geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: یورپ میں ویکسین لگانے کی تیاری شروع

December 23, 2020 0 1 min read
Corona I Impfstoff
Share this:

Corona I Impfstoff

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کے ٹیکے کی شروعات کے لیے وہ فی الوقت سوا کروڑ ویکیسن تیار کر رہی ہے۔ کئی یورپی ممالک اسی ہفتے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

ایک ایسے وقت جب یورپی یونین کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی تیاری کر رہی ہے، معروف جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک نے منگل 22 دسمبر کو اعلان کیا کہ وہ اسی برس کووڈ 19 ویکسین کی تقریباً سوا کروڑ خوراک مہیا کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔

اس سے قبل پیر 21 دسمبر کو ‘یورپیئن میڈیسن ایجنسی’ نے بائیو این ٹیک اور فائزر کی مشترکہ ویکسین کے استعمال کو منظوری دی تھی جبکہ اسی ماہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک ہنگامی ضرورت کے طور پر اس ویکسین کے استعمال کی اجازت پہلے ہی دے چکے تھے۔

کورونا وائرس کی وبا سے حالیہ دنوں میں لوگوں کی ہلاکتوں میں ڈرامائی طور اضافہ دیکھا گیا ہے اور کووڈ 19 کے انفیکشن کی بڑھتی شرح کو روکنے کی امید کے ساتھ ہی کئی یورپی ممالک اسی ہفتے سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیں گے۔

ابتدائی طور پر ویکسین کی خوارک اسی ہفتے سب سے پہلے جرمنی، فرانس، آسٹریا اور اٹلی کو بھیجی جا رہی ہیں پھر آئندہ ماہ جنوری میں سوئٹزر لینڈ اور ہالینڈ جیسے ممالک میں مزید ویکسین بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

جرمنی، فرانس اور اٹلی جیسے ممالک کو یہ ویکسین سنیچر 26 دسمبر کو پہنچ جائے گی اور امکان ہے کہ 27 دسمبر سے سب سے پہلے سماج کے کمزور ترین، عمر رسیدہ افراد، کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔ ابتداء میں جرمنی کو ویکسین کی ڈیڑھ لاکھ خوراکیں موصول ہوں گی پھر بعد میں اسی ہفتے مزید خوارکیں پہنچنے کی توقع ہے۔

اٹلی کے لیے ویکسین بیلجیئم میں موجود ایک اسٹوریج میں جمع کی جائیں اور پھر اسی مقام سے ملک کے تقریباً 30 شہروں کو مہیا کرائی جائیں گی۔ فرانس میں ابھی تک میڈیکل ایجنسی نے اس ویکسین کے استعمال کی اجازت نہیں دی ہے۔توقع ہے کہ ریگولیٹری باڈی 24 دسمبر تک ویکسین کی استعمال کی حتمی اجازت دے دے گی۔

آسٹریا، بیلجیئم اور اسپین جیسے ممالک نے 27 دسمبر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کہتے ہیں انہیں توقع ہے کہ ان کے ملک میں 27 یا پھر 28 دسمبر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔

سوئٹزر لینڈ یورپی یونین کا رکن نہیں ہے تاہم اس نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ ملک کے سب سے کمزور طبقے کو اسی ہفتے سے ویکسین دینے کا عمل شروع کر دیا جائے گاجبکہ ملک گیر سطح پر یہ مہم چار جنوری سے شروع کی جائے گی۔

ہالینڈ نے آٹھ جنوری سے وکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ملک کے وزیر صحت نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ ”ہم نے ایک ایسے منصوبے کا انتخاب کیا ہے جو بہت محتاط، محفوظ اور جوابدہ ہے۔”

کووڈ 19 کی اس ویکسین کو سب سے پہلے برطانیہ اور امریکا نے منظوری دی تھی تاہم اس حوالے سے جلد بازی کرنے پر یورپی یونین میں کچھ تذبذب پایا جاتا تھا۔ لیکن بالآخر یورپی یونین نے بھی اس کی جامع جانچ اور تحقیق کے بعد اسے منظوری دے دی۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post پی ڈی ایم والے سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکر کو استعفے دیں: شاہ محمود
Next Post روس معاملے میں ملوث افراد کو صدر ٹرمپ کی معافی
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.