geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: ہلاکتیں ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئیں

April 5, 2020 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

اسپین (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمی وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد گیارہ لاکھ تیس ہزار سے بڑھ گئی ہے، جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے نئی حکومتی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں تمام امریکی شہریوں کو عوامی مقامات پر ماسک پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
چین نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملکی سطح پر تین منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اسے نوے ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے تدارک کے لیے ہنگامی مالی مدد کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

جرمنی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے وہ این 95 ماسک اپنے قبضے میں لیے ہیں، جن کی مالی ادائیگی جرمنی پہلے کی کر چکا تھا۔ جرمنی نے اسے ’جدید دور کی چوری‘ قرار دیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کا نشانہ بننے والوں کی تعداد گیارہ لاکھ تیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جب کہ اس کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد بھی ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا سب سے آگے ہے، یہاں دو لاکھ اٹھہتر ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ جرمنی میں اکیانوے ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جرمنی اس فہرست میں امریکا، اسپین اور اٹلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووِڈ 19 کے وجہ سے 809 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح اسپین میں اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئے ہے۔ اسپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک لاکھ چوبیس ہزار سات سو چھتیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ان تازہ ہلاکتوں کے بعد اسپین اٹلی سے آگے نکل گیا ہے اور اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

جرمنی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے برلن جانے والے لاکھوں ماسک اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ برلن کے ریاستی وزیر داخلہ کے مطابق ان ماسکس کی قیمت ادا کی جا چکی تھی تاہم حفاظتی ماسکس امریکا نے بنکاک میں امریکا نے اپنے قبضے میں لے لیے۔ جرمن وزیر نے اسے ’جدید دور کی قذاقی‘ قرار دیا ہے۔ تاہم امریکی کمپنیوں کے گروپ تھری ایم نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو علم نہیں کہ بنکاک سے ماسک ضبط کیے گئے ہیں۔ برلن کے ریاستی وزیرداخلہ آندریاس گائزیل نے کہاکہ یہ ماسک برلن پولیس اہلکاروں کے لیے منگوائے گئے تھے ان ان کا آرڈر ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا، جب کی ان کی ادائیگی بھی کی جا چکی تھی۔

نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تاجیانی محمد باندے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے ماہ تک 193 رکنی عالمی باڈی اس سلسلے میں فیصلہ کر لے گی۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ستمبر میں منعقد ہونا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں ممکن ہے کہ اس اجلاس کو ملتوی کردیا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ رواں برس اقوام متحدہ اپنی تخلیق کی 75 ویں سال گرہ بھی منا رہی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیرصحت راجیش توپے نے کہا ہے کہ اگر عوام حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل نہیں کرتے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری رہتا ہے، تو حکومت لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع پر مجبور ہو جائے گی۔ آج ہفتے کے روز تک جنوبی ایشیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا میں اس بیماری سے شدت سے متاثرہ ایک ملک ہے، جہاں مجموعی طور پر 29 سو دو افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے عالمی سطح پر تمام تر لڑائیاں بند کر دینے کے مطالبے پر آٹھ فریقین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم کئی مقامات پر اب بھی لڑائی جاری ہے۔ گوٹیرش نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں دنیا بھر میں تمام مقامات پر سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمرون، وسطیٰ افریقی جمہوریہ، کولمبیا، لیبیا، میانمار، فلپائن، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، یوکرائن اور یمن میں متحارب گروپوں کی جانب سے اس مطالبے پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا یمن، لیبیا اور افغانستان میں اس مطالبے کے باوجود لڑائی میں کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔

چین نے ہفتے کے روز کورونا وائر س کے متاثرین اور اس عالمی وبا کے خلاف جاری لڑائی میں شامل طبی عملے کے لیے ملکی سطح پر تین منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے تمام شہریوں، گاڑیوں، ٹرینز اور کشتیوں نے ساکت کھڑے ہو کر اس وبا کے متاثرین اور اس سے لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سائرن بھی بجائے گئے۔ چین میں اس وبا کے ہاتھوں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چین میں اس وبا کی وجہ سے طبی عملے کے 14 افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

سعودی عرب نے ہفتے کے روز عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر روس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل تیل کی قیمتوں میں اس تبدیلی کی ذمہ داری ماسکو حکومت نے سعودی عرب پر عائد کی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں یہ اضافہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے تناظر میں مارچ کے آغاز پر سعودی عرب اور روس تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق نہیں کر سکے تھے۔ کورونا وائرس کی وبا کے بعد عالمی سطح پر تیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس وقت عالمی منڈیوں میں تیل 24 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

Share this:
Delhi Indien Lockdown
Previous Post نئی دہلی میں بے گھر مزدوروں کی مشکلات، خوراک کی قلت
Next Post کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور پاکستان کا فاقہ کش مزدور طبقہ
Coronavirus Lockdown

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.