geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کووڈ انیس کی وبا نے ایک سال میں جرمنی کو کیسے بدل کر رکھ دیا

January 28, 2021 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں نئے کورونا وائرس کے اولین کیس کی تشخیص ٹھیک ایک سال پہلے ہوئی تھی۔ جنوری دو ہزار بیس کے اواخر میں اس دن کے بعد کے تین سو پینسٹھ دنوں میں اس وبا کی وجہ سے سب کچھ بدل چکا ہے، جیسے باقی ساری دنیا میں بھی۔

یہ گزشتہ برس 27 جنوری کا دن تھا۔ جنوبی جرمن صوبے باویریا کے چھوٹے سے شہر شٹارن برگ کی ایک فرم میں، جس کے چین کے ساتھ قریبی کاروباری رابطے تھے، ایک کارکن میں نئے کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی تھی۔ اس کے بعد کے ایک سال میں تو جرمنی وہ رہا ہی نہیں جو یہ ملک کبھی تھا۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں اس سال بھی عام لوگ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں اور نا گلے ملتے ہیں۔ وہ زیادہ تر اپنے گھروں میں رہتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے رابطوں سے بچتے ہیں۔

جرمنی کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث اس حد تک بدل چکا ہے کہ اس جوثومے اور اس مرض سے جڑے حالات و واقعات کے باعث جرمن زبان میں درجنوں نے الفاظ کا اضافہ بھی ہو چکا ہے۔

جرمنی میں وبائی امراض سے بچاؤ کے اعلیٰ ترین ملکی ادارے کا نام روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ ہے، یہ بات 27 جنوری 2020 کے دن تک زیادہ تر صرف اس ادارے کے لیے کام کرنے والے ماہرین ہی جانتے تھے۔ آج اس ادارے کے نام اور کام سے سارا ملک اور ہر گھرانا واقف ہے۔

اسی وبا کی وجہ سے جرمن وائرالوجسٹ بین الاقوامی سطح پر مشہور شخصیات بن چکے ہیں، جیسے کہ برلن کے شاریٹی ہسپتال کے وائرالوجسٹ کرسٹیان ڈورسٹن۔

اس کے علاوہ وفاقی جرمن وزیر دفاع ژینس شپاہن کی عوامی مقبولیت بھی بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے اس وبا کے اوائل ہی میں یہ پہچان لیا تھا اور اس تلخ حقیقت کا اظہار بھی کر دیا تھا کہ اس عالمگیر وبا کے نتیجے میں صرف دو طرح کے انسان دیکھنے میں آئیں گے: ایک وہ جو جیت جائیں گے اور دوسرے وہ جو ہار جائیں گے۔

جرمنی میں اس وبا کے گزشتہ ایک سال کے بارے میں وزیر صحت شپاہن نے حال ہی میں ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ”ہم نے ایک سال پہلے اس وبا اور اس کے خطرات کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے صحت کے ملکی نظام کو اس وائرس کے خلاف تیار کر لیا تھا۔ لیکن اس کے بعد کے بارہ مہینوں میں اس وائرس اور وبا کے جرمنی، یورپ اور ساری دنیا کے لیے ایسے اثرات نکلیں گے، میرے خیال میں یہ اس وقت کسی نے سوچا تک نہیں تھا۔ اس وائرس اور وبا کی وجہ سے ہم سب آج تک دم بخود ہیں۔‘‘

جرمنی میں اب تک کورونا وائرس کی انفیکشن کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد انسانوں کی جان جا چکی ہے۔ لیکن اس وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں بلکہ اس نے تاحال پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت آٹھ مارچ کو ہوئی، جو ایک مرد شہری تھا۔

جرمن حکومت ہوائی کمپنی لفتھانزا کو نو بلین یورو کی امداد دے رہی ہے۔ اس امداد کے بعد برلن حکومت لفتھانزا کے بیس فیصد حصص کی مالک بن جائے گی اور اس شرح میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے واضح کیا ہے کہ مالی امداد کے باوجود حکومت کی جانب سے کمپنی کے کارپوریٹ فیصلوں میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

دس مارچ تک کورونا وائرس کی ملک کے تمام سولہ صوبوں میں تشخیص ہو چکی تھی۔ اس مرض کا گڑھ یا ‘ہاٹ سپاٹ‘ بن جانے والا پہلا شہر صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کا شہر ہائنزبرگ تھا، جہاں اس وائرس کے مقامی طور پر وسیع تر پھیلاؤ کا سبب کارنیوال کی ایک تقریب بنی تھی۔

گزشتہ برس 18 مارچ کو ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر چانسلر انگیلا میرکل نے اس وبا کے موضوع پر ٹیلی وژن کے ذریعے جرمن قوم سے اپنا پہلا خطاب کیا تھا۔ چانسلر میرکل کا لہجہ انتہائی سنجیدہ تھا اور عوام کے نام ان کے پیغام کی نوعیت بہت حیران کن اور ڈرامائی تھی۔

تب انگیلا میرکل نے کہا تھا، ”یہ ایک سجنیدہ خطرہ ہے۔ آپ بھی اسے سنجیدگی سے لیں۔ جب سے جرمنی دوبارہ متحد ہوا ہے، بلکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے لے کر آج تک ہمارے ملک کو ایسے کسی اور بہت بڑے چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس میں فیصلہ کن اہمیت اس بات کو حاصل رہی ہو کہ ہم سب مل کر اپنے رویوں میں کس حد تک یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘‘

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی
Next Post براڈ شیٹ اسکینڈل: سابق پراسیکیوٹر نیب کے بیٹے کا اعتراف
Broadsheet Scandal

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.