geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا سے جاں بحق سندھ پولیس اہلکار شہید قرار نہیں دیے جا سکے

June 14, 2021 6 1 min read
Police Body
Share this:

Police Body

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سندھ پولیس کے جاں بحق افسران اور جوانوں کو اب تک ’’ شہید ‘‘ قرار نہیں دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا سے وفات پانے والوں کو شہید قرار دیا جائے گا جس کے بعد ان تمام افراد کے ورثا کو شہدا کے برابر زر تلافی اور دیگر مراعات دی جائیں گی لیکن آج تک یہ وعدہ وفا نہ ہوسکا ، سندھ پولیس ایسے ورثا کو اپنی جانب سے 5 لاکھ روپے اضافی فراہم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں تباہی مچائی تو وہیں سندھ پولیس بھی اس کی زد میں ہے، اعداد و شمار کے مطابق سندھ پولیس کے اب تک 26 افسر و جوان کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ برس یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کو شہید قرار دیا جائے گا لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں ہوسکا ، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صرف زبانی طور پر ہی کہا گیا ہے جبکہ مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ، سندھ پولیس کو اس سلسلے میں کسی قسم کے کوئی تحریری احکامات نہیں ملے جس کی رو سے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کو شہید قرار دیا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر شہید قرار دے دیا جائے تو مذکورہ 26 افسران و اہلکاروں کے قانونی ورثا کو ’’ شہدا پیکیج ‘‘دیا جائے گا ، شہدا پیکیج کے مطابق قانونی ورثا کو ایک کروڑ روپے زر تلافی ادا کیا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بچوں کی پڑھائی کے اخراجات ، میڈیکل الاؤنس اور شادی بیاہ کے موقع پر بھی کچھ اخراجات ادا کیے جاتے ہیں۔

ورثا میں کوئی اہل ہو تو اسے سرکاری ملازمت بھی فراہم کی جاتی ہے ،ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افسران و اہلکاروں کے ورثا میں اس حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے محض زبانی جمع خرچ ہی کی گئی ہے جبکہ کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے ، مذکورہ 26 افسران و اہلکاروں کے ورثا کو سندھ پولیس کی جانب سے اپنے طور پر اضافی 5 لاکھ روپے بطور زر تلافی ادا کیے گئے ہیں لیکن سندھ حکومت کے اعلان پر عملدرآمد کے اب تک منتظر ہیں۔

Share this:
Firdous Aashiq Awan
Previous Post ’پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کیلئے 11KV کا جھٹکا ثابت ہوگا‘
Next Post پنجاب کا 2653 ارب روپے کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10 فیصد اضافہ
Punjab Assembly

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.