geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور جھوٹا پراپیگنڈا

April 16, 2020 0 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

تحریر : اقبال زرقاش

دنیا جب اس وقت کورونا وائرس جیسی مہلک وباء کے خلاف برسر پیکار ہے تو دوسری طرف بھارت اب بھی اپنی گھناونی سازشوں سے باز نہیں آرہا اور حسب روایت مقبوضہ کشمیر کی کنٹرول لائن اور دیگر سیکٹر پر جھڑپوں کا سلسلہ شروع کرکے ان سنگین حالات میں اک نیا محاذ کھولے ہوئے ہے۔گذشتہ پانچ چھ روز سے اس میں آئے روز تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے جس سے بارڈر کے دونوں اطراف کی آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے۔بھارت کی طرف سے بلااشتعال پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر درمیانے ہتھیاروں سے فائرنگ اور ماٹر شیلنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے، جس کے جواب میں اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے پاک افواج نے بھرپور دندان شکن جواب دیا ہے بلکہ دے رہی ہے اور ہمارے جوان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سینہ تان کر چوکس کھڑے ہیں۔ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہا اور پاک افواج کے خلاف انٹرنیشنل میڈیا پر من گھڑت پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے اس سے پہلے بھی جھوٹا پراپیگنڈہ ایکسپوز ہو چکا ہے اور اب بھی غیرجانبدار آزاد ذرائع ابلاغ اس کے منفی ہتھکنڈوں سے پردہ چاک کر رھے ہیں۔ بھارت نومبر 2003 میں طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے آج دنیا کو کیا پیغام دینا چاھتا ہے؟

کشمیر کے بارڈرایریا کے دونوں اطراف کورونا وائرس کی حالیہ وباء کی وجہ سے لاک ڈاون ہے اور وہاں کے افراد شدید مشکلات میں ہیں اوپر سے بھارت کی طرف سے گولہ باری ان کی زندگی کومذید اجیرن بنارہی ہے۔ اس بارے میں پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ “بھارتی افواج نے ہفتہ کی رات کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈی کے چری کوٹ اور شگر گڑھ (سیالکوٹ) سیکٹروں میں کسی اشتعال کے بغیر فائر بندی کی خلاف ورزی کرکے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی افواج کی بلا امتیاز مارٹر شیلنگ سے شکر گڑھ سیکٹر کے “شیریاں ” نامی گائوں کے ایک 35 سالہ بیگناہ شخص اور کنٹرول لائن کے ننگل دیہات کے 57 سالہ شہری کو بری طرح نشانہ بنایا جس کی حالت خطرے میں ہے”۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “بھارتی قابض افواج بلا اشتعال اور بلا امتیاز فائرنگ سے نہ صرف جنگ بندی لائن سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ وہاں کورونا وائرس کے سدباب کی حکومتی کوششیں بھی بری طرح متاثر ہوری رہی ہیں اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کو اس کھلی جارحیت کا فوری نوٹس لینا چاھیے”۔بھارت مختلف محاذوں پر ایسے سنگین حالات پیدا کرکے نہ صرف ہم پر جنگ مسلط کررہا ہے بلکہ موجودہ ایمرجنسی کے حالات میں خطے کے امن کو بھی نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کا راز گزشتہ اتوار کو سوشل میڈیاء پر وائرل ایک وڈیو نے کھول دیا جس میں کپواڑہ کے پنزگام کے مکینوں کو بھارتی افواج کی طرف سے توپ خانہ شہری آبادی میں نصب کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔مقامی لوگوں نے وڈیو کے ذریعے بتایا کہ ” بھارتی افواج نے چند روز پہلے گائوں میں واقع کھیل کے ایک میدان میں توپ خانہ نصب کرکے پاکستان پر گولے داغے تھے”۔ اسی طرح مظفرآباد میں ایک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو بھارتی شیلنگ سے پاکستان کے زیر کنٹرول آزاد کشمیر کی تحصیل شاردہ کے بنتل گائوں کا ایک چار سالہ بچہ حسین میر ولد محمد یوسف میر ہلاک ہوگیا اور چار دوسرے شہری زخمی ہوگئے۔ایل او سی پر جھڑپیں اور وہ بھی ایسے حالات میں جب پوری دنیا انسانیت کی بقا کے لیے کورونا وائرس سے جنگ لڑرہی ہے۔ بھارت اس خطے میں افراتفری پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟ وہ عزائم سب پر عیاں ہیں۔ پاکستانی وزار ت خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔

گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان پر یہ مضحکہ خیز الزام لگایا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد مقبوضہ کشمیر میں داخل کررہا ہے حالانکہ بھارت کی 9 لاکھ سے زائد افواج نے پورے مقبوضہ کشمیر کے ایک ایک انچ کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں ایسا پراپیگنڈا زمینی حقائق کے بالکل منافی ہے۔ ترجمان پاک افواج نے بھی ان من گھڑت خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی ایسی من گھڑت جھوٹی خبریں پھیلانے میں پیش پیش رہا ہے جس کے آزاد ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے بھی پول کھولے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت اپنی پرانی روش سے باز نہیں آرہا لہذا اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹری کو چاھیے کہ وہ خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کا بھی نوٹس لے۔ .
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:
Mask
Previous Post کورونا کی روک تھام و علاج؛ چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری
Next Post الخدمت کے رضاکار اسپرے کے ذریعے مساجد، ہسپتالوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کو کورونا سے محفوظ بنا رہے ہیں۔ محمد عبدالشکور
Alkhidmat Foundation

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.