geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: غیر امریکیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی

January 25, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے برازیل اور یورپ کے بیشتر ملکوں سے آنے والے غیر امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

وائٹ ہاوس کے ایک عہدید ار کے مطابق ملک میں ایک نئے اور زیادہ تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وارننگ کے درمیان پیر کے روز سے ان پابندیوں کا اطلاق ہو رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے ہی ماسک پہننے کے حوالے سے ضابطوں کو سخت کر دیا تھا اور امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب غیر امریکی شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت برازیل، برطانیہ، آئر لینڈ اور یورپ کے متعدد ملکوں کے غیر امریکیوں کے امریکا میں داخلے پر دوبارہ پابندی عائد ہوگی۔

وائٹ ہاوس کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی کی توسیع کرنے کا اعلان کریں گے۔ عہدیدار نے میڈیا کی ان خبروں کی تصدیق کی کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ملک میں پھیل رہی ہے۔

جو بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کووڈ انیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ بیس ہزار سے بڑھ کر اگلے ماہ پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گی، اس لیے اس طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا تھا،”ہم اس وقت قومی ایمرجنسی کی حالت میں ہیں اور ضرورت ہے کہ اسی کے مطابق عمل کیا جائے۔”

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدت کار کے آخری دنوں میں کہا تھا کہ برازیل اور یورپ کے بیشتر علاقوں سے آنے والے مسافروں پر سے پابندی ہٹا لی جائے گی۔ لیکن بائیڈن انتظامیہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔ ٹرمپ کا حکم 26 جنوری سے نافذ ہونے والا تھا۔

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس (اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ) کا الگ ہی انداز ہے۔ ان کی ای- کامرس کمپنی نے وبا کے دوران بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ بیزوس کورونا وائرس کی وبا سے پہلے بھی دنیا کے امیر ترین شخص تھے اور اب وہ مزید امیر ہوگئے ہیں۔ فوربس میگزین کے مطابق ان کی دولت کا مجموعی تخمینہ 193 ارب ڈالر بنتا ہے۔

ٹرمپ نے 31 جنوری 2020 کو غیر امریکیوں کے چین سے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ انہوں نے یہ قدم کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اٹھا یا تھا۔ 14 مارچ کو اس پابندی کو وسیع کرتے ہوئے اس میں یورپی ملکوں کو بھی شامل کر دیا گیا تھا۔

اس وقت کورونا وائرس کی وبا پوری شدت کے ساتھ پھیل رہی تھی۔ وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک امریکا میں پچیس لاکھ معاملے سامنے آچکے ہیں۔

بائیڈن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے اور امریکی کانگریس پر 1.9لاکھ کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کو منظور کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

کووڈ انیس کے لیے خرچ ہونے والی رقم میں سے تقریباً بیس ارب ڈالر ٹیکہ کاری پر خرچ کی جائے گی۔ جو بائیڈن نے عہدہ صدارت کا حلف لینے کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے اپنے پہلے 100دن کے دوران دس کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے کم از کم اگلے 100دن تک ماسک لگانے کی اپیل بھی کی ہے۔

جو بائيڈن امريکی صدارتی انتخابات ميں فاتح رہے۔ گو کہ ٹرمپ يہ اليکشن ہارے، لیکن انہيں سن 2016 کے مقابلے ميں گيارہ ملين زیادہ ووٹ ملے۔ ٹرمپ کے حامی ان کی پھيلائی ہوئی افراتفری کو ’جرأت‘ کا نام دیتے ہیں۔ ٹرمپ ايک با اثر شخيت کی حيثيت سے وائٹ ہاؤس چھوڑ رہے ہيں اور اس وقت امريکی معاشرہ انتہائی منقسم ہے۔ کئی اداروں ميں قدامت پسندوں کا زور ہے۔ کيا چھياليس ويں امريکی صدر بائیڈن ان چيلنجز سے نمٹ پائيں گے؟

دریں اثنا اسرائیل بھی اگلے ایک ہفتے کے لیے اپنے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر رہا ہے۔

وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا، ”انتہائی اہم اوراستشنائی معاملات کو چھوڑ کر ہم تمام پروازوں کے لیے اپنی فضاؤں جدود کو بند کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی نئی قسم کو روکنے میں مدد مل سکے اور ویکسینیشن مہم میں تیزی سے پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔”

خیال رہے کہ نوے لاکھ آبادی والے اسرائیل میں اب تک پچیس لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Share this:
Housemaid Violence
Previous Post 2 برتن ٹوٹنے پر مالکان کا کمسن ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد
Next Post کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر
Kaja Kallas

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.