geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چوتھی سالانہ سیدہ کائنات کانفرنس

March 4, 2019 0 1 min read
Conference
Share this:

Conference

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

ایوان مہر علی شاہ حضرواٹک کے زیر اہتمام عظیم الشان چوتھی سالانہ سّیدہِ کائنات کانفرنس کا انعقاد اٹک کے ایک مقامی ہال میں کیا گیا۔ جسکی صدارت حضرت صاحبزادہ سید محمدعبداللہ شاہ گیلانی درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف نے کی۔جبکہ نظامت کے فرائض محمد عرفان الحق آف چنیوٹ نے سر انجام دیئے۔تقریب کا آغاز قاری اجمل قادری کلرسیداںنے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ملک کے نامور نعت خواںقاری وقار یونس سیالوی آف چینوٹ،فرحان علی، محمد طاہر اقبال،محمد صالح گولڑوی اور دیگرنعت خوانوں نے اپنی پُرسوز خوبصورت آواز میںہدیہ عقیدت کے پھول سرکار دوعالم کے حضور نچھاور کیے۔تقریب میںہزاروں کی تعداد میںہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، مریدین گولڑہ شریف، ایوان مہر علی شاہ حضرو اٹک کے عہدے داران و ممبران نے سرپرست اعلیٰ صالح محمد چشتی کی قیادت میںشرکت کی اور میزبانی کے فرائض ادا کیے۔جنید خان گولڑوی حویلیاں،حافظ ممتاز گولڑوی، ڈاکٹر عبدالشکور کلرسیداںاور سیدلال شاہ مانسر شریف نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری غلام محمد گولڑوی خطیب اعظم راولپنڈی نے کہا کہ سیدہ کائنات کانفرنس کا مقصدآج کی نسل نو کو حضرت فاطمہ الزھرہ کی سیرت و کردار سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ موجودہ پرفتن دور میںآپ کی سیرت و کردار پر عمل کرتے ہوئے دین اور دنیا دونوں میں حقیقی کامیابی حاصل کر سکیں۔آپ نے کہا کہ سیدہ کائنات کا رتبہ اور مرتبہ اتنا بلند اور اعلیٰ ہے کہ جسے بیان کرنا شاید انسان کے بس میں نہ ہو۔

آپ ۖ کا یہ فرمان کہ” فاطمہ سلام اللہ علیہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے”. سیدہ کائنات حضر ت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا وہ عظیم ہستی ہیں جنکی تعلیمات آج کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ خاتون جنت کے مقام و مرتبہ کا یہ عالم ہے کہ آپ جنت میں عورتوں کی سردار ٹھہریں۔ پوری کائنات میں آپ کا کوئی ثانی ہے نا ہو گا۔

تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری احمد حسن گولڑوی خطیب اعظم سرگودھا نے کہا کہ اہل بیت کی محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔اور سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھرہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیںجنکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نے کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔ آپ ۖ کی سیدہ کائنات سے محبت کا یہ عالم تھا کہ آپ جب کبھی کہیں سفرکے لیے تشریف لے جاتے یا آتے توآپ سلام اللہ علیہا کے گھر ملاقات کے لیے خصوصی طور پر تشریف فرما ہوتے۔جس سے آپ ۖ کی سیدہ کائنات سے والہانہ محبت کا خصوصی عکس نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیرانسان کا ایمان مکمل ہی نہیںہوسکتا۔ ہمارا پیغام ہی یہی ہے کہ نبیۖ کی آل کا دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھو تاکہ تم دین اور دنیا دونوں میں سرخرو ہو سکو۔ انہوں نے کہاکہ اہل بیت کا وہ لجپال گھرانہ ہے جن کے درسے کبھی کوئی سائل خالی نہیں لوٹا۔دنیا اور آخرت کی کامیابی ہمیںتبی حاصل ہو گی جب ہم سیدہ کائنات کے فرمودات پر حقیقی معنوںمیں عمل پیرا ہونگے ۔ایسی پُروقار اور پرنور محفلوں کا انعقادایوان مہر علی شاہ کے پلیٹ فارم سے قابل تحسین کام ہے اسے اسی طرح جاری و ساری رہنا چاہیے تاکہ اہل بیت سے حقیقی محبت کا درس نوجوان نسل کے دلوں میں اجاگر کیا جا سکے۔
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی
اسلام آباد0333-5178926

Share this:
Abhinandan
Previous Post لاتوں کے بھوت، باتوں سے نہیں مانتے
Next Post ہندوستانی حکومت کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی
Shah Mehmood Qureshi - Sushma Swaraj

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.