفر نے انسانوں کے درمیان تفریق حد بندیوں اور دوریوں کے بیج بو د ئیے۔اس بے لگام ترقی نے انسانوں کو درندوں سے بھی بدتر مخلوق بنا دیا ۔آئے روز کے دلخراش واقعات اس بات کا اھم ثبوت ہیں کہ ہوس زر کی طلب نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا ۔ایک طرف ایک شخص بھوکا سورہا ہے تو دوسری طرف اس کا ہمسایہ خوب پیٹ بھر کر سیر ہو رہا ہے۔ بے حسی کی انتہا ہے کہ کسی کو اپنے اردگرد کوئی دوسرا ضرورت مند دکھائی ہی نہیں دے رہا۔اگر کوئی دکھائی بھی دیتا ہے تو کوئی اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں احساس نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی خود غرضی اپنے عروج پر ہے بھائی بھائی کے خون کا پیاسا بن چکا ہے ۔اس عہد وحشت میں کسی انسان کو کسی دوسرے انسان کی پرواہ تک نہیں ہر شخص اپنی ذات سے باہر سوچنا بھی گناہ سمجھتا ہے یہی رویہ انسانیت کی موت کا باعث ہے ہر شخص دوسرے انسان سے گریزاں ہے۔ بابائے تھل فاروق روکھڑی نے کیا خوب کہا تھا کہ

ہر شخص گریزاں ہے دوسرے سے یہاں
تمھارے شہر کے لوگوں کو یہ ہوا کیا ہے؟

معاشرے کے ان بدلتے ہوئے رویوں کو ہم ترقی کا نام دے رہے ہیں جو میرے خیال میں درست نہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ ہم پستی کی طرف گامزن ھیں تو غلط نہ ہوگا ۔آج ہمارا ترقی یافتہ معاشرہ اپنے گھروں کی چاردیواری اور انا کے خول کے اندر بند ہو کر رہ گیا ہے ہمیں اپنے آس پاس غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارتے بے بس و لاچار افراد دکھائی ہی نہیں دیتے بلکہ یوں کہ لیں کہ سب کیڑے مکوڑے نظر آتے ہیں کیا یہی ترقی کے ثمرات ہیں …؟ آج کورونا وائرس جیسی مہلک وباء نے تمام دنیا کی ترقی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ایک معمولی سے نہ نظر آنے والے وائرس نے انسان کوبے بس اور لاچار بنا کر رکھ دیا ہے فطرت سے بغاوت کرنے والا انسان آج کہاں کھڑا ہے …؟

اس وحشت زدہ دورمیں بھی ہمارے رویوں میں ذرا برابر تبدیلی رونما نہیں ہو رہی ہماری اشرافیہ آج بھی اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ اپنے خوشنما قلعوں کے اندر محفوظ ہیں ۔مگر ایسا کچھ نہیں ہے یہ مہلک وائرس وقت کے بادشاہوں اور شہزادوں کے محلوں کی دیواریں پھلانگ کر ان تک پہنچ چکا ہے اور بتا رہا ہے کہ تمھارے سیکورٹی کے حصار اور دیواروں پر نصب کیمرے بے معنی ہو چکے ہیں اللہ تعالی کی ذات کے آگے انسان کی بنائی ہوئی تدبیریں کبھی کاریگر ثابت نہیں ہو سکتیں یہ آج کے دور کے انسان کے لیے ایک بہت بڑا سبق اور عبرت کا مقام ہے ۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ کی طرف رجوع کریں اور ایسے حالات میں اپنی ذات کے حصار سے نکل کر انسانیت کے درد کو محسوس کرتے ہوئے ایسے مواقع پربے بس اور لاچار غریب لوگوں پر نظر عنایت کریں اپنے مال سے غرباء کا حصہ نکال کر دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہوں ۔اس وقت ملک میں حالیہ لاک ڈاون کی وجہ سے بہت سے دیہاڑی دار مزدور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور ہماری مدد کے طلبگار ہیں۔ یہ ہم پر قدرت کی طرف سے ایک آزمائش ہے ہمیں اس پر پورا اترنا ہے اس کے لیے ہر دولت مند شخص کو باہر نکلنا ہو گا اور ضرورت مند بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرنی ہو گی اس سے پہلے کے دیر ہو جائے۔ہمارے مجبور اور بے بس مفلوک الحال بھائی کورونا وائرس سے تو بچ جائیں گے لیکن بھوک ان کے سروں پر موت بن کر کھڑی ہے ان کی چیخ وپکارعرش کو ہلا سکتی ہیں ۔بقول شاعر

تنہا ہے میری ذات جگائوں کسے کسے
ہر شخص مجھ کو نیند میں ڈو با ہوا ملا

حکومت کے ساتھ ساتھ اس وقت فلاحی تنظیموں کا بھی رول بہت اہم ہے معاشی بدحالی کے پیش نظر فلاحی ادارے اور تنظیموں کو اپنے حصے کا کام بھرپور طریقے سے سرانجام دینا ہوگا جس طرح زلزلہ ،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دور میں ان اداروں اور تنظیموں نے اپنی خدمات پیش کرکے دنیا میں پاکستان کی نیک نامی کے جھنڈے گاڑھے تھے اور خراج تحسین کے مستحق ٹھہرے تھے اس وقت بھی ملک کی بعض مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کا کردار قابل رشک ہے جن میں جماعت اسلامی ،تحریک منہاج القران ،ایوان مہر علی گولڑہ شریف اور بہت سی دیگر تنظیمیں اپنے حصے کا بھر پور کام کر رہی ہیں ۔حسب روایت پاک فوج کے جوان بھی اس کار خیر میں پیش پیش ہیں۔ ہمیں یقین کامل ہے کہ حکومت، ڈاکٹرز ،پاک فوج اور فلاحی ادارے سب مل کر مشکل وقت میں عوام کو اس وباء سے نجات دلانے میں سرخرو ہونگے۔ پروفیسر نصرت بخاری نے کیا خوب کہا تھا کہ

تھکن سے چور ہے سارا بدن مگرنصرت

غموں کے ساز پہ اب تک حیات رقص میں ہے
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:
Coronavirus - Pakistan
Previous Post اجتماعی نماز انفیکشن کا سبب نہیں بن سکتی، 67 فیصد پاکستانیوں کی رائے
Next Post معجزاتی ملک اور کرشماتی لوگ!
Coronavirus - Pakistan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.