geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: جرمنی میں دوبارہ جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز

November 2, 2020November 2, 2020 4 1 min read
Germany lockdown
Share this:

 Germany lockdown

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کے پیش نظر جرمنی میں آج سے دوبارہ جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ جرمن وزیر صحت نے اس وبا سے نمٹنے میں قومی سطح پر کوششیں کرنے کی تاکید کی ہے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے پیر دو نومبر سے جزوی طور پر بندشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بندشیں آئندہ ایک ماہ تک کے لیے ہیں۔ ملک میں اب تک اس وبا سے پانچ لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح جرمنی میں بھی کووڈ 19 کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ درج کیا گیا اور اسی کے پیش نظر ملک کی سربراہ چانسلر انگیلا میرکل نے معمولات زندگی پر جزوی بندشیں عائد کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

اس جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دوکانیں اور اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرجا گھروں میں بھی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ عبادت کا عمل جاری رہیگا جبکہ احتجاجی مظاہروں پر بھی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ بعض حلقوں کے مطابق یہ بندشیں اس برس موسم بہار میں نافذ کیے گئے پہلے سخت لاک ڈاؤن کا ہی ایک ہلکا روپ ہے۔

لیکن حکام نے اس جزوی لاک ڈاؤن کے تحت تمام ریستوراں اور بار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی سطح پر ملاقاتوں کو صرف دو خاندانوں کے درمیان محدود کر دیا گیا ہے جبکہ سوئمنگ پولز اور جم بند رہیں گے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح کے رہنما 10 روز بعد دوبارہ ملاقات کریں گے جس میں انفیکشن کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائیگا آیا ان بندشوں کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے یہ پھر ماہ دسمبر سے ان میں کچھ نرمی کی جائے۔

اس دوران جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن نے سرکاری نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف سے بات چیت میں کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے مد نظر ”نومبر میں قومی کوششوں ” کی ضرورت ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ اس وبا پر قابو پانے کے مقصد سے جتنا ممکن ہوسکے عوامی روابط سے گریز کریں۔

اس دوران عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہا نوم گیبریئس نے چند روز تک اپنے آپ کو تن تنہا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایک ایسے شخض سے قریبی رابطے میں آنے کے بعد کیا جو کورونا وائرس سے پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔

اسے سے متعلق مسٹر گیبریئس نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”مجھے ایک ایسے شخض کے رابطے میں آنے کی شناخت ہوئی ہے جو کووڈ 19 سے پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ میری صحت اچھی ہے اور مجھ میں ابھی تک کوئی علامت بھی نہیں ہے۔ لیکن عالمی ادارہ صحت کے اصول و ضوابط کے مطابق میں آئندہ چند روز کے لیے اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھوں گا اور گھر سے ہی کام کروں گا۔”

حالیہ کچھ ہفتوں سے یورپ میں کووڈ 19 کی وبا میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہزادہ ولیم بھی گزشتہ اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے لیکن لوگوں میں خوف و ہراس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے اس بات کا اعلان کرنے کے بجائے اسے صیغہ راز میں رکھا۔ برطانوی اخبار دی سن اور بی بی سی کے مطابق کووڈ 19 کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں کافی مشکلیں پیش آرہی تھیں۔ ان میں اس وبا کی تشخیص انہیں دنوں میں ہوئی تھی جب ان کے والد شہزادہ چارلس کووڈ 19 سے پوزیٹیو پائے گئے تھے۔

ادھر سلوواکیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کی گئی ہے جس کے تحت اب تک لاکھوں افراد کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ملک کے وزیر دفاع کے مطابق اواخر ہفتہ ملکی سطح پر تقریبا 25 لاکھ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 25 ہزار سے بھی زائد افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے جنہیں قرنطینہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

ٹیسٹنگ کا یہ عمل رضاکارنہ اور مفت تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جو افراد اس ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے ان پر کام پر نہ جانے دینے سمیت مختلف طرح کی بندشیں عائد کی جا سکتی ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں نوے لاکھ سے بھی زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے جن یورپی ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے ان پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ مشیگن میں اپنی ایک انتخابی ریلی میں انہوں نے اسے سخت و سیاہ لاک ڈاؤن سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہا اگر ان کے حریف جو بائیڈن اقتدار میں آئے تو وہ بھی اسی کی نقل کرتے ہوئے ایسے ہی سخت اقدامات کریں گے۔

Share this:
France Police
Previous Post فرانس: نیس حملے میں حراست میں لیے جانے والے تین مشتبہ افراد کو رہا کر دیا گيا
Next Post موٹروے کیس: مرکزی ملزم عابد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Abid Malhi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.