geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی اموات میں برطانیہ نے اٹلی کو کیسے پیچھے چھوڑ دیا؟

May 7, 2020 1 1 min read
Doctor
Share this:

Doctor

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کوویڈ ۔19 سے مرنے والوں کی تعداد 29،500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ برطانیہ اب اموات کی تعداد کے حوالے سے اٹلی کو پيچھے چھوڑ چکا ہے۔

برطانوی حکومت پر کورونا بحران کے حوالے سے دباؤ غير معمولی حد تک بڑھ چکا ہے۔ اگرچہ برطانیہ ایک ایسا ملک سمجھا جاتا تھا جس میں یہ وائرس سست رفتاری سے پھیل رہا تھا لیکن اب اچانک ايسے اعداد و شمار سامنے آ‎ئے ہيں جن سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اموات کی تعداد کسی دوسرے یورپی ملک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

امریکا کی جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار ميں اٹلی اور برطانیہ ميں ہونے والی اموات اور مريضوں کی تعداد کا موازنہ پیش کیا گیا ہے۔ ان اعدادوشمار سے جہاں برطانیہ ميں مزید خوف پیدا ہوا ہے وہاں لندن حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی ہورہی ہے۔

خاص طور یہ امر تشويش کا باعث بن گیا ہے کہ منگل کے روز برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر کی طرف سے پیش کيے گئے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے اندر کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29427 ہو چکی ہے جبکہ برطانوی قومی ادارۂِ شماریات کے مطابق دو مئی تک 32313 افراد کے ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ پر موت کی وجہ کورونا وائرس درج ہے۔

اعداد و شمار کے اس تضاد کے بارے ميں بات کرتے ہو‎ئے لندن ميں مقيم سينئر صحافی فريد قريشی نے کہا، “اعداد و شمار میں تضاد پہلی بار 14 اپریل کو سامنے آیا جب محکمہ صحت نے بتایا کہ برطانیہ میں ہسپتالوں کے اندر 11329 افراد کورونا سے ہلاک ہو‎ئے ہیں جبکہ قومی ادارہ شماریات نے ان لوگوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جو ہسپتالوں سے باہر گھروں یا کئیر ہومز میں ہلاک ہوئے، ان کی تعداد 5058 تھی۔”

فريد قريشی کا کہنا تھا کہ برطانوی محکمہ صحت کے اعداد وشمار میں ہسپتالوں سے باہر کورونا سے مرنے والوں کو شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے میڈیا کو رپورٹنگ میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
فريد قريشی کے بقول،”برطانوی وزیر صحت ڈومینک راب نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ دیگر یورپي ممالک میں ہسپتالوں سے باہر ہوئی اموات کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا جا رہا اس ليے دوسرے ممالک سے برطانیہ کا موازنہ درست نہیں، دوسری جانب شیڈو ہیلتھ منسٹر جوناتھن آشورتھ نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔”

برمنگھم میں پاکستاںی ماہرامراض نفسيات ڈاکٹر حسن جاويد نے ڈوئچے ویلے کے ساتھ گفتکو میں کہا کہ برطانیہ ميں کورونا وائرس کو حکومتی سطح پر سنجیدگی سے لیا ہی نہيں گیا اورعوام کو یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔

ڈاکٹر حسن جاويد ايسوسی ايشںن آف پاکستاںی فيزیشنز آف نورتھ یورپ “اپنے” کے ايگزيکٹيو بھی ہیں۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،” 3 مارچ کو ايک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وہ رات میں ایک ہسپتال میں تھے جہاں انہيں لگا کہ واقعی میں وہاں کچھ کورونا وائرس کے مریض تھے۔ اور انہوں نے سب کے ساتھ ہاتھ ملایا، بورس جانسن نے فخرسے کہا میں مصافحہ کرتا رہتا ہوں۔” ڈاکٹر حسن جاويد نے وزیر اعظم کے اس رویے کو “انتہائی غير ذمہ دارانہ اور لاعلمی کا ثبوت قرار دیا۔” برطانیہ ميں کورونا وائرس کے پھيلاؤ کے بارے ميں ماہر امراض نفسيات ڈاکٹر حسن جاويد کا کہنا تھا،” حکومت نے کورونا کی وبا کو ھيچ سمجھا، اس کے سدباب کے لیے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں کیے گۓ، ضروری طبی اشیا کا فقدان، اس کیہ بڑی وجوہات ہیں۔”

ڈاکٹر حسن جاويد کے مطابق برطانیہ کے ہسپتالوں میں پی پی ای یعنی “پرسنل پروٹکشن اکوپمنٹ” کی ایک تو بہت کمی ہے دوسرے یہ حفاظتی لباس ڈبلیو ايچ او کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ ميں طبی عملے کے 175 سے زائد اراکان بھی ہلاک ہوئے ہيں جن ميں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ بھی شامل ہے۔

پاکستانی ڈاکٹروں کی شمالی یورپ کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے “اپنے” نے معیاری حفاظتی سامان کی ابتدا میں شدید کمی اور اس کے نتیجے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی بڑی تعداد میں اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہیں ان ڈاکٹروں اور نرسوں میں نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی غیرمعمولی تعداد پر بھی گہری تشویش ہے۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ کی فوری تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ پتہ لگ سکے کہ نسلی اقلیتوں کے پروفیشنلز اورعام افراد اس کا زیادہ شکار کیوں ہوئے۔

Share this:
India - Pakistan
Previous Post امداد غیرمسلموں کے لیے نہیں؟
Next Post برطانیہ میں کورونا سے پاکستانیوں کی اموات دیگر قوموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ
Pakistanis in UK

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.