geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواتین پر وبا کی دوہری مار پڑی ہے، خواتین رہنما

March 9, 2021 1 1 min read
Jacinda Ardern
Share this:

Jacinda Ardern

نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر تین با اثر خاتون رہنماؤں نے خواتین پر کورونا وبا کے اثرات پر توجہ مبذول کراتے ہوئے ان کے لیے مساوات اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔

دنیا کی تین بااثر خاتون رہنماؤں نے پیر آٹھ مارچ کے روز اس بات پر روشنی ڈالی کہ کورونا وائرس کی وبا نے عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کو کس طرح سے متاثر کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن، امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس اور یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر یورپی پارلیمان سے خطاب کیا۔

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب خواتین برابری کے حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں وبا کے دور میں خواتین کو در پیش معاشی اور سیاسی چیلنجز میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

محترمہ آرڈرن کا کہنا تھا، ” کووڈ انیس نے ہمارے نظام صحت، ہماری معیشتوں اور ہمارے ذریعہ معاش کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ اس سے عدم مساوات کو بھی بڑھاوا ملا ہے جو خواتین اور لڑکیوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔ خواتین کورونا وبا کے بحران سے لڑنے میں آگے آگے رہی ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین تو، ”ڈاکٹروں، نرسوں، سائنسدانوں، مواصلات کاروں، نگہداشت کرنی والی اور ان فرنٹ لائن ورکروں اور ایسے ضروری کارکنان میں شامل رہی ہیں جو اس وائرس کی تباہ کاریوں اور چیلنجوں کا ہر روز سامنا کرتی رہی ہیں۔”

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران خواتین جہاں دیگر بہت سے مسائل سے متاثر ہوئی ہیں وہیں انہیں بڑھتے ہوئے گھریلو تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا، ” اس (گھریلو تشدد) کی خبریں دنیا کے کونے کونے سے وبا کے سائے کے طور پر آتی رہی ہیں۔”

امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ کے اقدامات نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں پہلے سے ریکارڈ شدہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ” کووڈ 19 نے صحت، معاشی تحفظ اور خواتین کی جسمانی سلامتی کو ہر مقام پر خطرے سے دو چار کر دیا۔ عالمی سطح پر ہیلتھ ورکر کے طور پر خواتین کا حصہ 70 فیصد ہے جس کے تحت وہ کام میں سب سے آگے رہ کر اپنی زندگیوں کو وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ مول لیتی ہیں۔”

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن نے اس موقع پر تجویز پیش کی کہ یورپی کمپنیوں کو اپنی تنخواہوں میں شفافیت برتنے کی ضرورت ہے تاکہ صنف کی بنیاد پر اجرت کے معاملے میں جو فرق ہے اس کو ختم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا یہ، ”یہ بالکل سادہ اصولوں پر مبنی ہے: برابر کام پر یکساں اجرت ہونی چاہیے اور یکساں اجرت کے لیے آپ کو شفافیت برتنے کی ضرورت ہے۔ اور خواتین کو بھی اس بات کا پتہ ہونا چاہیے کہ ان کا آجر ان کے ساتھ برابری کا سلوک کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو ان کے پاس اس سے لڑنے کی طاقت ہونی چاہیے تاکہ وہ سب حاصل کر سکیں جس کی وہ مستحق ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو چودہ فیصد اجرت کم دی جاتی ہے اور صرف 67 فیصد خواتین ہی ملازمت میں جبکہ مردوں کی شرح 78 فیصد ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ کا کہنا تھا، ”یہ قطعی نا قابل قبول ہے۔ ہمیں ان رکاوٹوں کو دور کر کے خواتین کے لیے بھی برابری کا راستہ ہموار کرنا ہے۔ ہمیں یکساں حقوق کے لیے جد و جہد کرنی ہے۔”

Share this:
Ofcom Office of Communications
Previous Post برطانیہ نے چینی ٹی وی چینل پر جرمانہ عائد کیا
Next Post الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کیلیے واوڈا کی حکم امتناع کی استدعا مسترد
Faisal Wawda

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.