geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس کے مہلک وار، وزیر اعظم عمران خان مافیا کے خلاف پرعزم

April 9, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

دنیا کے 212 ممالک /علاقوں میں کرونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جہاں سے کرونا وبا کی خبریں آنا شروع ہوئی تھیں اس ملک نے اپنی بہترین حکمت عملی اور وسائل کو عوام کی صحت کے لئے بھر پور طریقہ سے استعمال کیا چین کے حکمرانوں نے دنیا کو دیکھا دیا کہ اگر کوشش اور بہتر حکمت عملی سے کام کیا جائے تو دنیا میں کامیابی ضرور ملتی ہے چین کے صوبہ ووہان سے کورونا وبا پھوٹنے کی خبریں گزشتہ سال دسمبرمیں آنا شروع ہوئیں تو تقریباََ تین ماہ کے عرصہ میں اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد 3333تک پہنچ گئی گزشتہ ایک ہفتہ سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہوئی دو پر آگئی جبکہ دنیا بھر میں اس وباکا شکار افراد کی تعدادآخری اطلاعات تک 1,443,862 ہو چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 82,743 تک جا پہنچی ہے امریکہ میں 12,857 ،سپین میں 14,045 ،اٹلی میں 17,127 ،فرانس میں 10,328 ،ایران میں 3,872 ،برطانیہ میں 6,159، اور پاکستان میں جہاں گزشتہ پندرہ دن سے نرم لاک ڈائون ہے وہاں پرتادم تحریر 4,112 کیس اور مرنے والوں کی تعداد60 ہو چکی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کروانے کے حوالہ سے کئی ایک اقدامات کئے جا چکے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ عوام کی جانب سے لاک ڈائون کی خلاف ورزیاں عام ہیں سنجیدگی سے اس وبا سے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے شہروں دیہاتوں کے رہنے والوں نے اس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

جبکہ اسی دوران چینی اور آٹا بحران کی رپورٹ نے بہت سے بڑے ناموں والے سیاستدانوں کو بے نقاب کر دیا ہے ،اس بات کا کریڈٹ ضرور عمران خان کو دینا ہو گا جنھوں نے 73سال میں پہلی بار اپنی حکومت کے انتہائی اہم ساتھیوں کے خلاف آنے والی رپورٹ کو دبانے کی بجائے منظر عام پرآنے دیا اب فرانزک رپورٹ آنے پر وہ کیا اقدام کرتے ہیں اس کے لئے آنے والا وقت ہی بتائے گا ، اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اندر سے یقیناََ وہ افراد ضرور پریشان ہو نگے جنھوں نے اکثر اپنے ساتھیوں کے خلاف آنے والی رپورٹوں کو سالوں دبائے رکھا بلکہ بعد میں اُن افراد کے خلاف ایکشن بھی لیا گیا جنھوں نے رپورٹ میں معلومات فراہم کیں ،وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو مافیا سے نجات دلانے کیلئے اقتدار میں آیاہوں عمران خان نے چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ عمل دہرایا گیا تو سخت اقدام کیا جائیگا۔

انصاف کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا،ایک انتہائی معتبر اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گزشتہ 14 ماہ کے دوران صارفین نے تقریباً 85 ارب روپے اضافی ادا کئے ہیں جن میں سے تقریباً 76 ارب روپے چینی ملز مالکان کی جیبوں میں گئے ہیں۔ دسمبر 2018 میں ایکس مل پرائس (وہ قیمت جس پر ملز خریداروں کو چینی بیچتی ہیں) 51.64 روپے تھی جبکہ مارکیٹ میں خوردہ قیمت 55.99 روپے تھی۔ تاہم دسمبر 2018 تا فروری 2020 ایکس مل پرائس تقریباً 20 روپے تک بڑھ گئی ہے اور خوردہ قیمت میں فی کلو 24 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں چینی کی مجموعی سالانہ کھپت 5.2 ملین میٹرک ٹن (5.2 ارب کلوگرام) ہے۔ پاکستان میں چینی کی بغیر پڑتال قیمت میں اضافے کے باعث چینی ملز مالکان نے 76 ارب روپے سے زائد جیب میں ڈالے۔ یہ بڑی رقم پنجاب حکومت کی جانب سے 3 ارب روپے کی سبسڈی کے علاوہ ہے۔

سانچ کے قارئین کرام ! وطن عزیز کے قیام کے بعد سے ذخیرہ اندوز ی ،ملاوٹ ، چور بازاری، سمگلنگ کرنے والوں میں اضافہ ہی ہوتا رہا ہے اب یہ حالات ہیں کہ بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء سمیت کسی بھی چیز کا خالص ملنا ممکن نہیں رہا،کرپشن اورلوٹنے کے جدید طریقوں کے متعارف ہونے کے بعد اکثریت نے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، جسکی تازہ ترین مثال موجودہ کرونا وائرس کی وبا کے دنوں میں اشیاء خوردونوش اور دیگر بنیادی اشیاء عام شخص کا پہنچ سے دور ہو جانا ہے جبکہ یہ بھی دیکھنے اور سننے کو مل رہا ہے کہ مستحق اور غریب تک امداد پہنچنے کی بجائے چند پیشہ ور وں نے امداد خاص طور پر راشن حاصل کر کے دوکانوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اگرچہ ایسے لوگوں کی تعدادابھی کم ہے لیکن ڈر ہے کہ کہیں حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد بھی ایسے افراد کے ہاتھوں آگئی تو بہت سے مستحق اور غریب امداد سے محروم رہ جائیں گے ، کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عزوبہ عظیم ،اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ سیدہ آمنہ مودودی،ا سسٹنٹ کمشنر دیپالپورخالد عبا س ، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خوردزوہا شاکر،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجیدمتعلقہ افسران سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سلیم صادق بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے کہا کہ اوکاڑہ کا رہائشی اکبر جس کا لاھور میں دوران علاج کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیااوروہ انتقال کر گیا تھا ا سکی حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق تدفین اسکے آبائی گائوں میں کی گئی جاں بحق ہونے والے شخص کے ساتھ جو دو افراد اسکی تیمارداری کرتے رہے تھے ان میں کرونا وائرس کی شبہ ظاہر کیا جا رہا تھاان دونوں کو فوری طور پر قرنطینہ کیا گیاان میں سے غلام سرور کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ایک اور شخص جو سندھ سے آیا اس کو بھی آئسو لیشن وارڈ میں رکھا گیااوکاڑ ہ میں ابھی تک کسی ایک بھی مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی یہ سب دیگر اضلاع سے اوکاڑہ آئے تھے ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں اب تک ایک ہزار 226 افراد کی کرونا سکریننگ کی جا چکی ہے 8 لوگوں کا لیبار ٹری ٹیسٹ کروایا گیا ہے جب میں سے ایک شخص حافظ غلام سرور کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جبکہ 5 لوگوں کا لیبارٹری ٹیسٹ رزلٹ نیگٹو ہے اور 2 افراد کے لیبار ٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کا آنا باقی ہے ضلع اوکاڑہ میں انسداد کرونا کے لئے حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلع میں ڈس انفیکٹ واک تھرو گیٹس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا اور پہلا وائرس تھرو گیٹ سبزی منڈی اوکاڑہ میں نصب کیا جائے گا اور بتدریج اس کا دائرہ کار پورے ضلع میں بڑھایا جائے گا ضلع کے مرکزی بازاروں اور چوکوں میں پورٹ ایبل ،ہینڈ واش بیسن لگا دیئے گئے ہیں تاکہ لوگ انتہائی ضرورت کی صورت میں بازار آئیں تو صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ کے نام سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی اور ساؤ تھ سٹی میں ہیلتھ سروس شروع کی گئی ہے تاکہ عام نوعیت کی بیماری میں مبتلا افراد کو ہسپتال نہ آنا پڑے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 800 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں 1200 سے زائد موٹر سائیکلیں بند کی گئی ہیں اور تین بڑے ذخیرہ اندوزوںکے خلاف کاروائی کی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عثمان علی نے7اپریل کی سہ پہر میڈیا کو پریس بریفنگ دی جبکہ شام کو فوکل پرسن ضلعی انتظامیہ خورشید جیلانی نے راقم الحروف کو بتایا کہ دو بھیجی گئی رپورٹس میں سے ایک شخص سردار احمد ولد مختار احمد کی رپورٹ مثبت آئی ہے لہذا آخری اطلاعات تک ضلع اوکاڑہ میں کرونا کے دو کیس آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Twitter
Previous Post ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق 60 فیصد معلومات غلط ہے: رپورٹ
Next Post بہتر ہے فرشتوں سے انساں بننا
Help

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.