geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کا علاج: جرمن سائنسدان افسنتین پر ریسرچ میں مصروف

June 28, 2020 0 1 min read
Research
Share this:

Research

جرمن طبی معالجین نے ایک جڑی بوٹی افسنتین پر کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ریسرچ شروع کر رکھی ہے۔ کئی دوسرے ممالک بھی اس پودے پر ریسرچ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

افسنتین نامی جڑی بوٹی کا انگریزی میں نام ‘وارم وُوڈ‘ یا آرٹیمیسیا ہے۔ اس کے دوسرے غیر معروف نام دونا اور مروا بھی ہیں۔ یہ بہت زیادہ دستیاب ہونے والی جڑی بوٹی نہیں لیکن کمیاب بھی قرار نہیں دی جا سکتی۔ یہ امریکا، میکسیکو، مڈغاسکر، بھارت اور پاکستان میں بھی ملتی ہے۔ طب یونانی اور آیور ویدا طریقہٴ علاج میں خاص طور پر جگر کے امراض اور نظام انہضام کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا پھول پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ ذائقے میں اس کے پھول، پتے اور ڈنڈیاں شدید کڑوے ہوتے ہیں۔ اسے ملیریا بخار کا خلاف بھی بطور ایک دوا کے استعمال کیا جاتا ہے۔

طب یونانی کی ایک دوا سمجھی جانے والی افسنتین یا آرٹیمیسیا پر جرمن طبی محققین کورونا وائرس کے انسداد کی ممکنہ دوا بنانے کی ریسرچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ریسرچ جرمن شہر پوٹسڈام کے ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ میں جاری ہے۔ کئی دوسری یونیورسٹیوں کے سائنسدان بھی اس ریسرچ میں شامل ہیں۔ اس تحقیق کے تحت افسنتین کا سَت مریضوں کو دوا کے طور پر دیا جا رہا ہے۔ بعض محققین کا خیال ہے کہ آرٹیمیسیا یا افسنتین سے کورونا وائرس کے انسداد کی دوا کا حصول ممکن ہے کیونکہ اس کے مثبت نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔

ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ کے ایک ریسرچر پیٹر زے بیرگر کا کہنا ہے کہ آرٹیمیسیا کا اعلیٰ کوالٹی کا سَت استعمال میں لایا گیا ہے اور اب نتائج کا انتظار ہے۔ پیٹر زے بیرگر اور کیمیا دان کیری گیلمور اس ریسرچ میں مصروف محققین کی ٹیم کے مشترکہ سربراہ ہیں۔ اس ریسرچ کے نتائج کی تصدیق دوسرے ممالک کے سائنسدان بھی کریں گے تو یہ حتمی ٹھہرے گی۔

پیٹر زے بیرگر کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیمیسیا (افسنتین) پودے کی خصوصیات سے خوب واقفیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ کئی بیماریوں کے خلاف مدافعت رکھتا ہے اور خاص طور پر وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے انسداد میں اس کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اسی بنیاد پر وہ اور ان کے ساتھی کووڈ انیس کے وائرس کے خلاف اس کے مثبت اثرات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

اس پودے پر ریسرچ کے لیے امریکی ریاست کنٹکی میں اسے خاص طور پر کاشت کیا گیا ہے۔ کنٹکی یونیورسٹی کافی اور چائے کے ساتھ آرٹیمیسیا یا افسنتین کے ٹیسٹ شروع کرنے والی ہے۔ ادھر میکسیکو میں بھی اسی پودے پر ریسرچ شروع کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جرمن ریسرچرز تو افسنتین کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ برلن کی فری یونیورسٹی کے ریسرچر کلاؤز اوسٹرائیڈر کا کہنا ہے آرٹیمیسیا کے پتوں کے سَت کو ایتھنول اور کافی کے ساتھ شامل کر کے آزمائشی عمل میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف رواں برس اپریل میں مڈغاسکر کے صدر اندری راجؤلینا نے اپنی عوام کو آرٹیمیسیا سے بنی ایک پراڈکٹ کے استعمال کا مشورہ دیا تھا۔ اس دوا کے کوئی ٹیسٹ نہیں کیے گئے تھے۔ دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا پھر سے کہنا ہے کہ ابھی تک کووڈ انیس بیماری کی کوئی دوا تیار نہیں کی جا سکی ہے۔ ادارے کے مطابق فی الحال آرٹیمیسیا پودے سے بنی دوا کو علاج قرار نہیں دیا جا سکتا۔

چین کی خاتون دوا ساز کیمیا دان تُو یُویُو نے آرٹیمیسیا سے ملیریا بخار کی کامیاب دوا سن 1972 میں تیار کی تھی اور اس پر انہیں سن 2015 میں میڈیسن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔

Share this:
Saudi Arabia - Coronavirus
Previous Post سعودی عرب : کرونا وائرس کے 3924 نئے کیسوں کی تشخیص، 37 مریض چل بسے
Next Post کورونا وائرس: دلی میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز، صحت کا نظام مفلوج
Coronavirus New Delhi

Related Posts

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، ٹرمپ کو خطرہ یا محض حزب اختلاف؟

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.