geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی وبا: قطر ایئر ویز نے اپنے A380 طیارے گراؤنڈ کر دیے

October 20, 2020 4 1 min read
Qatar Airways
Share this:

Qatar Airways

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) قطر ایئر ویز نے آئندہ دو برسوں تک اپنے ایئر بس A380 طیارے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر کی اس قومی فضائی کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بحران کے فضائی سفر کی منڈی پر تباہ کن اثرات کے باعث کیا گیا ہے۔

قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو نے پیر انیس اکتوبر کو ایک بیان میں انکشاف کیا کہ یہ ایئر لائن آئندہ کم از کم دو سال تک اپنے A380 طیاروں کو تجارتی پروازوں کے لیے استعمال کرنے کی کوئی امید نہیں رکھتی۔ قبل ازاں قطر ایئر ویز نے اس سلسلے میں اپنے ان سُپر جمبوز کو 2021 ء میں دوبارہ سے بروئے کار لانے کا عندیہ دیا تھا۔ اب اس ایئر لائن کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کی جو مدت بتائی گئی ہے وہ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس بارے میں ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو اکبر الباقر نے کہا، ”سرکاری ایئر لائن اس امر کی قطعاً توقع نہیں رکھتی کہ اگلے دو سالوں میں ہمارے یہ طیارے آپریٹ کریں گے۔‘‘

رواں سال جون میں انہوں نے کہا تھا کہ اس کمپنی کے یہ ہوائی جہاز کم از کم اس سال کے وسط تک زمین پر ہی رہیں گے۔ یہ خلیجی ایئر لائن دراصل اپنے وہ تمام جمبو جیٹ 2024 ء سے ریٹائر کر دینا چاہتی ہے، جو دس سال کی سروس دے چکے ہیں۔

اکبر الباقر کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے پہلے 2019 ء کے دوران اس ایئر لائن کی ترقی کی شرح دیکھتے ہوئے یہ سوچا جا رہا تھا کہ ایئر بس A380 کو دوبارہ سے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب تمام ایئر لائنز کو جو نقصان پہنچا ہے، اور ان کے لیے نئے قواعد و ضوابط جس حد تک سخت کر دیے گئے ہیں، اس فیصلے کی وجہ اور ضرورت قابل فہم ہے۔ اس وقت قطر ایئر ویز 100 مقامات تک رسائی کے لیے اپنے طیارے بروئے کار لا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے تحت قطر ایئر ویز کی پروازوں کے پلان میں 25 مقامات کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یورپ میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب سفر کرنے پر پابندیاں اور سفری قواعد و ضوابط میں غیر معمولی تبدیلیاں بنی ہیں۔

قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو اکبر الباقر کے بقول ان کی حریف ایئر لائنز کی طرف سے ایئر بس A380 کے آپریشنز جاری رکھنا ان کی نگاہ میں بیوقوفی ہے کیونکہ اس وقت سفر کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہو چکی ہے اور اس کے سبب ٹکٹوں کی قیمتیں مزید گریں گی۔

ایئر فرانس نے رواں سال اپنے ایئر بس A380 طیارے ریٹائر کر دیے تھے جیکہ برٹش ایئر ویز اور قنطاس نے اپنے بوئنگ 747 ریٹائر کر دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ کورونا وائرس نے فضائی سفر اور سیاحت کے شعبے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ درجنوں ایئر لائنز بری طرح زوال پذیر ہیں۔

اُدھر خلیجی ایئر لائن گلف ایئر بھی اس بارے میں شدید تشویش کا شکار ہے کہ آیا اس کا جو ایئر بس A380 فضائی بیڑہ گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، وہ دوبارہ کبھی کار آمد ہو بھی سکے گا یا نہیں؟ فضائی کمپنی امارات نے اپنے سُپر جمبو کی کچھ سروسز دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

Share this:
Syringes
Previous Post سرنجیں ذخیرہ کرنا شروع کر دی ہیں، اقوام متحدہ
Next Post وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا کا شکار ہو گئیں
Sania Nishtar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.