geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کے بہانے، کئی ملکوں میں بنیادی حقوق کی پامالی

May 10, 2021 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی کی پامالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ انکشاف اٹلس آف سول سوسائٹی‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے ہوا ہے۔

‘اٹلس آف سول سوسائٹی‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کورونا وبا کے دور میں بنیادی آزادی پر پابندیوں کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ فلپائن کی قیدیوں سے بھری جیلیں، زمبابوے میں صحافیوں کی گرفتاریاں، میکسیکو میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم عناصر کی زندگیوں کو لاحق خطرات۔ یہ تمام عوامل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے پردے میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی کے حق کو کس طرح پامال کیا گیا۔

یہ رپورٹ تنظیم ‘بریڈ فار دا ورلڈ‘ اور ‘سیویکوس‘ کے اشتراک اور دنیا کے 200 ممالک کی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے تعاون سے شائع ہوئی ہے۔

تنظیم ‘ بریڈ فار دا ورلڈ‘ کی چیئرپرسن ڈاگمر پروئن کا کہنا ہے کہ 2019 ء مظاہروں اور احتجاج کا سال تھا، جس کے دوران دنیا بھر میں لوگ سڑکوں پر نکلے اور کسی نا کسی سلسلے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

عوام کے متحرک ہونے کا یہ سلسلہ 2020ء تک جاری رہا۔ مثال کے طور پر امریکا اور بیلا روس میں۔ یہاں تک کہ کورونا وبا کی روک تھام کے لیے مختلف حکومتوں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے خلاف وہاں کے عوام نے مالی امداد میں اضافے اور بدعنوانی میں کمی کا مطالبہ سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے کیا۔ تاہم ڈاگمر پروئن کے مطابق، ”اس کے جواب میں بہت سے ممالک کی حکومتوں نے ان مظاہروں اور احتجاج کی وجوہات دور کرنے کی بجائے مظاہرین پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔‘‘

جرمنی کا شمار ایک کھلے معاشرے میں ہوتا ہے جہاں سول سوسائٹی تنظیمیں کسی پابندی کا شکار نہیں اور معلومات تک رسائی بھی آسانی سے ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں جن 196 ممالک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ان میں سے محض 42 ممالک کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہاں کھلا معاشرہ پایا جاتا ہے۔ دلچسپ امر یہ کہ یورپی یونین کی تمام 27 رکن ریاستیں اس زمرے میں نہیں آتیں۔

کورونا وبا کا دور اس اعتبار سے بھی غیر معمولی ثابت ہو رہا ہے کہ اس دوران مختلف معاشروں کی ایسی کمزوریاں ایسے کھل کر سامنے آئی ہیں گویا ان معاشروں کو ‘میگنایفائنگ گلاس سے دیکھا جا رہا ہو۔ تنظیم ‘ بریڈ فار دا ورلڈ‘ کی انسانی حقوق اور امن سے متعلق امور کے شعبے کی سربراہ زلکے فائفر کہتی ہیں،” کورونا وبا نے میں مختلف سیاسی نظاموں اور حکومتوں کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا ہے اور بہت سی جگہوں پر مسائل سے نمٹنے کے لیے وسیع تر اختیارات کے استعمال کا رجحان جس طرح افشا ہوا ہے وہ شہریوں کو خوفزدہ کرنے کا سبب بنا ہے۔ مثال کے طور پر فلپائن میں ایک لاکھ باشندوں کو کورونا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ال سلواڈور میں 17 ہزار افراد کو من مانی کے الزام میں قرنطینہ مراکز میں ڈال دیا گیا تھا۔ان میں ایک انسانی حقوق کیے لیے سرگرم ایکٹیوسٹ بھی شامل تھا جسے کووڈ ٹیسٹ سے پہلے ہی تین ہفتے حراست میں رکھا گیا۔احتجاج کے دوران صحافیوں پر حملے، یونیسکو کو تشویش

دنیا بھر کی توجہ سمیٹنے والا واقعہ جس میں امریکی پولیس کے تشدد کی کہانی پنہاں تھی۔

قریب 400 صحافیوں کے ایک سروے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ کورونا وبا کے ضمن میں پولیس کے تشدد میں اضافہ ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے۔ ‘ اٹلس آف سول سوسائٹی‘ کے مطابق کچھ ممالک میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے لیے پولیس نے تشدد کا استعمال کیا۔ 59 ممالک میں کورونا کی روک تھام کے دوران شہریوں کو پولیس کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثناء کولمبیا میں قریب 50 غیر سرکاری آرگنائیزیشنز نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں پولیس کے پُر تشدد ہونے کی شکایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ تیزی سے عسکریت پسندی کی طرف جا رہا ہے۔

بہت سے مملک میں کورونا کی وبا کے خلاف اقدامات کو جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے نیز یہاں صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم عناصر کو زیر دباؤ لائے جانے کے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share this:
Jawad Zarif
Previous Post قاسم سلیمانی سے رابطے کے لیے امریکا سے معلومات کا تبادلہ کیا: جواد ظریف
Next Post بیلاروس کے صدر کو اپنے قتل کا خدشہ، حکم نامے پر دستخط کر دیے
Alexander Lukashenko

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.