geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وبا کے دوران بھی اسلحے کی دوڑ بدستور جاری رہی

December 7, 2021 0 1 min read
Weapons
Share this:

Weapons

فرینکفرٹ (اصل میڈیا ڈیسک) سپری کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ہتھیار سازی کی ایک سو بڑی کمپنیوں نے پانچ سو اکتیس بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا ہے۔ سن 2020 کے دوران کورونا وبا میں عالمی معیشت کو متاثر کیا لیکن ہتھیاروں کی فروخت میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔

سن 2020 کے دوران دنیا بھر کے ملکوں میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے اشیا کی طلب میں کمی واقع ہوئی اور صارفین میں بیزاری و پریشانی کا عنصر نمایاں رہا۔ کووڈ انیس کی بیماری نے دنیا بھر میں معشیت کو شدید کمزور کیا اور عالمی اقتصادی صورت حال میں گراوٹ دیکھی گئی۔

ان تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ایک ایسا بھی شعبہ ہے جس میں کاروبار پھیلتا پھولتا رہا۔ یہ شعبہ ہتھیار سازی اور اس کی فروخت کا شعبہ ہے۔ اس شعبے سے وابستہ دنیا کی ایک سو بڑی کمپنیوں کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوا۔

وبا کے دوران بھی ہتھیاروں کی فروخت
تھنک ٹینک سپری کی محقق الیگزانڈرا مارکشٹائنر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ سن 2020 کورونا وبا کا پہلا مکمل سال تھا اور اس میں سب سے حیران کن بات یہ دیکھی گئی کہ عالمی معیشت کی شرح میں 3.1 فیصد سکڑاؤ پیدا ہوا لیکن اسلحے اور ہتھیاروں کے کاروبار کو وبا کے دور میں بھی فروغ حاصل ہوا۔ مارکشٹائنر کے مطابق اس شعبے میں 1.3 فیصد کی وسعت پیدا ہوئی۔

سالِ گزشتہ میں ایک سو بڑی اسلحہ بیچنے والی کمپنیوں نے مجموعی طور پر پانچ سو اکتیس بلین ڈالر یا چار سو انہتر بلین یورو کے ہتھیار بنائے اور فروخت کیے۔ یہ مالیت بیلجیم کی اقتصادی پیداوار سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

ان اسلحہ ساز کمپنیوں میں اکتالیس فیصد کا تعلق امریکا سے ہے اور ان کا اسلحے کی پروڈکشن اور فروخت کا حصہ چون فیصد کے قریب ہے۔ ان میں سب سے اہم امریکا کی بڑی ہتھیار ساز کمپنی لاک ہیڈ سب سے نمایاں ہیں، جس نے اٹھاون بلین کا اسلحہ تیار کیا اور بیچا۔

اسلحہ ساز کمپنیوں کا اثر و رسوخ
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان اسلحہ ساز کمپنیوں کو سیاسی قوتوں کا سہارا بھی حاصل ہے۔ بون انٹرنیشنل سینٹر برائے مطالعاتِ تنازعات کے پولیٹیکل سائنٹسٹ کارکوس بایر کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار بنانے والی کمپنیاں بعض معاملات میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔ انہوں نے ایک امریکی غیر حکومتی تنظیم ‘اوپن سیکرٹ‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے، جس میں بیان کیا گیا کہ آرمز کمپنیاں اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرتی ہیں۔

تھنک ٹینک سپری کی محقق الیگزانڈرا مارکشٹائنر کا کہنا ہے کہ بعض امریکی کمپنیوں کو وبا کے دوران بھی امریکا کی وزارتِ خارجہ کی مخصوص حمایت بھی حاصل رہی ہے۔

ایشیا میں اسلحہ سازی
جرمن شہر فرینکفرٹ میں قائم تھنک ٹینک پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں آرمز کنٹرول ایکسپرٹ سیمونے ویسوٹسکی کا کہنا ہے کہ اسلحے کی دوڑ میں گلوبل ساؤتھ کی کمپنیوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور انہوں نے اس میں بھارت کا حوالہ دیا ہے۔ ویسوٹسکی کے مطابق ایک سو بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والی تین ہتھیار ساز کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کی فروخت مجموعی فروخت کا 1.2 فیصد ہے اور یہ جنوبی کوریائی کمپنیوں کے مساوی ہے۔

بھارت کے شمالی ہمسایہ ملک چین میں اسلحہ سازی کی کئی فیکٹریاں ہیں۔ ان میں پانچ کو چین کی فوج کو جدید بنانے کے پروگرام کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ چین کا ہتھیاروں کی کُل فروخت میں حصہ تیرہ فیصد بنتا ہے اور یوں اسے براعظم ایشیا میں پہلا مقام حاصل ہے۔

Share this:
Vicky Koshal and Katrina Kaif
Previous Post وکی اورکترینہ شادی کیلئے جے پور پہنچ گئے
Next Post روسی صدر کی بھارت یاترا
Narendra Modi and Vladimir Putin

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.