geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس سے جرمن قومی پیداوار میں شدید گراوٹ

July 31, 2020 0 1 min read
Berlin - Coronavirus
Share this:

Berlin - Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں جرمنی کی معاشی حاصلِ پیداوار میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود جرمنی کی شرحِ بیروزگاری میں کمی بیشی نہیں ہوئی۔

سن 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کی سالانہ قومی پیداوار (GDP) میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ یہ کمی10.1 فیصد ہوئی ہے۔ اقتصادی مندی کے باوجود جرمن عوام موسم گرما کی تعطیلات منانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس معاشی سست روی میں سب سے حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ بیروزگاری میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ جرمنی میں تقریباً سڑسٹھ لاکھ افراد بیروزگار ہیں۔ رواں برس مئی میں یہ تعداد 6.1 تھی اور جولائی میں ابھی تک اس تعداد میں کوئی بڑا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

جرمن دفتر شماریات نے یہ اقتصادی اعداد و شمار کورونا وائرس کی یورپ بھر میں ممکنہ دوسری لہر آنے سے قبل جاری کیے ہیں۔ دفتر شماریات نے اپنے بیان میں کہا کہ سن 1970 کے بعد جرمنی کی سالانہ قومی پیداوار میں یہ سب سے تیز رفتار انحطاط پذیری تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاشی زوال پذیری کا اندازہ وبا کے دوران لگایا جا چکا تھا۔

اگر حالیہ اعداد و شمار کا تقابل سن 2019 کی دوسری سہ ماہی کے ساتھ کیا جائے تو مجموعی صورت حال مزید بگاڑ کی آئینہ دار ہے۔ اس دوسری سہ ماہی (اپریل سے جون) کے دوران ہونے والے معاشی زوال کی شرح 11.7 فیصد ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرمن معیشت کی یہ زبوں حالی برآمدات میں انتہائی کمی اور گھریلو صارفین کی کم خریداری کا بھی نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وبا سے ریاستی اخراجات میں معمول سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے منسلک چیلسی ڈولانی نے اس سہ ماہی کو معاشی اعتبار سے خوفناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ صرف یہی نہیں بلکہ مجموعی اقتصادیات کو زوال کا سامنا ہے۔

رواں برس مارچ میں جرمنی کا اقتصادی پینل یہ پہلے ہی بیان کر چکا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے جرمن معیشت کو گہرے نقصان کا اندیشہ ہے اور ظاہر کیا گیا تھا کہ سن 2020 میں قومی سالانہ پیداوار میں تقریباً تین فیصد تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے:دنیا میں نیو لبرل آرڈر کا بحران

دوسری جانب چانسلر انگیلا میرکل کی وفاقی حکومت پہلے ہی ملکی اقتصادی بحالی کا احساس کرتے ہوئے کئی ارب یورو کے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کر چکی ہے۔ اس پیکج میں ہنگامی بنیاد پر دینے والے مالی قرضے، کریڈٹ کی گارنٹی اور ٹیکس میں نرمی شامل ہیں۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post امریکا نے ایران پر معدنیات اور تعمیراتی شعبے میں‌ پابندیوں میں توسیع کردی
Next Post کورونا: امریکا میں ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئیں
Corona - America

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.