geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس کے کیسوں میں 7 ہفتے کے بعد اضافہ شروع ہو گیا: سربراہ ڈبلیو ایچ او

March 2, 2021 1 1 min read
Tedros Adhanom
Share this:

Tedros Adhanom

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادانوم غیبریوسس نے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ سات ہفتے کے بعد پہلی مرتبہ کرونا وائرس کے یومیہ تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انھوں نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’گذشتہ ہفتے کے دوران میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں پہلی مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے چھے میں سے چار خطوں امریکا ، یورپ ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی بحر متوسط میں کروناوائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھی ہے۔یہ مایوس کن صورت حال ہے لیکن حیران کن ہرگز بھی نہیں۔‘‘

انھوں نے ممالک کو باور کرایا ہے کہ صرف ویکسین سے لوگوں کو کووِڈ-19 کا شکار ہونے سے نہیں بچایا جاسکتا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ’’ہم کووِڈ-19 کے دوبارہ پھیلنے اور کیسوں میں اضافےکو سمجھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔بظاہر ایک وجہ تو یہ ہے کہ صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے لگائی گئی قدغنوں میں نرمی کردی گئی ہے۔اس مہلک وائرس کی نئی شکلوں کا پھیلاؤ جاری ہے اور لوگوں نے خود حفاظتی ترک کردی ہے۔‘‘

انھوں نے دنیا کی حکومتوں پر زوردیا ہے کہ ’’وہ کووِڈ-19 کی ٹیسٹنگ ، کسی مریض سے رابطے میں آنے والے لوگوں کا سراغ لگانے ،متاثرہ افراد کو الگ تھلگ رکھنے یا قرنطین کی معاونت کریں اور حفظانِ صحت کی معیاری سہولتیں مہیا کریں۔افراد اکٹھ لگانے سے گریز کریں، جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں، ہاتھوں کو دھوئیں،عوامی مقامات پر ماسک پہن کررکھیں اور مناسب ہواخوری کو یقینی بنائیں۔‘‘

امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کووِڈ-19 کے 11 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان میں 6 کروڑ 45 لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں اور 25 لاکھ سے زیادہ وفات پا چکے ہیں۔

Share this:
Pentagon
Previous Post امریکا اور سعودی عرب کے عسکری تعلقات میں پیش رفت ہو رہی ہے: پینٹاگان
Next Post فرانس کے سابق صدر سارکوزی کو کرپشن کیس میں سزائے قید
Nicolas Sarkozy

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.