geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ضمیر فروش

November 2, 2020 1 1 min read
Bribery
Share this:

Bribery

تحریر : شیخ توصیف حسین

ایک طوطی اپنے طو طے کے ہمراہ دور دراز کا سفر طے کرتی ہوئی ایک ایسے شہر میں پہنچی جہاں کی تمام تر سڑکیں خواہ وہ اندرون شہر کی تھیں یا پھر بیرون شہر وں کو جانے والی مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے نہ صرف شہری افراد بلکہ دور دراز کو آ نے جانے والی ٹریفک ذہنی اذیت کا شکار ہو چکی تھیں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ بر باد جس کی وجہ سے گلیوں محلوں اور سڑکوں پر کھڑے گندے پا نی سے وہاں کی عوام مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئی تھی ٹریفک پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجہ میں ٹریفک کا نظام بے لگام ہو کر رہ گیا تھا جس کی وجہ سے آئے روز چھوٹے بڑے ایکسیڈنٹ شہریوں کے مقدر بن کر رہ گئے تھے پولیس کا عملہ اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگائو اور مال کمائو کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر رہ گیا تھا جس کی وجہ سے مظلوم افراد کو عدل و انصاف ملنا بس ایک دیوانے کا خواب بن کر رہ گیا تھا ریلوے اسٹیشن تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو نے کے بجائے دن بدن پسماندگی کی راہ پر گامزن ہو کر بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کر چکے تھے۔

تفریح پارکوں پر خواہ ضلعی حکومت کے ریکارڈ کے مطا بق کروڑوں روپے خرچ آ چکے تھے درحقیقت نہ تو وہاں پر بچوں کے کھیلنے کیلئے پگھوڑے وغیرہ تھے اور نہ ہی وہاں پر اعلی قسم کے پودے ہاں البتہ وہاں پر جتنے بھی درخت لگائے گئے تھے اُن میں بھی زیادہ تر وہ درخت تھے جو مخیر حضرات نے تحفے میں دیئے تھے جبکہ ضلعی حکو مت مذکورہ تفریح پارکوں کی کینٹین اور سائیکل سٹینڈ کی مد میں لاکھوں روپے بھتہ وصول کر نے میں مصروف عمل تھی سرکاری خیراتی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز ڈریکولا کا روپ دھار کر غریب مریضوں کا خون چوسنے میں مصروف عمل جبکہ اُن بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بنے غریب مریضوں کے ساتھ ہتک آ میز اور ظالمانہ رویے کو اپنانا اپنا فرض عین سمجھتے تھے یہاں تک کہ مذکورہ ڈاکٹرز غریب مریضوں کی ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ اپنے ذاتی کمیشن کے حصول کی خا طر تجویز کرتے تھے محکمہ رجسٹرار کے تحصیل دار و دیگر عملہ رجسٹری اور انتقال کی مد میں آئے روز لاکھوں روپے بغیر کسی ڈر اور خوف کے جگا ٹیکس وصول کرنے میں مصروف عمل تھے۔

مذہبی و سیاسی شخصیات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساز باز ہو کر قومی خزانے کو لوٹنے میں مصروف عمل تھے قصہ مختصر اُس شہر کے تمام ادارے خواہ وہ صوبائی یا پھر وفاقی رشوت خوری کی آ ماجگاہ بن کر رہ گئے تھے جس کی وجہ سے لا قانونیت کا ننگا رقص ہر طرف جاری تھا جس کی وجہ سے عدل و انصاف سے لا تعداد مظلوم افراد محروم ہو کر رہ گئے تھے ان گھنائو نے حالات کو دیکھ کر طوطی نے اپنے طو طے سے کہا کہ یہاں پرایسا کیوں ہو رہا ہے یہ سن کر طو طے نے طو طی سے کہا کہ یہاں پر یقینا کسی اُلو کا بسیرا ہے جس کی نحو ست سے یہاں پر ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے طوطے کی اس بات کو ایک اُلو نے سن لیا اور وہ دوڑتا ہوا طوطے اور طو طی کے پاس آ کر کہنے لگا آپ مجھے یہاں پر پردیسی نظر آتے ہیں۔

لہذا آج کا کھا نا آپ میرے ساتھ کھا ئیں یہ سن کر طو طا اور طو طی اُس اُلو کے ساتھ کھا نا کھا نے چلے گئے کھا نا کھا نے کے بعد طو طا اور طو طی وہاں سے جا نے لگے تو اُلو نے طو طی کو پکڑتے ہوئے طو طے سے کہا کہ یہ اب میری بیوی بن چکی ہے لہذا تم اب یہاں سے اکیلے جائو یہ سن کر طو طا پریشانی کے عالم میں اُس شہر کے حاکم یعنی کہ قاضی کے پاس پہنچا جو از خود پرلے درجے کا ضمیر فروش اپنے عہدے اور انسانیت کے نام پر ایک بد نما داغ تھا جس کی لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنے شہر کی سرکاری زمینوں کو بھاری رشوت کے عوض اونے پونے داموں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری دفاتروں کے رشوت خور اعلی افسران و دیگر عملہ کی سر پرستی کر نا اپنا فرض عین سمجھتا تھا اگر کوئی مظلوم شخص رشوت خور اعلی افسران و دیگر عملہ کے کالے کرتوتوں کی رپورٹ مذکورہ قاضی کے ارباب و بااختیار کو کرتا تو مذکورہ قاضی اُن کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کو کی واپسی رپورٹ صادق اور امین کہہ کر تحریر کرتا یہی کافی نہیں مذکورہ قاضی اپنی کوٹھی پر آ نے والے بااثر افراد سے بھینس اور گھوڑے گفٹ کے طور پر وصول کرنے میں بھی ماسٹر ماہنڈ تھا۔

قصہ مختصر طوطے کی تمام کہا نی کو سننے کے بعد قاضی نے اپنے ہمراز منظور نظر اہلکار کو اُلو کو بلانے کیلئے اُس کے پاس بھیجا اُلو نے اُس منظور نظر اہلکار کو رشوت دیکر مذکورہ قاضی کی عدالت میں پہنچ کر یہ فیصلہ اپنے حق میں کروا لیا اس فیصلے کو سن کر طو طا وہاں سے مایوسی کے عالم میں جانے لگا تو اُلو نے طو طے کو بلا کر کہا کہ تم اپنی طو طی کو اپنے ساتھ لے جائو یہ سارا ڈرامہ میں نے آپ کو سمجھانے کیلئے کیا ہے کہ الوئوں کے بسیرا کرنے سے ملک یا شہر تباہ و بر باد نہیں ہوتے بلکہ ضمیر فروش قاضیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں لہذا آج کے بعد تم جس ملک یا شہر میں ایسے حالات دیکھو تو تم یہ بخوبی سمجھ لینا کہ اُس ملک یا پھر شہر کے قاضی پرلے درجے کے ضمیر فروش ہیں۔
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:
Maryam Nawaz and Shahbaz Sharif
Previous Post مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات
Next Post فرانس: نیس حملے میں حراست میں لیے جانے والے تین مشتبہ افراد کو رہا کر دیا گيا
France Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.