geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جھگڑے میں زخمی ہونے اور باہمی اختلافات کی تردید، ملا برادر منظر عام پر آگئے

September 16, 2021 0 1 min read
Mullah Abdul Ghani Baradar
Share this:

Mullah Abdul Ghani Baradar

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنے زخمی ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور یہ بھی واضح کیا کہ طالبان کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے۔

طالبان رہنماؤں کے مابین تنازعے کی اطلاعات تھیں جن میں ملا برادر اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

ملا برادر سے متعلق دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ صدارتی محل میں حریفوں کی ایک جماعت کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب ان کی جانب سے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ملا برادر نے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے حوالے سے پھیلائی جانیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں قندھار میں اپنی رہائش گاہ پر بالکل ٹھیک اور صحیح سلامت ہوں۔ کابل شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ تک رسائی نہیں تھی ورنہ ان تمام افواہوں کو پہلے ہی رد کردیتا۔

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کی جانب سے مختصر کلپ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا جس میں ملا عبدالغنی برادر صوفے پر براجمان ہیں جب کہ ان کے سامنے سرکاری ٹی وی کا اینکر بھی بیٹھا ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان سے بھی بہتر ہیں۔

یاد رہے کہ ملا عبدالغنی برادر کچھ عرصے سے منظر سے غائب تھے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ تنظیم میں کچھ اختلافات پیدا ہوگئے ہیں لیکن طالبان نے ان تمام خبروں کی تردید کردی تھی جب کہ ملا برادر کی جانب سے بھی آڈیو اور تحریری پیغام جاری کیا گیا تھا۔

طالبان ذرائع کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا گیا تھا کہ ملا برادر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی (جو حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ رہنما بھی ہیں) کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صدارتی محل میں موجود دونوں رہنماؤں کے پیروکاروں نے بھی ایک دوسرے سے تکرار شروع کردی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ بحث اور جھگڑے کا آغاز طالبان کی نئی حکومت کے ڈھانچے کو لے کر ہوا، کیوں کہ ملا برادر عبوری حکومت کے اسٹرکچر سے خوش نہیں تھے۔

Share this:
Boris Johnson
Previous Post افغان بحران: ڈومینک راب وزارت خارجہ کے اہم منصب سے محروم
Next Post پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی
Corona Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.