geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وبا میں انسانیت کے خیر خواہوں کا کردار

December 28, 2020 0 1 min read
Corona Patients
Share this:

Corona Patients

تحریر : سجاد علی شاکر

حضرت علی نے فرمایا ہر شخص کی لوگوں میں قدر وقیمت اور احترام اس کے ہنر سے ہے۔اپنے لئے توہر کوئی جیتا ہے لیکن کچھ لوگ ہوتے ہے۔جو دوسروں کے لئے جیتے ہے وہ اللّہ کے خاص بندے ہوتے ہیں جو اللّہ کے فضل و کرم سے اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردیتے ہیں۔یہ ایسا دور آ گیا ہے کہ کوئی کسی کا نہیں، بس نفسا نفسی ہر سمت دیکھنے کو ملتی ہے سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔ بات سوچنے کی ہے کہ پھر یہ معاشرہ یہ ملک کیسے آگے بڑھے گا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو دوسروں کے لیے جی رہے ہیں۔ اس ملک کو مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔انڈس ہیلتھ نیٹ ورک ایک ایسی تنظیم ہے جو انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے اس کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان ہیں ۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان میں وہ غیر معمولی طور سے فعال ہیں تو غلط نہ ہو گا وہ آئے روز اور انسانی خدمت کے حوالے سے کہیں نہ کہیں ضرور دکھائی دیتے ہیں گویا انہوں نے رات دن ایک کیا ہوا ہے انسانیت کے لیے۔ یقینا یہ بہت بڑا کام ہے جو وہ کر رہے ہیں۔ وگرنہ جیسا کہ میں نے آغاز میں عرض کیا کہ اس وقت کوئی کسی کا نہیں۔ مگر اس کے با وجود کچھ لوگوں نے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ بے بس، مجبوروں اور غریبوں کے لیے لہٰذا حالات کیسے بھی ہوں وہ اپنا فرض ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اس میں انہیں بے حد تسکین ملتی ہے۔

ایسے خاص لوگوں کی کثرت ہمیں انڈس فیملی میں دیکھنے کو ملتے ہیں ۔کچھ دن پہلے ایک خبر نظروں سے گزری کہ ایک عظیم مسیحا ڈاکٹر عبدالباری خان اپنے عظیم دوستوں سے مل کر دکھی اور بے یا رومددگار عوام کے لیے ایک پروگرام لا رہے ہے جس میںانڈس ہیلتھ نیٹ ورک اور دیگر ہسپتالوں کے ذریعے ٹیسٹ کئے جانے والے کرونا کے مریضوں اور عام پبلک کی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے تیار کیا جائے گا۔اس پروگرام کو صحت کی فراہمی اور تحقیقی ادارے آئی آر ڈی پاکستان کے اشتراک سے عمل میں لایا جارہاہے۔انڈس ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے کافی کام کرچکی ہے۔

گرچہ ہماری جسمانی صحت پر کرونا کے اثرات تیزی کے ساتھ زیرِ بحث آئے ہیں لیکن مجموعی صحت اور تندرستی کے معاملے میں ذہنی صحت اور نفسیاتی پریشانی کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔Covidـ19وبائی بیماری نے پاکستان میں ذہنی صحت کے بحران کو بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے امدادی خدمات کو زیادہ سے زیادہ قابلِ رسائی بنانے کی ضرورت ہے۔ برٹش ایشین ٹرسٹ نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے سولجر کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہم ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی کو بہتر بناتے ہوئے اس اہم موضوع کی طرف معاشرتی رویوں کو تبدیل کرتے ہوئے بامقصد اثر پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عالمی سطح پر یہ تسلیم کرلیا گیا ہے کہ Covidـ19کی موجودگی ذہنی صحت پر نمایاں اثر ڈال رہی ہے۔خاص طور پر دنیا کے کچھ حصوں میں جہاں ذہنی صحت کو ناقابل شناخت سمجھا جا تا ہے اوران کو مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ ایسے علاقوں میں وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِ حال، اضطراب، خوف اور تنہائی کا لوگوں کی ذہنی صحت اور تندرستی پر تباہ کن اثر پڑ رہا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ اس غیر معمولی وقت میں ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرنااہم ضرورت ہے اور Covidـ19کے دوران ذہنی صحت میں اثر پیدا کرنے کیلئے با مقصد مداخلت کی ہماری کوششوں میں ہمیں جو تعاون ملا ہے ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ذہنی صحت کے حوالے سے اٹھایا جانے والا یہ قدم ڈاکٹر عبدلباری خان انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کا وائرس کیخلاف بیماری کی روک تھام، جانچ اور تشخیص،اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی فراہم کی جانے سہولیات کو یقینی بنانا اورمعاشرے کے مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے جیسے محاذوں پرتندہی سے کام کررہے ہیں۔ انڈس معیار ی طبی سہولیات فراہم کرنے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ پیپر لیس کمپیوٹرائزڈ اسپتال ہے جہاں سے لاکھوں مریض مفت طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ،انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت پورے ملک میں موذی امراض کے خاتمہ کے لئے شروع کئے جانے والے پروگرامز قابل ستائش ہیں ، عالمی تعاون ، تحقیق اور ترقیاتی عمل کے ذریعہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک عوامی مفاد کے لئے اپنے نئے اہداف حاصل کررہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک (IHN) 2007 ء سے لاکھوں ضرورت مند مریضوں کو بہترین اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کررہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔ بلا شبہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے قیام سے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں ، عوامی مفادمیں نیٹ ورک اپنا دائرہ کار بھی مزید بڑھارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل ہو سکیں۔ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے قیام سے اب تک مفت اور معیاری علاج سے مستفید ہونے والے مریضوں کی تعدادلاکھوںسے تجاوز کر چکی ہے ، ادارہ سے معیاری صحت کی سہولیات کے باعث ہی مستحق ، غریب اور مالی مشکلات کا شکار افراد بڑی تعداد میں علاج سے مستفید ہور ہے ہیں ۔صحت و تعلیم کے شعبوں میں نجی شعبہ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ صحت کے شعبہ میں انڈس ہسپتال نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے جس کی بڑی وجہ اس کی انتظامیہ کی مخلصانہ کاوشیں ہیں۔

حکومت پنجاب نے انڈس نیٹ ورک کو 7 ہسپتالوں کا انتظام حوالے کیا ہے جہاں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ نیٹ ورک ، ملیریا ، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجہ کے لئے بھی خصوصی اقدامات کررہا ہے۔اور اب ایک اور شاہکار انڈس جوبلی ٹاون ہسپتال 600بیڈ کا جلد ہی اپنی تعمیرات مکمل ہونے پر عوام الناس کی خدمت میں حاضر ہونے والا ہے۔ انڈس ہسپتال میں ، ہر ڈاکٹر ، نرس ، ٹیکنیشن ، اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنے دروازے سے چلنے والے ہر فرد کی دیکھ بھال اور نگہداشت کرنے کا عہد کیا ہے۔انڈس ہیلتھ نیٹ ورک سب کو بالکل مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت فراہم کرتا ہے۔انڈس اپنے اسپتالوں ، پرائمری کیئر سنٹرز ، اور ڈرائیو کے ذریعے سہولتوں پر مفت کوویڈ 19 ٹیسٹ کروا رہی ہے۔براہ کرم آگے آئیں اور اپنا حصہ ادا کرکے اپنے دوستوں اور کنبوں کے نیٹ ورک تک قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مدد فراہم کریں۔انڈس ہسپتال کو اپنا صدقات دیں اور ملک بھر میںانڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ذریعے ہر پاکستانی کو مفت ، معیاری صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی اور دستیابی کو یقینی بنانے میںانکی مدد کریں۔اللہ تعالیٰ ان فرشتوں کا حامی و ناصر ہوں۔
Sajjad Ali Shakir

تحریر : سجاد علی شاکر

Share this:
Rangers
Previous Post رینجرز اہلکاروں کی رشوت کے جرم میں برطرفی کیخلاف اپیل خارج
Next Post جائیں تو جائیں کہاں
Jamaat-e-Islami

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.