geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا بحران نے افغان بچوں کا مستقل مزید تاریک کر دیا

May 30, 2020May 30, 2020 1 1 min read
Afghan Children
Share this:

Afghan Children

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) سیو دی چلڈرن اور یونیسیف کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں، بچوں اور نوجوانوں کی زندگیاں پہلے ہی بہت زیادہ خطرات اور مشکلات سے دوچار تھیں اب کورونا کی وبا کے سبب ان کا مستقبل مزید تاریک نظر آ رہا ہے۔

سیو دی چلڈرن اور یونیسیف کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں، بچوں اور نوجوانوں کی زندگیاں پہلے ہی بہت زیادہ خطرات اور مشکلات سے دوچار تھیں اب کورونا کی وبا کے سبب ان کا مستقبل مزید تاریک نظر آ رہا ہے۔

سیو دی چلڈرن اور یونیسیف کی ایک مشترکہ مطالعاتی رپورٹ کے مطابق 2020 ء کے آخر تک کووڈ 19 کے وبائی مرض کے سبب دنیا بھر میں مزید 86 ملین بچے غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

سیو دی چلڈرن اور یونیسیف ان دونوں امدادی ایجنسیوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس پیش رفت سے پوری دنیا میں غربت سے متاثرہ بچوں کی کل تعداد 672 ملین ہو جانے کے قوی امکانات ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ ان بچوں کا تقریباﹰ دوتہائی حصہ سب صحارا افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں رہتا ہے۔

COVID-19 نے داخلی طور پر بے گھر ہونے والے دنیا کے لاکھوں بچوں کو اسکولوں، صحت کی سہولیات، گھروں اور برادریوں تک سے محروم کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں، بچوں اور نوجوانوں کی زندگیاں، پہلے ہی بہت زیادہ خطرات اور مشکلات سے دوچار تھیں اور اب کورونا وائرس نے ان کے مستقبل کو مزید تاریک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

پُر ہجوم رہائش گاہیں، جہاں کے مکینوں کی صاف پانی اور حفظان صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی نہ ہونے کے برابر ہے یا ایسے معاشرے جہاں عشروں سے لا تعداد خاندان اندرونی طور پر بے گھر ہیں، میں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ بہت سے بے گھر افغان خاندانوں کے لیے یہ روز مرہ زندگی کے حقائق ہیں۔ ان خاندانوں کی اکثر ذرائع ابلاغ تک رسائی نہیں ہوتی اور اس کا مطلب ہے کہ یہ صحت عامہ کے بارے میں اہم ترین معلومات اور پیغامات سے بھی محروم رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف اور اس کے شراکت دار ادارے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے افغانستان کی سر زمین پر داخلی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کو انتہائی خطرناک صورتحال سے نکالنے کی کوششوں میں ہیں۔ اس وقت ان کا اولین مقصد ایسے خاندانوں کے بچوں کو کووڈ انیس جیسے مرض سے بچانا اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ میں داخلی طور پر بے گھر افراد یا )آئی ڈی پیز( کے لیے ”حضرت بلال کیمپ‘‘ قائم کیا گیا تھا جو انتہائی دوستانہ اور خوشگوار ماحول کی وجہ سے بچوں کے لیے کشش کا باعث تھا۔ صرف دو ماہ قبل تک یہاں بچوں کی رونق دیکھنے کو اور شور شرابہ سننے کو ملتے تھے۔ انہیں اس کیمپ میں کھیل کود کے علاوہ سیکھنے کے مواقع بھی میسر تھے اور یہاں یہ محفوظ طریقے سے دن گزارا کرتے تھے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے یہ کیمپ بند کر دیا گیا۔ اب ان بچوں کی وہ خوشگوار آوازیں خوفناک خاموشی میں بدل چُکی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں بچے اس وقت تعلیم وتربیت سے محروم ہیں۔ یونیسیف اور سیو دی چلڈرن جیسے اداروں کے ایما پر سہولت کاروں کو یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ در بدر ہونے والے خاندانوں کو گھر گھر جا کر کووڈ 19اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق معلومات فراہم کریں۔

افغانستان میں نوجوان خواتین اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی سے جنسی استحصال کا شکار ہے۔ انہیں کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کے لیے ضروری خدمات، معلومات، امداد اور تحفظ تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے اور ان مشکلات کو کووڈ 19نے مزید بڑھا دیا ہے۔ مثال کے طور پر، اسکولوں کی بندش نوجوان لڑکیوں کے لیے گھریلو تشدد سے لے کر معاشرے میں زیادتی کے زیادہ خطرات کا سبب بنی ہے۔ ماہرین کے بقول نوجوان لڑکیوں کے لیے، جن میں زیادہ تر داخلی طور پر بے گھر ہیں، اسکول بھی ایک محفوظ جگہ ہو سکتی ہے، جہاں اساتذہ اور دوسرے معمر افراد ان لڑکیوں کےساتھ بدسلوکی کرنے والوں اور انہیں جنسی اور دیگر زیادتیوں کا نشانہ بنانے والوں پر کڑی نگاہ رکھ سکتے ہیں۔

رقیہ، پانچ بچوں کی والدہ ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بچے کو رستم آباد آئی ڈی پی کیمپ میں رکھا ہوا ہے۔ بہت سے دیگر رہائشیوں کی طرح، وہ بھی ماسک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں، لہذا وہ COVID-19 سے بچاؤ کے لیے اپنے اسکارف سے اپنا چہرہ ڈھانپتی رہتی ہیں۔ وہ دیگر چار بچوں کے لیے پریشان ہیں کہ انہیں کس طرح محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی فراہم کریں۔

کورونا کی وبا جہاں انگنت معاشرتی اور معاشی مسائل کا سبب بنی ہے وہیں افغانستان جیسے پسماندہ اور فرسودہ روایتی معاشرے میں پہلے سے موجود ”چائلڈ میرج‘ کے رجحان میں مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔ اس طرح کی وبا کے دوران مشکلات میں گھرے افغان گھرانوں کے لیے چائلڈ میرج ایک اور انوکھا چیلنج ہے۔ غربت اور بے سرو سامانی کی وجہ سے والدین اپنی بچیوں کی بہت کم عمری میں شادیاں کر دینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ماہرین عمرانیات کہتے ہیں کہ غربت کم عمر بچوں کی شادی کا ایک جانا پہچانا سبب ہے۔ ماہرین کے مطابق معاشی دباؤ کے وقت بہت سے خاندان اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے بوجھ کو ختم کرنے کے لیے ان کی عمر کی پرواہ کیے بغیر انہیں کسی کے بھی ساتھ شادی کے بندھن میں باندھ کر اپنا بوجھ ہلکا کر لیتے ہیں۔ کورونا بحران کی وجہ سے اس رجحان میں مزید اضافے کے امکانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔

Share this:
Mahathir Mohamad
Previous Post مہاتیر محمد پر کاری ضرب … سابق وزیراعظم پارٹی سے باہر
Next Post وبا کی آڑ میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کچلنے کی کوشش
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.