geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کورونا کا خاتمہ نظر آ رہا ہے؟

March 3, 2021 1 1 min read
Corona
Share this:

Corona

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب بہت سے انسان کورونا کی تبدیل شدہ شکل اور اس وبا کی تیسری لہر سے خائف ہیں، یہ سوال ابُھر رہا ہے کہ کیا کورونا وائرس کمزور پڑ رہا ہے یا اس کے خلاف کیے گئے اقدامات بہت موثر ہیں؟

بہار کا موسم بہت سے انسانوں کے لیے ایک نئی امنگ کا پیغام ہوتا ہے، وہ ایک خوشگوار تبدیلی کے منتظر ہوتے ہیں۔ خاص طور سے گزشتہ بہار کے موسم سے لے کر اس سال کا موسم بہار لوگوں کی امیدوں سے زیادہ ان کے صبر کے پیمانے کے لبریز ہونے کا سبب بن رہا ہے۔ اب لوگ بے تاب ہیں یہ جاننے کے لیے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کب آئے گی؟ ویکسینیشن کی باری کب آئے گی اور کب وہ معمول کی زندگی کی طرف آ سکیں گے؟

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مبہم بیانات اس سلسلے میں ایک نئی بحث کا سبب بن گئے ہیں۔ ڈبلیو یچ او کے یورپ کے ڈائریکٹر ہانز ہنری کلوگے نے جن کا تعلق بیلجیم سے ہے، ڈنمارک کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہہ دیا، ”چند ماہ کے اندر کورونا کی وبا ختم ہو جائے گی۔‘‘

اس متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا اور طبی حلقوں میں بہت زیادہ گما گرم بحث کے بعد ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے ڈائریکٹر کلوگے نے جرمن نشریاتی ادارے ZDF کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا، ”میں نے ایسا کبھی نہیں کہا۔‘‘ مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی وبائی مرض کے خاتمے کے بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا نہ ہی کہہ سکتا ہے کہ یہ بیماری کب ختم ہوگی۔‘‘ ہانز ہنری کلوگے نے محتاط انداز میں یہ کہا کہ 2022ء کے آغاز تک یہ امید کی جاسکتی ہے کہ ہم اس وبا پر قابو پا لیں گے تاہم کورونا وائرس تب بھی موجود رہے گا لیکن اس شدت کا نہیں کہ اس کی روک تھام کے لیے بہت سخت اقدامات کی ضرورت ہو۔

رونقوں اور خوشبوؤں اور روشنیوں کا شہر پیرس ویران پڑا ہے۔

طبی اور سائنسی حلقوں میں ڈبلیو ایچ او کے یورپی ڈائریکٹر کے مبینہ بیانات نے ہلچل مچا دی۔ برلن میں قائم متعدی بیماری کے تحقیقی ادارے شاریٹی سے منسلک ماہر وائرولوجسٹ کرسٹیان ڈروسٹن نے اس خیال کو سرے سے رد کر دیا ہے کہ کورونا وائرس کمزور پڑ چُکا ہے۔ ان کے بقول، ”فی الحال ایسے کسی میوٹنٹ یا تبدیل شدہ وائرس کے کمزور ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس طرح کے خیال کو قطعی قیاس آ رائی قرار دیا۔

شیرٹی سے تعلق رکھنے والے متعدی امراض کے ایک اور جرمن ماہر نے جنوری کے آغاز میں ہی میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وبا کے خماتمے کے کوئی آثار نہیں لیکن یہ آئندہ مقامی سطح تک ہی محدود رہے گا۔ وائرولوجسٹ کرسٹیان ڈروسٹن نے 2021ء میں کورونا کی سنگین اور خطرناک صورتحال سے متنبہ کیا ہے۔ وائرولوجسٹ کارل لاؤٹرباخ بھی انہی خیالات کے حامل ہیں اور انہوں نے سیاستدانوں کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے سلسلے میں جلد بازی سے خبر دار کیا ہے۔

روم کے ایک ہسپتال کا ایک مخصوص کمرہ جس میں ڈاکٹرز پلاسٹک کے محفظ لباس میں اپنے ساتھیوں سے گلے مل سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کی تصدیق شدہ تعداد 114 ملین کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ فروری کے اواخر تک کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ ہو چُکی تھی تاہم اب تک اس وائرس کا شکار ہونے والے 64.4 ملین افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ وائرس یقیناً خوفناک حد تک پھیلا اور اب بھی انفرادی ممالک میں یہ مسلسل پھیل رہا ہے۔ اس کی تبدیل شدہ شکل کے سبب بہت سے معاشروں میں وائرس کی تیسری لہر کے خدشات بڑھے ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے تاہم کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عالمی سطح پر اس انفیکشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کووڈ انیس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی نصف ہوئی ہے۔

ماہرین کے اندازے یہی بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس غالباً محدود مقامات پر پایا جاتا رہے گا۔ تبدیل شدہ شکل کے اُبھرنے سے تاہم کورونا وائرس کمزور پڑجائے گا۔ ایک بات تاہم طے ہے کہ جب تک عالمی سطح پر کورونا کا زور ٹوٹنے کا مثبت ٹرینڈ سامنے نہیں آتا تب تک لاک ڈاؤن اور ضروری احتیاطی تدابیر اور پابندیاں جاری رہیں گی۔

Share this:
Mohammed bin Salman
Previous Post سعودی ولی عہد کے خلاف جرمنی میں خاشقجی قتل کی شکایت درج
Next Post حقوق انسانی پلان کا اجرا عوامی امنگوں کا ترجمان ہے: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.