geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: بھوک سے ماہانہ دس ہزار بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں

July 28, 2020 0 1 min read
Corona Hunger Children
Share this:

Corona Hunger Children

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے خوراک کی سپلائی میں قلت کے سبب اس وبا کے ایک سال مکمل ہونے تک ایک لاکھ 20 ہزار بچوں کی بھوک سے موت ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے خوراک کی سپلائی میں قلت کے سبب ہر ماہ تقریباً دس ہزار بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مناسب خوراک نہیں ملنے کے سبب ہر ماہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ بچے دیگر جسمانی عارضوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مختلف اداروں نے کہا ہے کہ غذائیت میں اضافے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ورنہ یہ انفرادی سانحے مستقبل میں ایک پوری نسل کی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعذیاتی شعبے کے سربراہ فرانسسکو برانکا کا کہنا تھا”کووڈ بحران کی وجہ سے فوڈ سیکورٹی کے اثرات آنے والے کئی برسوں تک دکھائی دیں گے۔ اس کے سماجی اثرات مرتب ہونے والے ہیں۔”

لاطینی امریکا سے لے کر جنوبی ایشیا اور سب صحارا افریقہ تک کے ملکوں میں پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ غریب کنبے مستقبل میں خوراک کی قلت سے دوچار ہوں گے۔

اپریل میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پرفاقہ کشی کی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔ اس عالمی ادارے نے فروری میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ وینیزویلا میں ہر تین میں سے ایک کنبے کو بھوکا رہنا پڑ رہا ہے۔ ملک میں پہلے ہی افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے تنخواہیں تقریباً بے معنی رہ گئیں اور لاکھوں لوگوں کو دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنا پڑا۔ اس کے بعد کوورنا وائر س کی وبا پہنچ گئی۔

وینیزویلا کے سرحدی ریاست تاچیرا میں ایک ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر فرانسسکو نیئتو نے بتایا”قلت تغذیہ کا شکار کوئی نہ کوئی بچہ ہر روز ان کے پاس پہنچتا ہے۔ مئی میں دو ماہ کے قرنطینہ کے بعد 18 ماہ کے جڑواں بچے ان کے پاس لائے گئے۔ بھو ک کی وجہ سے ان کا جسم ڈھانچہ رہ گیا تھا۔ ان کی ماں بے روزگا ر تھی اور خود اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ اس خاتون نے بتایا کہ وہ صرف ابلے ہوئے کیلوں پر گزارا کررہے تھے۔”

ڈاکٹرفرانسسکو کا کہنا تھا کہ بچے جب ہسپتال میں لائے گئے اس وقت تک کافی تاخیر ہوچکی تھی۔ ان میں سے ایک بچہ آٹھ دن بعد چل بسا۔

اقوام متحدہ کی چار ایجنسیوں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے عالمی سطح پر بھوک کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے فوری طورپر کم از کم 2.4 بلین ڈالر کے امداد کی اپیل کی ہے۔

یونسیف کے تغذیاتی پروگرام کے سربراہ وکٹر اگایو کا کہنا ہے کہ پیسے کی کمی تو اپنی جگہ ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نقل و حمل پر عائد پابندیوں کے سبب لوگوں کی علاج معالجہ کی سہولت تک رسائی نہیں ہوپارہی ہے۔

وکٹر اگایو کہتے ہیں کہ اسکول بند ہیں، پرائمری ہیلتھ سینٹروں کی خدمات متاثر ہیں، تغذیاتی پروگرام بند ہیں، ہم نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وٹامن اے سپلیمنٹ فراہمی کے عالمی پروگرام تقریباً معطل ہوجانے کی مثا ل دی۔ حالانکہ یہ جسم کے اندر مزاحمتی نظام کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

افغانستان میں نقل و حمل پر پابندیوں کی وجہ سے لوگ قلت تغذیہ کا شکار بچوں کو ہسپتال نہیں لے جا پارہے ہیں حالانکہ انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔ کابل میں اندرا گاندھی ہسپتال میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر نعمت اللہ امیری کہتے ہیں کہ اب تین سے چار بچے ہی آرہے ہیں جبکہ پچھلے سال ان کی تعداد دس گنا زیادہ تھی۔

چونکہ بچے ہسپتال نہیں آرہے ہیں اس لیے مسئلے کی سنگینی کی نوعیت کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ تاہم جان ہاپکنس یونیورسٹی کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق پانچ برس سے کم عمر کے مزید 13000 سے زیادہ بچے موت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق افغانستان بھوک کے لحاظ سے ریڈ زون میں ہے۔ قلت تغذیہ کا شکار بچوں کی تعداد جنوری میں چھ لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر سات لاکھ 80 ہزار ہوگئی تھی یعنی 13 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

Share this:
Turkey Oruc Reis
Previous Post بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی میں کمی
Next Post بھارتی فورسز کو کشمیر میں زمین ایکوائر کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں
Indian Forces

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.