geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی نئی لہر: فرانس میں صورت حال تشویش ناک کیوں؟

October 10, 2020 1 1 min read
Coronavirus - Patient
Share this:

Coronavirus - Patient

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں کووڈ انیس کی دوسری لہر کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس ’آئی سی یوز‘ پر غیر معمولی بوجھ دیکھنے میں آ رہا ہے محض پیرس کے ہسپتالوں میں آئی سی یو کے 40 فیصد بستر کووڈ انیس کے مریضوں کے استعمال میں ہیں۔

فرانس میں کووڈ انیس کی دوسری لہر کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس ‘آئی سی یوز‘ پر غیر معمولی بوجھ دیکھنے میں آ رہا ہے محض پیرس کے ہسپتالوں میں آئی سی یو کے 40 فیصد بستر کووڈ انیس کے مریضوں کے استعمال میں ہیں۔

ایسے ہی مناظر فرانس کے ہر شہر میں دیکھے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی پہلی لہر سے کہیں زیادہ سنگین صورت حال اس وقت دوسری لہر کے سبب پیدا ہو چکی ہے جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ڈاکٹر کریم ڈیبا بتاتے ہیں کہ رواں ہفتے ایک نائٹ شفٹ کے دوران ان کے کلینک کے ایک چھوٹے سے آئی سی یو وارڈ میں کورونا وائرس کے تین مریض انتہائی ایمرجنسی کے عالم میں داخل کیے گئے۔ یہ کلینک فرانس کے جنوب میں واقع شہر آرل میں قائم ہے۔ ڈاکٹر کریم کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی کے مقابلے میں زیادہ شدید ہے اور ہسپتالوں، خاص طور سے آئی سی یو وارڈز میں مریضوں کی گنجائش ان کی موجودہ تعداد سے کہیں کم ہے۔ اس لیے اب ان کے کلینک کے دیگر حصوں میں بھی بستر لگائے جا رہے ہیں تاکہ عارضی طور پر کورونا کے مریضوں کو فوری طبی امداد تو مہیا کی جا سکے۔

فرانس کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس کی شدید کمی۔

فرانس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا وائرس کی انفیکشن جوان لوگوں میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ متعدد ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور فرانس کی نیشنل ہیلتھ ایجنسی کے مطابق نوجوانوں میں زیادہ اور انہی کی وجہ سے پھیلنے والی یہ انفیکشن معاشرے کے کمزور لوگوں پر حملہ کر رہی ہے اور یہ کہ دنیا کی متمول ترین اقوام میں سے ایک اور کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمار ہونے والا فرانس بدقسمتی سے کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی سہولیات اور ضروریات کے مطابق تیاری نہیں کر سکا۔ فرانس کے ہسپتالوں میں نہ تو انتہائی نگہداشت کے یونٹس یا آئی سی یوز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی اس مغربی ترقی یافتہ ملک کے ہسپتالوں میں ایسی افرادی قوت میں اضافہ کیا گیا جو کورونا وائرس کے کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنیادی کاموں میں مدد کر سکے، مثال کے طور پر ہسپتالوں میں اضافی بستروں کا بندوبست وغیرہ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکام نے کورونا وائرس کی پہلی لہر سے کچھ نہیں سیکھا۔ ڈاکٹر کریم ڈیبا نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، ”حالات نہایت کشیدہ اور تشویش ناک ہیں۔ ہمارے پاس مریضوں کے لیے مزید جگہ نہیں ہے۔‘‘ ان کا ہسپتال ‘ریکوری رومز‘ کو آئی سی یوز یا انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں تبدیل کر رہا ہے۔ ان کے ہسپتال میں ایسی سرجری کو معطل کر کے کووڈ انیس کے مریضوں کی طبی امداد کی جا رہی ہے، جس کے مریضوں کی جان کو کوئی فوری خطرہ نہ ہو۔

فرانس میں ڈاکٹروں کا حکومت سے صحت کے نظام پر توجہ دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر کریم ڈیبا سے اضافی میڈیکل اسٹاف کے بارے میں کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا، ”مسئلہ سیدھا سا ہے۔ یہ کہ ہمارے پاس اضافی اسٹاف ہے ہی نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے پیرس میں سرکاری ہسپتالوں کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران صدر ایمانوئل ماکروں سے اس صورت حال پر سوالات کیے اور اپنے مطالبات ان کے سامنے پیش کیے، تو جواب میں ماکروں کا کہنا تھا، ”ان مسائل کا تعلق وسائل سے نہیں بلکہ وسائل کے انتظام سے ہے۔‘‘ ماکروں نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات کا دفاع کیا اور کہا کہ ہسپتالوں کے نظام کو بہتر اور مزید فغال بنانے کے لیے جولائی میں پیرس حکومت نے 8.5 بلین یورو کی امداد کا وعدہ کیا تھا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ امدادی رقم بہت کم ہے اور بہت سست رفتاری سے اس پر کام ہو رہا ہے۔ فرانس میں کئی سالوں پر محیط صحت کے شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کے بعد سے پورے ملک کے ہسپتالوں میں آئی سی یو کے بستروں کی تعداد بہت کم ہو کر 2010 ء کے مقابلے میں 2020ء میں نصف رہ گئی ہے۔

کسی بھی ملک میں ہسپتالوں میں آئی سی یو کی سرگرمیوں اور اُس میں آنے والے کیسز کی شرح کو دراصل شعبہ صحت کے مؤثر ہونے، ہسپتالوں کی کارکردگی اور ان کے نظام کے فعال ہونے کی کسوٹی سمجھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکام خطرے کی صورتحال سے دوچار ملکی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کتنا سنجیدہ ہیں۔

Share this:
Haneen Hossam and Mowada al-Adham
Previous Post فحاشی کنٹرول نہ کرنے پر پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی
Next Post پوتین کی آرمینیا اور آذربائیجان کو ماسکو میں بات چیت کی دعوت
Vladimir Putin

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.