geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونہ جراثومہ اور چین کی معیشت

February 15, 2020 0 1 min read
Corona Virus China
Share this:

Corona Virus China

تحریر : شیخ خالد زاہد

کرونا وائرس کا نام لکھنے سے بھی خوف آ رہا ہے ، شائد اسکی وجہ میڈیا کا وہ شور شرابا ہے جو ساری دنیا میں مچایا گیا ہے ۔ چین نے گزشتہ کچھ سالوں میں دنیا کی معیشت کو تقریباً اپنے قابو میں کرہی لیا تھا کہ اور دنیا کے سپر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہا تھا ۔ چین نے بغیر تخریب کاری کئے، بغیر کسی کو ڈرا ئے دھمکائے ،بغیر کسی کی سرحدوں کو عبور کئے اور بغیر کسی کو جمہوریت کا طوق پہنائے اپنی معیشت کو مستحکم کیا ۔ چین کی مصنوعات دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا میں پھیل گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے چین نے ساری دنیا پر اپنی مصنوعات کی چھاپ لگادی ۔ حالات و واقعات سے دیکھائی دیتا ہے کہ امریکہ یقینا چین کو اپنے ہم عصروں میں نہیں گن رہا تھا ۔ جبکہ چین نے بھی کسی کو اپنے مقابلے میں قریب بھی نہیں آنے دیا ۔ دنیا کو اپنے طرز پر چلانے کا خواہشمند امریکہ، چین سے یہاں مارکھا گیا ۔

چین نے دنیا کی سب سے بڑی آبادی ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا، چین نے چھوٹی بر;180;ی صنعتوں کا جال بچھادیا اور اپنی مصنوعات دوسروں سے کم قیمیت میں دنیا میں متعارف کروادیں ۔ پاکستان کو اپنی معیشت میں بہتری کیلئے چین کا بھرپور ساتھ دینا پڑا جس کا چین نے خوب فائدہ اٹھا یا بلکہ اٹھا ہی رہا ہے ۔ جنوری ۸۱۰۲ میں امریکہ نے درآمدات پر محصولا ت میں اضافہ کیا تو بھی پوشیدہ طور پر نشانہ چین کو ہی بنانا تھا کیونکہ اب امریکہ کی منڈیوں میں بھی چین نے اپنی بھرپور جگہ بنا لی ہے، گوکہ محصولات کے اضافے کو چین نے بھی برابری کی بنیاد پر نمٹایا اور اسی سال اپریل میں امریکی مصنوعات پر محصولات میں پندرہ سے پچیس فیصد اضافہ کردیا ۔

اب یہ بھی سمجھ لیں کہ محصولات سے اضافے میں جس ملک میں آمد ہورہی ہوتی ہے اسے فائدہ ہوتا ہے اور جہاں سے رسد آرہی ہوتی ہے اسے کسی حد تک خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس طرح سے چین نے اپنی اہمیت کو اور اجاگر کیا ابھی یہ کھیل ختم نہیں ہوا چین امریکہ سے محصولات میں بتدریج اضافہ کرتا چلا گیا جبکہ دنیا کے دوسرے ممالک سے محصولات قدرے کم کردئیے گئے ۔ بہترین حکمت عملی اور معاشی استحکام نے چین کو ایساکرنے کی اجازت دی ۔ امریکہ ، چین کی بالادستی کو اتنی خاموشی سے کیسے برداشت کرسکتا تھا امریکہ نے ہواوے پر پابندی لگادی گوکہ یہ چین کی ایک کمپنی ہے اور دنیا کو مواصلات کی مصنوعات فراہم کر رہی ہے ، چین نے ایک بار پھر بہت ذہانت سے امریکہ کے ایپل پر چین میں ایسی پابندی لگائی کہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے ایپل کی مصنوعات چین کی سڑکوں پر پھینک دیں ، چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی کا ملک اور وہ اگر کسی مصنوعات کا استعمال ترک کریں تو ادارے کا دوالیہ ہونا حتمی ہے ۔

امریکہ کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ۔ امریکہ نے پاکستان پر مختلف طریقوں سے دباءو ڈالنے کی کوشش کی لیکن موجودہ حکومت واضح طور پر یہ کہتی آرہی ہے کہ اب ہم کسی کی جنگ میں ٹانگ نہیں اڑئینگے اور نا ہی ساتھ دینگے ۔ امریکہ یہ بھی جانتا ہے کہ اس خطے میں بغیر پاکستان کی حماءت کہ کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے گوکہ امریکہ ، بھارت کا اچھا دوست ہے لیکن پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے خطے میں خاص مقام رکھتا ہے ۔ پاکستان پر امریکہ نے سی پیک کے حوالے سے بھی کئی سوال اٹھائے کہ اس سے حاصل ہونے والے فائدے سے انہیں بھی حصہ دیا جائے لیکن پاکستان نے کبھی بھی سی پیک کے معاملے پر امریکہ خاطر میں نہیں رکھا اور یہی بات پاکستان کی چین کیلئے قابل تعریف ہے ۔ یوں امریکہ اس خطے میں اپنے مقاصد کیلئے ٹکریں مارتا ہوا محسوس کیا جا رہا ہے ۔ پھر امریکی صدر کو جہاں بہت سارے خود ساختہ مسائل کا سامنا ہے وہیں دنیا کی طرف سے بڑھتا ہوا کشمیر کے لئے دباءو بھی اپنی اہمیت منواتا جا رہا ہے۔

چین میں اس وقت کرونہ نامی جراثومے نے قیامت برپا کر رکھی ہے ، چین نے اپنی تمام تر توجہ اس جراثومے سے نمٹنے پر لگائی ہوئی ہے جوکہ اتنا بے قابو ہوچکا ہے کہ تقریباً ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سیکڑوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں جوکہ اس جراثیم سے متاثر ہیں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ چین نے ایسے ہنگامی حالات میں بھی تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے جب انہوں نے صرف دس دنوں میں ایک وسیع و عریض ہسپتال خاص اس مرض کیلئے تیار کیاہے ۔ دنیا نے چین سے اپنے ہر طرح کے تعلقات محدود کررکھے ہیں جس کی وجہ اس جراثومے کی منتقلی کا خوف ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی ساری دنیا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر رکھا ہے ۔ ایسے جذباتی مناظر سماجی میڈیا کے توسط سے موصول ہورہے ہیں کہ جن میں بچے اپنے والدین سے اور اسطرح سے لوگ ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے گریزاں ہیں ، بازار سڑکیں گلیاں کوچے، تعلیمی ادارے ہر جگہ سناٹا ہے جہاں کشمیر بھارتی تسلط کی وجہ سے گزشتہ ۵۹۱ دنوں سے جیل بنا ہوا ہے بلکل اسی طرح سے کرونہ جراثومے نے پورے چین کو محصور کر کے رکھ دیا ہے ۔ چین کی معیشت کو جوکہ بھرپور پھل پھول رہی تھی ربردست مندی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر یہ نقصان ہوتا ہی چلا جا رہا ہے ۔

عام لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ کو آنے والے وقتوں میں جو کچھ کرنا ہوتا ہے وہ اس حوالے سے فلم بناتا ہے تاکہ دنیا میں رائے عامہ ہموار کرسکیں اور لوگوں کہ ذہنوں میں اپنی ابتری کا ٹیکہ لگادیں اور سمجھانے کی کوشش کریں کہ کچھ بھی ہوسکنے کیلئے تیار رہیں ، گوکہ اکثر فل میں تو بہت زیادہ ہی حدوں سے باہر ہوتی ہیں ۔ فلموں پر گہری نظر رکھنے والے زیادہ ان باتوں پر روشنی ڈال سکتے ہیں ۔ ۱۱۰۲ء میں ہالی وڈ میں ایک فلم شاءع ہوئی جس نے تقریباً ریکارڈ ساز کاروبار کیا اور ۰۲۰۲ ء میں ایک بار یہ فلم پہلی دس دیکھی جانی فلموں میں شامل ہے ۔ اس کی وجہ بھی یہ کرونہ جراثیم ہے جس پر یہ فلم بنائی گئی اور جس طرح سے یہ بنائی گئی بلکل حالات ووقعات رونما ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ لکھنے والوں نے اسے حسین اتفاق کہہ دیا ہے لیکن کیا ایک عملی کارنامے کو صرف اتفاق کہا جا سکتا ہے ;238; اور وہ بھی ایسی صورتحال میں جب چین امریکہ کے گلے تک پہنچ چکا تھا ۔ چین ہی وہ واحد ملک ہے جو معیشت کے استحکام کی بدولت دنیا میں امریکہ کہ بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے ۔ امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے آپ کو زمینی خدا سمجھنے والے بھلا کیسے چین کو دنیا میں اپنے سے اوپر دیکھ سکتے ہیں ۔

بہت ممکن ہے مذکورہ بالا سارے اندازے ابہام ہوں ، لیکن ہمیشہ پہل امریکہ نے کی ہے اور پھر بھرپور جوابی کاروائی چین نے کی ہے ۔ ہ میں یقین ہے چین بغیر کسی بیرونی مدد کہ اس بحران سے نمٹ لے گا ،پاکستان نے اپنی ہر ممکن معاونت کا یقین دلا رکھا ہے اور چین نے پاکستان کے اقدامات پر شکریہ و اطمنان کا بھی خوب اظہار کیا ہے ۔ چین اپنے طور سے یہ جاننے کی ہر ممکن کوشش کرے گا کہ مذکورہ فلم سے اس جراثومے کا کہیں کوئی تعلق تو نہیں ہے اور اگر انہیں کہیں اسے کچھ ثبوت میسر آگئے تو پھر جوابی کاروائی میں امریکہ کو اپنا منہ چھپانا پڑا ہے ۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Government Quarters
Previous Post سرکاری کوارٹرز یا زمینی قبضہ
Next Post عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،ہر شعبے میں عوام کو سہولیات پہنچا ئیں گے۔فہیم بیگ
UC-17 DISTRICT KORANGI KARACHI

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.