geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی معمولی علامات کے باوجود دماغ کو شدید نقصان ہو سکتا ہے، تحقیق

July 11, 2020 2 1 min read
Sars-CoV-2 Illustration
Share this:

Sars-CoV-2 Illustration

برطانوی نیورولوجسٹس کی جانب سے سائنسی جریدے ’برین‘ میں شائع کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا کورونا وائرس دماغ کو بری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اب تک ایسے متعدد شواہد سامنے آ چکے ہیں کہ نیا کورونا وائرس فقط تنفس کے نظام اور پھیپھڑوں ہی کو متاثر نہیں کرتا بلکہ دیگر اعضاء کو بھی شدید متاثر کر سکتا ہے۔ ‘سارس کوو 2‘ دل، شریانوں، اعصاب، گردوں اور جلد کو شدید نوعیت کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

برطانوی ماہرین نے تاہم ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘سارس کوو ٹو‘ وائرس دماغ کو شدید نقصان کا باعث ہو سکتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایسے مریضوں میں بھی، جنہیں اس وائرس کی معمولی علامات کا سامنا رہا یا جو اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے، دماغ کو نقصان کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے دماغ کو پہنچنے والا نقصان یا تو بہت دیر میں تلاش کیا جا سکتا ہے یا بالکل نہیں پکڑا جا سکتا۔

یونیورسٹی کالج لندن سے تعلق رکھنے والے نیورلوجسٹس نے کووِڈ انیس کے 40 برطانوی مریضوں میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان اکیوٹ ڈی میلینیٹِنگ اینسیفیلومیلیٹِس AEDM کی تشخص کی ہے۔دماغ میں سوزش کی یہ بیماری مرکزی اعصابی نظام کو تباہ کر دیتی ہے جب کہ اس سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان موجود اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔

اس سلسلے میں جن 40 مریضوں کا مطالعہ کیا گیا، ان میں سے 12 کو مرکزی اعصابی نظام میں سوزش کا سامنا تھا جب کہ دس دماغی بیماری کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ آٹھ اسٹروک اور دیگر اٹھ کو ضمنی اعصابی نظام میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ اس وائرس کے خلاف حرکت میں آنے والا انسانی مدافعتی ردعمل ہے۔ یہی مدافعتی ردعمل اعصاب پر حملہ کر کے اس وائرس کے شکار افراد میں فالج کا باعث بھی بنتا ہے اور پانچ فیصد کیسز میں یہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

اس تحقیقی رپورٹ کے مرکزی مصنف مائیکل زینڈی کے مطابق اب تک محققین نے ایسا کوئی وائرس نہیں دیکھا، جو کورونا وائرس کی طرح دماغ پر حملہ آور ہوتا ہو۔ محققین کے مطابق سب سے حیران کن معاملہ یہ ہے کہ ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں، ان میں بھی دماغ کو پہنچنے والا نقصان شدید تھا۔

اس رپورٹ کے بعد ان خدشات کو تقویت ملی ہے، جن میں کہا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس بعض مریضوں میں طویل المدتی بنیادوں پر نقصان کا باعث بنتا ہے۔ بعض مریضوں میں اس وائرس کو شکست دینے کے بعد بھی سانس لینے میں مشکلات جیسی حالت دیکھی گئی ہے۔ بعض افراد ایسے بھی ہیں، جو کمزوری اور یادداشت کی خرابی کا سامنا کرتے ملے ہیں۔

Share this:
Hagia Sophia
Previous Post آیا صوفیہ مسلمان نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی، ایردوآن
Next Post عراق: دیالی صوبے کی خاتون رکن پارلیمنٹ کرونا سے جاں بحق
Iraqi Parliament Member

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.