geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: امریکا 100,000 سے 200,000 ہلاکتیں ہو سکتی ہیں

March 30, 2020 2 1 min read
America Coronavirus
Share this:

America Coronavirus

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ایک اہم رکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کئی ملین لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسپین میں بھی کووِڈ انیس کے مریضوں اور اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔

امریکا میں کووِڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2231 ہو چکی ہے جب کہ 124,763 افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 10,023 ہو گئی ہے، اسپین میں بھی 6,528 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یورپ میں مجموعی طور پر بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں 665,164 افراد کووِڈ انیس کے شکار ہوئے جن میں سے 140,222 صحت یاب اور تیس ہزار ہلاک ہوئے۔

وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن اور متعدی امراض کے ماہر اننتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کئی ملین افراد کووِڈ انیس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے فاؤچی نے کہا امریکا 100,000 سے 200,000 ہلاکتوں کی توقع رکھے۔

امریکا میں اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد مریض ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسپین میں یومیہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ

اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 838 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جو اس ملک کے لیے ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔ گزشتہ روز بھی آٹھ سو سے زائد ہسپانوی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ آج اتوار کے روز تک اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6,528 ہو گئی ہے۔ اسی دوران اسپین میں چھ ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78,797 ہو گئی ہے۔

ویتنام میں ہسپتال بھی لاک ڈاؤن

ویتنام نے کووڈ انیس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ملک کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک کو ہی قرنطینہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہسپتال کے عملے اور مریضوں میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔ ویتنامی حکومت کے مطابق ہسپتال کے عملے اور مریضوں میں سے سولہ افراد کووِڈ انیس میں مبتلا ہوئے، جس کے بعد ہسپتال کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

جرمن پوسٹ ہنگامی صورت حال کے لیے تیار

جرمن پوسٹ نے کووِڈ انیس کی وبا کے پیش نظر ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ادارے کے مطابق عملے کے زیادہ افراد اگر اس وبا کا شکار ہوئے تو ایسی صورت میں پوسٹ کی ترسیل محدود کر دی جائے گی۔ جرمن میڈیا کے مطابق ہنگامی صورت میں صرف خاص افراد اور حکومتی ادارے ہی پوسٹ کی سہولت سے مستفید ہو پائیں گے۔
جرمنی میں اب تک 57,695 افراد کووِڈ انیس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 433 افراد ہلاک ہوئے اور قریب ساڑھے آٹھ ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

’قرنطینہ کی ضرورت نہیں پڑے گی‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سب سے زیادہ متاثرہ شہر نیویارک سمیت بڑے شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ قرنطینہ ضروری نہیں بلکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹیکٹ جیسے شہروں کے رہائشی آئندہ چودہ دنوں تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ امریکا میں اس انفیکشن کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بائیس سو تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1495 ہو گئی ہے۔ اس وائرس کے سبب ہونے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 12 ہے جبکہ 29 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے زیادہ تر حصے میں اس وقت تقریباﹰ مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ طبی حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کے سبب ایک شخص کی موت ہوئی۔ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 557 ہے جبکہ سندھ میں ایسے افراد کی تعداد 469۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں اس بیماری کے شکار افراد کی تعداد 188 اور بلوچستان میں 107 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 39 ہے۔

کووڈ انیس: شیر خوار بچہ بھی ہلاک ہوا

امریکی ریاست الینوائے میں حکام ایک ایسے شیر خوار بچے کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں جو کورونا انفیکشن کا شکار تھا۔ کووڈ انیس کے شکار کسی بچے کی موت کا یہ اولین واقعہ ہے۔ مرنے والے بچے کی عمر ایک برس سے بھی کم تھی۔ کووڈ انیس سے سب سے زیادہ خطرہ کمزور جسمانی قوت مدافعت، شدید بیماریوں کے شکار اور عمر رسیدہ افراد کو ہوتا ہے۔ کووڈ انیس کے باعث الینوائے میں ہونے والی 65 فیصد اموات 60 برس یا اس سے زائد عمر کی لوگوں کی ہیں۔

چین میں وبا کی شدت کم ہوتی ہوئی

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 نئے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ یہ تعداد ایک روز قبل 54 تھی۔ چین کی وزارت صحت کے مطابق جن نئے لوگوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے ایک کے علاوہ باقی سب افراد دیگر ممالک سے چین واپس لوٹے تھے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سات دنوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 313 رہی جن میں سے محض چھ ایسے افراد تھے جنہیں ملک کے اندر ہی یہ انفیکشن لگی۔

مجموعی صورت حال

دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ پینسٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب تیس ہزار نو سو ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اس وائرس کے سبب پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں کورونا انفیکشن کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ جوبیس ہزار ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جو دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

Share this:
Russia Coronavirus
Previous Post روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی
Next Post لاک ڈاؤن یا سماجی فاصلہ: گھریلو خواتین ذہنی اور نفسیاتی دباؤ میں
Women

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.