geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا تنازعہ: بھارت کی سنگاپور سے ‘معذرت‘

May 20, 2021 0 1 min read
India Corona Patients
Share this:

India Corona Patients

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کے مبینہ ‘سنگاپور ویریئنٹ‘ کے حوالے سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ سنگاپور نے اس پر بھارتی سفیر کو طلب کرلیا اور بھارتی رہنما کے اس بیان پر ‘سخت اعتراض‘ کیا۔

بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے اس تنازعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کا بیان بھارت کا بیان نہیں ہے۔ انہیں کووڈ ویریئنٹ اور سول ایوی ایشن پالیسی پر بولنے کا حق نہیں ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے باہمی دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنے سفیر کو سنگاپور حکومت کی جانب سے طلب کیے جانے کے حوالے سے بھی ایک بیان جاری کیا۔ حالانکہ سفارت کاری میں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ اپنے سفیر کو کسی دوسرے ملک کی طرف سے کسی معاملے پر ناراضی ظاہر کرنے کے لیے طلب کیے جانے کی کوئی ملک باضابطہ تصدیق کرے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ سنگاپور میں کورونا کا نیا ویریئنٹ آیا ہوا ہے جو بچوں کے لیے کافی خطرناک ہے اس لیے وہاں سے فضائی سروسز بند کردینا چاہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ قسم تیسری لہر کی شکل میں پھیل سکتی ہے۔ انہوں بچوں کے لیے ویکسین کے متبادل کو ترجیحی بنیاد پر شروع کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجریوال کے ٹوئٹ پر سب سے پہلے بھارت میں سنگاپور کے ڈپلومیٹک مشن نے اعتراض کیا۔ سنگاپور ڈپلومیٹک مشن نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر پر دہلی کے وزیر اعلی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ”آپ کی اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ سنگاپور میں کووڈ کا کوئی نیا اسٹرین آیا ہے۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ B.1.617.2 ویریئنٹ ہی کووڈ کے زیادہ تر کیسز میں موجود ہے اور حالیہ ہفتوں میں بچوں میں بھی یہی ویریئنٹ پایا گیا ہے۔”

سنگاپور کی وزارت خارجہ نے دہلی کے وزیر اعلی کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا، ”ہمیں بھارت کی ایک اہم سیاسی شخصیت کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی ہے جنہوں نے حقائق کا پتہ لگائے بغیر ایسے دعوے کردیے۔ سنگا پور کی وزارت صحت پہلی ہی واضح کر چکی ہے کہ ‘سنگاپور ویریئنٹ‘ نام سے کورونا کا کوئی نیا ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ حالیہ ہفتوں میں کورونا کے جو کیسز سامنے آئے ہیں ان کا پہلی بار بھارت میں ہی پتہ چلا تھا۔”

سنگا پور کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس نے بھارتی ہائی کمشنر پی کمارن کو بدھ کی صبح دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی رہنما کے بیان پر ‘سخت ناراضی‘ ظاہر کی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا، ”میں یہ واضح کرتا ہوں کہ دہلی کے وزیر اعلی کا بیان بھارت کا بیان نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا، ”غیر ذمہ دارانہ بیان دینے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے اس طرح کے تبصروں سے دیرینہ شراکت والی دوستی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔”

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے جے شنکر کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید کہا، ”سنگاپور اور بھارت کووڈ انیس کی جنگ میں مضبوط شراکت دار ہیں۔ ہم سنگاپور کے لاجسٹک ہب اور آکسیجن فراہم کرنے والے ملک کے طور پر اس کے کردار کی تعریف کرتے ہیں۔ سنگاپور نے ہماری مدد کے لیے فوجی طیارے بھیجے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا تعلق کتنا خاص ہے۔”

سنگا پور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن نے اپنے بھارتی ہم منصب کی وضاحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ”اب ہم اپنے اپنے ملکوں میں کورونا کے بحران کو سنبھالیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔ جب تک ہر ایک محفوظ نہیں ہوگا تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماوں کو حقائق کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔ سنگا پور ویریئنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہو ں نے اس سلسلے میں سائنسی جریدے ‘نیچر‘ میں شائع ایک تحقیقاتی مضمون کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔

اس پورے تنازعے پر بھارتی صحافی اور سفارتی امور کی ماہر سہاسنی حیدر نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا، ”دہلی کے وزیر اعلی نے تو بغیر سوچے سمجھے تبصرہ کردیا تھا لیکن یہ بھی حیران کن بات ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ ایک منتخب بھارتی نمائند ے کی سرعام سرزنش کر رہی ہے۔”

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ‘گھٹیا سیاست‘ کرنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو بھارت کے بچوں کی نہیں بلکہ سنگاپور کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا، ”حکومت کا جو ردعمل سامنے آیا ہے اس سے واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعلی کیجریوال کو بچوں کی فکر ہے لیکن بی جے پی کو سنگاپور کی۔ بچوں کے لیے ویکسین نہیں لائیں گے لیکن سنگاپور کی فکر کریں گے۔”

سسودیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے بیرونی ملکوں میں اپنا امیج بنانے کے لیے ویکسین فروخت کردی، ”مرکزی حکومت اور بی جے پی کو دنیا میں اپنی امیج مبارک ہو۔ ہم تو اپنے بچوں کی فکر کریں گے۔”

Share this:
Israel
Previous Post اسرائیل کا چینی سرکاری ٹیلی وژن پر ’سامیت مخالفت‘ کا الزام
Next Post ترکی نے امریکہ کی وزارت خارجہ کے صدر ایردوان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا
Turkish Foreign Ministry

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.