geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: برازیل نے اموات میں اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا

May 31, 2020 1 1 min read
Coronavirus Brazil
Share this:

Coronavirus Brazil

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے متاثرہ ایک ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوئے ہیں اور اس طرح برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی سطح پر کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تقریبا 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ 65 ہزار سے بھی زیادہ افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کافی کمی کے بعد چین میں کام کرنے والے جرمن ملازمین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او سے ’روابط ختم کرنے‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اب یہ رقم دوسرے اداروں کو مہیا کرے گا۔

جرمنی میں رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق جمعہ 29 مئی کے روز کورونا وائرس کے مزید 738 کیسز سامنے آئے اور اس طرح جرمنی میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 196 ہوگئی۔ اس دوران کووڈ 19 سے متاثرہ مزید 39 مریض ہلاک ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار 489 ہوگئی ہے۔

اس دوران تقریبا چار سو جرمن ورکرز اپنے اہل خانہ کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے کام کرنے کے لیے چین واپس روانہ ہوئے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کی وبا میں کافی کمی آئی ہے اور بین الاقوامی کمپنیاں ایک بار پھر سے اپنا آپریشن پہلے ہی کی طرف پوری رفتار کے ساتھ شروع کرنا چاہ رہی ہیں۔

چین میں جرمن ایوان صنعت و تجارت نے اس کے لیے دو پروازوں کا انتظام کیا تھا۔ ان میں سے ایک چین کے شہر تیانجن کے لیے تھی جبکہ دوسرے شنگھائی کے لیے۔ چین نے کورونا جیسی عالمی وبا کے سبب بیرونی ممالک سے سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ چین میں 5200 سے بھی زائد جرمن کمپنیاں ہیں جس میں دس لاکھ سے بھی زائد افراد کام کرتے ہیں۔

ادھر سنگا پور نے بھی چین سے کاروباری آمد و رفت کے لیے ایک ’فاسٹ لین‘ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آئندہ ہفتے بعض پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فلائٹس سنگا پور اور چین کے چھ شہروں کے درمیان چلیں گی۔

ادھر امریکا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 225 مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس طرح امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 798 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑھے سترہ لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں اس وبا سے سب سے زیادہ امریکا متاثر ہوا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او سے تمام امریکی روابط ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ادارہ قابل قدر بہتری نہیں لا تا اس وقت تک اس کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’چونکہ وہ ہماری فرمائشیں اور مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اس میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے، آج ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے اپنے رشتے ختم کرنے جا رہے ہیں۔‘‘

کورونا وائرس کی وبا اس وقت سب سے زیادہ تیزی سے لاطینی امریکی ممالک میں پھیل رہی ہے اور اس خطے میں برازیل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور اس طرح ملک میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ اموات کے حساب سے برازيل نے اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں وہ امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں چار لاکھ 65 ہزار سے بھی زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔

جنوبی کوریا میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز نئے کیسز سامنے آتے رہے ہیں اور وہاں پر بھی 39 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔ ملک میں اس وقت مجوعی طور پر متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار 441 ہے۔

عالمی سطح پر امریکا اور برازیل کے بعد متاثرین کے اعتبار سے دس سر فہرست ممالک بالتریب روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی انڈیا اور ترکی ہیں۔ روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کووڈ 19 سے اب تک 38 ہزار 243 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہے۔

اسپین میں کرونا کی وبا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 27 ہزار 121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار 229 بتائی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 32 ہزار ہے۔ فرانس میں کووڈ 19 سے اب تک 28 ہزار 717 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

جرمنی میں ایک لاکھ 82 ہزار متاثرین ہیں اور آٹھ ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پونے دو لاکھ کے قریب ہے جبکہ پانچ ہزار کے قریب ہلاک ہوئے ہیں۔

Share this:
Protest
Previous Post پر تشدد مظاہرے: جارجیا میں ایمرجنسی نافذ، نیشنل گارڈز طلب
Next Post قومی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کل ہوگا
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.