geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا:غیر ملکی امداد کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی

April 28, 2021 2 1 min read
India Coronavirus
Share this:

India Coronavirus

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) ہنگامی طبی امداد کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانا دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

برطانیہ سے وینٹی لیٹروں اور آکسیجن کنسینٹریٹروں کے درجنوں ڈبے منگل کے روز بھارتی دارالحکومت دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔ یہ بھارت کے ہیلتھ کیئر سسٹم کوتقویت فراہم کرنے کی عالمی مہم کے حصے کے طور پر ہنگامی طبی امداد کی پہلی کھیپ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مسلسل تیزی آتی جارہی ہے۔ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین لاکھ ساٹھ ہزار نئے کیسز درج کیے گئے جبکہ تین ہزار سے زائد مزید افراد کی موت ہوگئی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے 100وینٹی لیٹروں اور 95 آکسیجن کنسینٹریٹروں کی تصویروں کے ساتھ ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا”بین الاقوامی تعاون کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔”

جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ جرمنی اگلے چند دنوں کے اندر طبی آلات اور سازوسامان کی ایک کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعہ بھارت بھیج رہا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ”بھارت کو امداد یقینی بنانے کے لیے دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ہم وہاں آکسیجن بھیجنے کے طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں…ہم بھارت کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔”

میرکل کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے بھی ان کا ایک پیغام ٹویٹر پر شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا، ”کووڈانیس نے آپ کی برادری پر جو مصیبت ڈھائی ہے، اس خوفناک وقت میں بھارتی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہتی ہوں۔ اس وبا کے خلاف ہماری لڑائی مشترک ہے۔ جرمنی یکجہتی کے طور پر بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور فوری طور پر ایک امدادی مشن کی تیاری کر رہا ہے۔”

یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف سے بھارت کو طبی سازوسامان کی ایک اور کھیپ جلد ہی بھیجی جائے گی۔

یورپی یونین کی ہنگامی طبی امداد میں آئرلینڈ، بیلجیئم، رومانیہ، لکسمبرگ، پرتگال اور سویڈن کی طرف سے اعانت کردہ آکسیجن کنسنٹریٹر اور وینٹی لینٹرز شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی بھارت کو ضروری طبی ساز وسامان فراہم کر رہا ہے۔

متعدد دیگر ممالک بشمول امریکا، اسرائیل اور پاکستان نے بھی بھارت کو طبی سازوسامان فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ آبادی والے بھارت میں ہسپتالوں میں آکسیجن اور انٹینسیو کیئر وارڈوں کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے۔

شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لاشوں کے انبار لگتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو لاشوں کو سڑکوں کے کنارے آخری رسومات اور کھیتوں میں تدفین کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

بھارت نے اس سنگین صورت حال میں مدد کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔ بھارتی مسلح افواج اپنے ذخائر سے آکسیجن سپلائی کر رہی ہے اور اس کے سبکدوش طبی اہلکار انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد مزید افراد کی موت ہوگئی۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم گبریاسیس نے صورت حال کو انتہائی دل شکن قرار دیا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا پتہ چلا ہے تاہم ماہرین کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہی کووڈ کی نئی لہر کا سبب ہے۔

آسٹریلیا نے’واضح سفری خطرات‘ کے مدنظر بھارت سے آنے والی پروازو ں پر منگل کے روز عارضی پابندی عائد کردی۔ یہ پابندی کم از کم پندرہ مئی تک برقرار رہے گی۔

آسٹریلیا سے قبل کینیڈا، متحدہ عرب مارات اور برطانیہ نے بھی بھارت سے پروازوں پر مکمل یا جزوی پابندی عائد کردی تھی۔ اس ماہ کے اوائل میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندی لگادی تھی۔

Share this:
Khyber Pakhtunkhwa lockdown
Previous Post کورونا وبا؛ خیبرپختونخوا کے 8 ہائی رسک اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Next Post کووڈ بحران: بھارت میں میڈیا کو سینسر کیوں کیا جا رہا ہے؟
India Corona Deaths

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.