geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا بحران: دنیا پاکستان سے کیا سیکھ سکتی ہے؟

May 21, 2020 1 1 min read
Help Pakistani Citizens
Share this:

Help Pakistani Citizens

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ کے مطابق دنیا پاکستان سے اس عالمی وبا کے دوران انسانی ہمدردی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔

ایمنسٹی نے ایک ویڈیو میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی شہریوں کی مدد کرنے والی متعدد غیر سرکاری تنظیموں کے فلاحی کاموں کو دکھایا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے کئی لوگوں کی مالی مشکلات میں اضافہ کیا۔ بہت سے لوگ بے روزگار ہوگئے اور لاکھوں کاروبار عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی تو کر دی گئی ہے لیکن کچھ روز قبل تک نافذ لاک ڈاؤن نے پہلے سے ہی کمزور معیشت کو مزید کمزور کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت ملک کے انتہائی متوسط طبقے کی مالی مدد تو کی گئی ہے لیکن یہ بیس کروڑ سے زائد کی آبادی پر مشتمل ملک کے لیے ناکافی ہے۔

ایسے میں پاکستان کی سول سوسائٹی متحرک ہوئی اور کئی غیر سرکاری تنظیمیں اور عام شہری عوام کی مدد کرنے میں سرگرم ہوئے۔ پشاور میں رہائش پذیر پاکستان کی سکوائش کی کھلاڑی نورینہ شمس، جن کا نام عالمی رینکنگ میں شمار ہوتا ہے، وہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران اپنے علاقے کے لوگوں کی مدد کے لیے کافی سرگرم ہیں۔ نورینہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،”میں نے غیر سرکاری تنظیم’گرین والونٹیئزر آرگنائزیشن‘ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ ہم نے دیر اور مالاکنڈ کے علاقے میں لوگوں کو راشن پہنچایا۔‘‘ نورینہ نے بتایا کہ اب تک یہ تنظیم صرف دیر میں ہی ایک ہزار خاندانوں کو ماہانہ راشن فراہم کر چکی ہے۔

صحافی عاصمہ شیرازی نے اس بحران میں پاکستانی سول سوسائٹی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا،”ایک غیر اعلانیہ نیٹ ورک ہے جس میں ڈاکٹرز، مختلف فاؤنڈیشنز، طالب علم وغیرہ شامل ہیں اور وہ بہت بڑے پیمانے پر عوام کی مدد کر رہے ہیں۔‘‘عاصمہ نے کہا کہ نہ صرف غیر سرکاری تنظیمیں بلکہ سیاسی جماعتیں جیسے کہ جماعت اسلامی، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت بھی لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔

عاصمہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی بحران ہو پاکستانی عوام ایک دوسرے کی مدد کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں،”پاکستان میں غربت کے باوجود اس طرح سے لوگ بھوک کا شکار نہیں ہیں جیسے کہ دیگر ممالک میں دیکھا گیا ہے۔‘‘

صحافی اویس توحید نے اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ سابق فوجی آمر ضیاء الحق کے وقت سے پاکستانی سول سوسائٹی بہت متحرک ہے اور پاکستان جیسا معاشرہ جہاں لوگوں کو حکومتی اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہاں پر وہ نہ صرف لوگوں کی مالی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں بلکہ اقلیتوں کے حقوق، دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی جیسے پیچیدہ معاملات پر بھی آواز اٹھانے سے گریز نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ مالی سال دوہزار انیس۔ بیس میں پاکستان کی شرح نمو منفی صفر اشارعیہ تین آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی اور 68 سال میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام کے لیے مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ صرف عوام نہیں حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ لاک ڈاؤن سے متعلق انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم’ہیومن رائٹس واچ‘ نے پاکستانی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا کے ڈائریکٹر براڈ ایڈیمز نے پاکستان کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کا درست اندازہ نہیں لگایا اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کو کووڈ انیس بیماری کے بارے میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ نہیں کیا۔

تاہم تجزیہ کار امتیاز گل کی رائے میں سارا الزام حکومت کو دینا درست نہ ہوگا۔ ان کے بقول پاکستان جیسے حالات میں پی ٹی آئی کی حکومت نے وہی کیا جو کوئی دوسری حکومت کرتی۔

Share this:
Eid in Berlin
Previous Post جرمنی میں بھی اس بار عید مختلف ہو گی
Next Post ایک ہی روز میں کورونا کے 99 ہزار سے زائد کیسز، دنیا میں مریضوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد
Corona Cases World

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.