geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی چوتھی لہر خطرناک اور تیزی سے پھیل رہی ہے: این سی او سی

August 1, 2021 1 1 min read
Asad Umar
Share this:

Asad Umar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بنگلا دیش اور افغانستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، بنگلا دیش میں کئی دنوں سے روزانہ 200 اموات ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی جو خطے کے دیگر ممالک میں ہے، پاکستان ان تین بہترین ملکوں میں سے ہے جس نے کورونا کا بہترین طریقے سے دفاع کیا، ہدف سے متعلق جو کامیابی پاکستان نے حاصل کیں وہ بڑے بڑے ممالک بھی حاصل نہیں کر سکے، اس میں وفاق اور صوبے شراکت دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ برطانوی ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے، ڈیلٹا برطانوی ویرینٹ سے 60 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ روزگار متاثر نہ ہو، ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں عائد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نا ہو، یہ ضروری ہے کہ تمام چیزیں ایک مرکز پر آکر وہاں سے فیصلے ہوں،کل وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی صورت حال پر بریف کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین کی خریداری پر 200 ارب روپے خرچ کر رہی ہے اور 3000 موبائل یونٹس گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگا رہے ہیں، ملک میں ویکسین کی پہلی ایک کروڑ ڈوز لگانے میں 113 دن لگے اور اب تک ملک بھر میں 3 کروڑ ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ کل ملک بھر میں 9 لاکھ سے زائد کورونا ویکسینز لگائی گئیں اور پچھلے 6 روز میں 50 لاکھ ویکسینز لگائی گئیں، پچھلے 16 دنوں میں ایک کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر سے گزر رہے ہیں، کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چند دنوں میں روزانہ 480 سے 500 افراد اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھنے کے باعث شعبہ صحت پر دباؤ بڑھ رہاہے لہذا عوام سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ ماسک پہنیں، ہجوم میں نا جائیں اور کمروں کو ہوادار رکھیں، اس طرح کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

Share this:
Zahid Hafeez Chaudhry
Previous Post ’بھارت کو کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی یاد دہانی کروائیں گے‘
Next Post لاک ڈاؤن کر کے معیشت کو تباہ نہیں کرنا: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.