geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس اور بھارتی عوام کی چالاکیاں، حکومت پریشان

March 25, 2020 0 1 min read
Indian People
Share this:

Indian People

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق انفیکشن پر قابو پانے میں بڑی رکاوٹ، لوگوں میں اسکریننگ اور قرنطینہ کی سرکاری کوششوں پر عدم اعتماد ہے۔

اطلاعات کے مطابق، کئی مسافروں نے خود کو ایئرپورٹ پر حکام کی اسکریننگ سے بچانے کے لیے لینڈنگ سے ایک گھنٹہ پہلے پیراسیٹامال یا دوسری دوائیں کھالیں تاکہ اگر انہیں بخار ہو تو بھی انہيں پکڑا نہ جائے۔ ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے کہ جن لوگوں کو بخار یا دیگر علامات کی وجہ سےحکام نے قرنطینہ میں رکھا ان میں سے کئی لوگ اپنے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر ہسپتالوں سے فرار ہوگئے۔

مشتبہ مریضوں کی طرف سے قرنطینہ توڑنے کے متعدد واقعات کے بعد بعض بھارتی ریاستوں میں حکام نے ان کا سراغ لگانے کی کوششیں کیں اور ان کی نقل و حرکت کاپتہ لگانے کے ليے سیسی ٹی وی فوٹیج، موبائل فون ریکارڈ اور جی پی ایس ٹکنالوجی تک کا استعمال کیا۔ مغربی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے تو حکام نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ہاتھوں پر مستقل سیاہی کے ساتھ “گھریلو قرنطینہ” کے الفاظ، اس کی مدت اورتاریخ کے ساتھ اسٹیمپ کرنا شروع کردیے۔

ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپی نے ایک بیان میں کہا اب اگر یہ لوگ گھر سے باہر جاتے ہیں، تو دوسرے لوگوں کو پتہ لگ سکے گا کہ انہیں دراصل گھر پر رہنا چاہیے۔ ممبئی میں کورونا کی وجہ سے بڑے بڑے ہوٹلوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ ایسے میں حکام ان کے کمروں کو قرنطینہ کے لیے مختص کررہے ہیں، تاکہ اگر پیسے والے مریض وہاں کرایہ دے کر قیام کرنا چاہیں تو ان کے پاس یہ سہولت ہو۔

لیکن ایسے میں وہ لوگ کہاں جائیں جن کے پاس اتنا پیسہ نہیں اور انہیں سرکاری نظام پر اعتبار نہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو لوگوں کو صحت کی صاف ستھری سہولیات دے کر ان کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ نئی دہلی میں واقع پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا سے وابستہ گیری داھر بابو کے مطابق، ”مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں میں قرنطینہ کے سرکاری مرکز کے حوالے سے خوف اور عدم اعتماد پایا جاتا ہے۔”

ان کے مطابق ان مراکز میں صفائی ستھرائی نہیں ہوتی اور لوگوں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا وہاں کے حالات کیا ہوں گے۔ “وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ وہاں ان کے رشتہ داروں کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔” ان کے مطابق اس لیے ضروری ہے کہ حکام لوگوں کو سمجھائیں کہ اگر وہ قرنطینہ نہیں جاتے یا وہاں سے نکل جاتے ہیں تو وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے بھی چلتا پھرتا خطرہ بن جاتے ہیں۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ ہو گئی، 2 ارب 60 کروڑ افراد قرنطینہ میں!
Next Post وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے متعلق ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.