geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لیے تدفین کی جگہ بھی نہیں

April 1, 2020 2 1 min read
Iraq
Share this:

Iraq

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں مقامی افراد کووِڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کو بیماری پھیل جانے کے خوف سے قبرستانوں میں جگہ دینے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

سعد مالک نے کوروانا وائرس کے ہاتھوں اپنا والد کھو دیا، مگر یہ ایک بھیانک خواب کی فقط ابتدا تھی۔ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے عراق بھر کے قبرستانوں میں اپنے والد کے لیے تدفین کی جگہ تلاش کر رہے ہیں، مگر کوئی اس معمر شخص کو قبر کی جگہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔

نظام تنفس کو تباہ کرنے والی بیماری کووِڈ انیس کے بارے میں خدشات ہیں کہ یہ میت سے مقامی آبادی میں پھیل سکتی ہے۔ اسی تناظر میں عراقی مذہبی رہنما، قبائل اور دیگر مقامی افراد ایسے افراد کی لاشوں کو ہسپتالوں کے سردخانوں سے نکالنے کے خلاف ہیں۔ اب یہ لاشیں سرد خانوں میں جمع ہوتی جا رہی ہیں۔

مالک نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا، ”ہم اپنے والد کا جنازہ نہیں پڑھ پا رہے ہیں اور نہ ہی ان کی تدفین ممکن ہو پائی ہے۔ انہیں فوت ہوئے اب ایک ہفتے سے زائد ہو چکا ہے۔‘‘

مالک کے والد فوت ہوئے تو مسلح افراد جنہوں نے اپنی شناخت قبائلی رہنماؤں کے بہ طور کروائی اور مالک کے اہل خانہ کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے علاقے میں اپنے والد کو دفن کیا تو وہ ان کی گاڑی کو آگ لگا دیں دے۔

مالک رنجیدہ آواز میں بتاتے ہیں، ”کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ عراق جیسے اتنے بڑے ملک میں ہمیں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لیے چند گز زمین بھی دستیاب نہیں ہے۔‘‘

اسلامی تعلیمات کے لحاظ سے کسی شخص کو فوت ہونے کے بعد جلد از جلد دفن کرنا ہوتا ہے اور عموماً یہ تدفین وفات کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر کر دی جاتی ہے۔

عراق میں اب تک کورونا وائرس کے 500 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو چکی ہے۔ تاہم چار کروڑ آبادی کے ملک عراق میں بہت کم ٹیسٹ ہو پائے ہیں اور اس لیے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد کوئی نہیں جانتا۔ کہا جا رہا ہے کہ اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

عراقی حکام نے گیارہ اپریل تک ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔ مگر بعض علاقوں میں مقامی بااختیار لوگوں نے حکومتی احکامات سے زیادہ سخت ضوابط نافذ کر رکھے ہیں۔

دارالحکومت بغداد کے قریب رواں ہفتے مقامی قبائلی رہنماؤں نے وزارت صحت کے حکام کو کووِڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے چار افراد کی تدفین روک دی۔ یہ تدفین ایک ایسی جگہ کی جا رہی تھی، جسے حکومت نے اس وبا سے ہلاک ہونے والے انیس افراد کے لیے مختص کیا تھا۔ درجنوں مقامی افراد کے احتجاج کی وجہ سے پیدا ہونے والے اس تنازعے کے بعد ان لاشوں کو ایک بار پھر سردخانے بھجوا دیا گیا۔

عراق کے قریب بسنے والے ایک شہری نے نام ظاہر کیے بغیر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مقامی افراد نے طے کیا ہے کہ اپنے علاقے میں اس وبا سے ہلاک ہونے والے کسی شخص کو دفن نہ ہونے دیا جائے: ”ہم اپنے بچوں اور اہل خانہ کی صحت کےحوالے سے انتہائی پریشان ہیں۔‘‘

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایسے کوئی شواہد اب تک سامنے نہیں آئے ہیں کہ یہ وائرس مردہ افراد کے ذریعے پھیلتا ہو۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے افراد کی تدفین کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کویقینی بنا رہی ہے، جس میں لاشوں کو بیگز میں بند کرنا، ڈس انفیکٹ کرنا اور خصوصی تابوتوں میں رکھنا شامل ہے۔

عراق کے اعلیٰ مذہبی رہنما گرینڈ آیت اللہ علی السیتانی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کووِڈ انیس سے ہلاک ہونے والوں کی میتوں کو تین تہوں میں بند کیا جائے اور حکام ان کی تدفین کا انتظام خود کریں۔ مگر آیت اللہ السیسانی کے اس اعلان کے باوجود ایسے افراد کی تدفین کو رد کرنے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔ جب کہ دنیا میں سب سے بڑے قبرستانوں کے حامل علاقوں کربلا اور نجف میں بھی اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کو جگہ نہیں دی جا رہی ہے۔

Share this:
Antonio Gutres
Previous Post اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دیدیا
Next Post کورونا کے مریض اب آٹھ لاکھ سے زائد، ‘سنجیدگی دکھانا پڑے گی‘
Coronavirus Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.