geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات

April 5, 2020 1 1 min read
Coronavirus - Middle East
Share this:

Coronavirus - Middle East

مشرق وسطیٰ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی تجارت رک گئی اور دنیا بھر کی نصف سے زائد عوام آئسولیشن میں ہے۔ اس بحران کے دوران نہ صرف حکومتوں کے تختے الٹ سکتے ہیں بلکہ ممالک کے مابین سفارتی تعلقات میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے موجودہ تنازعات میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے مطابق ‘مشکل ترین حالات ابھی آنے والے ہیں‘۔ کووڈ انیس کا مہلک مرض ایسے وقت میں عالمگیر وبا میں تبدیل ہو گیا جب شام میں گزشتہ نو برس سے جاری لڑائی میں جنگ بندی کے لیے ترکی اور روس کے کردار کے اثرات سامنے آ رہے تھے۔

شام کے شمال مغربی علاقے ادلب کے’سیز فائر زون‘ میں مقیم تقریباﹰ تین ملین افراد جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے زیادہ پر امید نہیں ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس شورش زدہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے نے جنگ بندی کی ایک نئی امید پیدا کردی ہے۔ سیریئن آبزیرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ کے دوران شام میں 103 تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے سن 2011 کے بعد سے کسی بھی ایک مہینے میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔

شام کی متعدد قوتیں، جیسے کہ دمشق کی حکومت، شمال مشرق میں کردوں کی خود مختار انتظامیہ اور جہادی گروہوں کے اتحادی جو ادلب میں متحرک ہیں، کورونا وائرس کا خطرہ ٹلنے کے بعد دوبارہ سے اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کریں گی۔ مشرق وسطی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار فبریس بالانشے کے خیال میں یہ وبا دمشق حکومت کے لیے ایک موقع ہے، جس سے وہ یہ ظاہر کرسکتے ہے کہ شامی ریاست موثر ہے اور ملک کے دیگر علاقوں کے انتظامات بھی اس حکومت کو واپس دیے جانے چاہییں۔

دوسری جانب امریکا اس وبائی مرض اور عالمی سطح پر متحرک ہونے کی وجہ سے شام اور ہمسایہ ملک عراق سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں تاہم جہادی گروہ اسلامک اسٹیٹ کے لیے خلا پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

یمن کی حکومت، حوثی باغی اور سعودی عرب نے ابتدائی طور پر اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی کی استدعا کا مثبت جواب دیا۔ تاہم یہ جنگ بندی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور سعودی عرب نے ایران کے حمایت یافتہ ان باغیوں کے حملے کے جواب میں پیر کے روز یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کر دیا۔ یاد رہے ہمسایہ ملک سعودی عرب یمنی حکومت کی حمایت میں فوجی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔ یمن تنازعہ کے حوالے سے بات چیت متعدد مرتبہ ناکام ہوچکی ہے لیکن اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتھس ملک گیر جنگ بندی کے سلسلے میں روزانہ مشاورت کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں یمن میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور وہاں تقریباﹰ چوبیس ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اس بحران زدہ صورت حال میں اگر یہ ملک کورونا وائرس کی وبا کا شکار ہو گیا اور جنگ بندی نہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں معطل ہو گئیں تو بہت بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔

یمن کی طرح لیبیا نے بھی اقوام متحدہ کی اس اپیل کا خیر مقدم کیا لیکن دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقوں میں حالیہ چند دنوں سے لڑائی ابھی بھی جاری ہے اور لگتا یوں ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث بھی لڑائی نہیں روکی جائے گی۔ بین الاقوامی کرائسس گروپ کی رپورٹ کے مطابق یورپی حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وارئس کی وبا کے باعث لیبیا میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے معاملے کو عالمی سطح پر اہمیت نہیں مل رہی ہے۔

ماضی کے برعکس عراق اب مکمل طور پر تنازعات کی لپیٹ میں نہیں ہے لیکن بعض عراقی علاقوں میں داعش کی بحالی کا خطرہ ضرور موجود ہے۔ امریکا اور ایران نئی قسم کے کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں لیکن دونوں کی جانب سے عراق میں اپنے اثر و رسوخ کے حوالے سے جاری جنگوں میں کسی بھی طرح سے کمی یا پیچھے ہٹنے کا عندیہ نہیں دیا گیا۔ یاد رہے عراق سے اتحادی افواج کے بیشتر غیر امریکی فوجی اہلکاروں کی واپسی ہو چکی ہے اور بعض اڈے بھی خالی کرا دیے گئے ہیں۔ اب امریکی دستے ملک میں مٹھی بھر مقامات پر دوبارہ منظم ہو کر رہ گئے ہیں۔ واشنگٹن نے پیٹریٹ فضائی دفاعی میزائلوں کو تعینات کیا ہے، جس کی وجہ سے تہران کے ساتھ تازہ تناؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔

Share this:
Mexico Drugs Smugglers
Previous Post کورونا وائرس: وبا سے میکسیکو میں منشیات کے اسمگلر بھی پریشان
Next Post اگلے ہفتے مشکل ترین، بہت زیادہ اموات ہوں گی، ٹرمپ کی تنبیہ
CoronaVirus America Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.