geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی آزمائشی ویکسین، توقع و ضرورت سے کہیں زیادہ رضاکار

July 12, 2020July 12, 2020 1 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کورونا کی ویکسین کی آزمائش کے لیے درکار تعداد سے کہیں زیادہ افراد نے رضاکارانہ بنیادوں پر اپنا اندارج کرایا ہے۔ جرمنی میں اب تک کووڈ انیس کا شکار بننے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بھی کم ہے۔

جنوب مغربی جرمن شہر ٹیوبنگن کے یونیورسٹی ہسپتال نے جب کورونا کی آزمائشی ویکسین کے لیے رضاکاروں کا اشہار دیا، تو متعلقہ اہلکاروں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس قدر زبردست رد عمل دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ ٹیوبنگن کی بایو فارماسیوٹیکل کمپنی ‘کیور ویک کی کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کے ایک آزمائشی مطالعے کے لیے چار ہزار سے زائد افراد نے رضاکارانہ بنیادوں پر اپنا نام درج کرایا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں رضاکاروں کی امید نہیں کر رہے تھے۔ ریسرچ کے ڈائریکٹر پیٹر کریمسنر نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ‘یہ ایک لگژری صورت حال ہے، عموما کلینیکل ادویات کی آزمائش میں ایسا نہیں ہوتا۔ ان کے بقول عام حالات میں کسی دوا کی آزمائش کے لیے رضا کار جمع کرنا مشکل کام ثابت ہوتا ہے۔

‘کیور ویک کی کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کی آزمائش جون میں شروع ہوئی تھی۔ اس وقت پچاس رضاکاروں کو ویکسین دی گئی، جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا یہ افراد ویکسین ملنے کے بعد وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے میں کامیاب رہے۔ پیٹر کریمسنر نے بتایا کہ اب تک کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔ اب آزمائش کے اگلے مرحلے میں 168 افراد کو یہ ویکسین دی جانی ہے مگر چار ہزار سے زائد رضاکار اپنا اندراج کرا چکے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر کسی کو یہ آزمائشی ویکسین نہیں مل پائے گی۔

ٹیوبنگن کے علاوہ اب یہ ویکسین ہینوور، میونخ اور بیلجیم کے شہر گینٹ میں بھی رضاکاروں کو دی جائے گی۔
کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ‘کیور ویک نے جو ویکسین تیار کی ہے، اسے mRNA طرز کی ویکسین کہا جاتا ہے۔ یہ ایک طرح کے مولیکیول کے ذریعے جسم میں مخصوص پروٹین تیار کرتی ہے۔ ویکسین ملنے کی صورت میں متعلقہ شخص کے جسم میں یہ پروٹین بننے لگتا ہے، جسے جسم ‘فارن یا بیرونی سمجھ لیتا ہے اور اس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر لیتا ہے۔

‘کیور ویک کو آئندہ پیر یورپی انویسٹمنٹ بینک سے پچھتر ملین یورو ملنے والے ہیں۔ یہ رقوم ویکسین کی تیاری کی صورت میں اس کی وسیع پیمانے پر پیداوار کے لیے صرف کی جائے گی۔

Share this:
Ajmal Wazir
Previous Post آڈیو لیک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر عہدے سے فارغ
Next Post کورونا کی وبا کے بعد چینی اقتصادیات میں بہتری کے آثار
CHINA-ECONOMY

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.