geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کے معاملے پر ٹرمپ اور بائیڈن میں زبردست تکرار

October 17, 2020 0 1 min read
Trump - Biden
Share this:

Trump - Biden

فلوریڈا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے میں گھبرا گئے جبکہ صدر ٹرمپ نے کورونابحران پر قابو پانے کے لیے اپنی حکمت عملی کا دفاع کیا ہے۔

صد ٹرمپ میں کووڈ۔ 19 کی تشخیص ہونے کے بعد دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان براہ راست مباحثے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا تھا۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے منتظمین کی ورچوئل مباحثے کی تجویز ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد دونوں رہنماوں نے دو مختلف شہروں میامی اور فلیڈیلفیا سے ٹاون ہال تقریریں کیں۔ انہیں ایک ہی وقت میں ٹیلی ویزن پر نشر کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں دنیا میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک 82 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور دو لاکھ 22 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کو امریکی عوام سے چھپایا ہے جو دو لاکھ سے زائد امریکیوں کو ہلاک کر چکا ہے۔ بائیڈن نے کہا”وہ کہتے ہیں انہوں نے کسی کو نہیں بتایا کیونکہ امریکی گھبرا جاتے، امریکی نہیں گھبراتے، وہ خود گھبرا گئے۔”

دوسری طرف ریپبلیکن صدر ٹرمپ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی اور ذاتی طور پر کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کیے جانے والے اقدامات دونوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ”میں صدر ہوں۔ مجھے لوگوں سے ملنا پڑتا ہے۔ میں کسی تہہ خانے میں نہیں رہ سکتا۔”

خیال رہے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاوس واپسی پر ماسک اتارنے اور وائٹ ہاوس کے روز گارڈن میں ہی ایک تقریب منعقد کرنے، جس میں بہت کم افراد نے ماسک پہن رکھا تھا، پر صدر ٹرمپ پر کافی تنقید کی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ نے اس سوال کا بھی جواب نہیں دیا کہ وہ آخری مرتبہ جانچ میں کب نگیٹیو پائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ ٹھیک سے یاد نہیں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماسک کی افادیت کے متعلق ‘بہت سی مختلف کہانیاں‘سنی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی اپنی انتظامیہ کے صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے وائرس کو روکنے میں کافی مدد ملتی ہے۔

صدر ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان دوسرا صدارتی مباحثہ جمعرات کو ہونا تھا لیکن صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد منتظمین نے اس کو ایک ورچوئل مباحثے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر صدر نے اس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔

دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ 22 اکتوبر کو نیش ویل میں ہو گا۔ صدر ٹرمپ کورونا کا علاج کرانے کے بعد اپنی الیکشن مہم پر واپس آچکے ہیں اور وہ اس دوڑ میں سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

روئٹرز اور آئی پی ایس او ایس پولز کے مطابق بائیڈن کو اب تک ان پر واضح برتری حاصل ہے گو کہ ابھی تک ان ریاستوں کا زیادہ نتیجہ سامنے نہیں آسکا جہاں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ کئی امریکی ریاستوں میں ابھی سے قبل از ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے یو ایس الیکشن پروجیکٹ کے مطابق امریکہ میں قبل از وقت ووٹنگ یعنی پوسٹل ووٹنگ میں اب تک ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد امریکی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر چکے ہیں، جو کہ سال 2016 کے انتخابات میں پول کیے جانے کل ووٹوں کا تقریباً 13 فیصد بنتا ہے۔ ووٹرز کورونا کی وجہ سے ووٹنگ کے لیے قطاروں میں لگنے سے گریز کر نا چاہتے ہیں اور ڈاک سے ووٹ کے طریقے کا استعمال کر رہے ہیں۔

بعض تجزیہ کاروں کو تشویش ہے کہ صدر ٹرمپ ڈاک سے بھیجے جانے والے ووٹوں کو ماننے سے انکار کر سکتے ہیں کیونکہ وہ پہلے بھی اس کو فراڈ قرار دے چکے ہیں۔

Share this:
Rahul Gandhi
Previous Post پاکستان اور افغانستان تو بھارت سے بہتر ثابت ہوئے: راہول گاندھی
Next Post ملک بدترین بحران کا شکار، کیا یہ تبدیلی پسند آئی؟ بلاول بھٹو کا عوام سے سوال
Bilawal Bhutto Zardari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.