geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس : حلال، پاکیزہ غذائیں

February 1, 2020February 1, 2020 3 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : امتیاز علی شاکر

اے لوگو! ان چیزوں میں سے کھاؤ جو زمین میں حلال پاکیزہ ہیں، اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو، بے شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے (سورة البقرہ:168) الحمدوللہ ہم مسلمان ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کھانے پینے میں حلال و حرام کی تمیزکی جائے یہاں تک کہ کمائی کے حلال یاحرام ہونے میں بھی فرق کرناہمارافرض ہے۔اللہ تعالیٰ نے کھانے پینے کی چیزوں میں بہت ساری چیزوں کوحرام قراردیاہے جن میں خنزیر،شراب،چمگادڑ،چوہا،گدھا،گھوڑا،کتا،بلی،کوا،چیل،گِدھ اورکئی دیگرشامل ہیں۔بطورمسلمان احکام الٰہی کی پیروری کرناہمارافرض ہے اوربطورباشعورانسان تحقیق کرنااوردوسروں کوآگاہ کرنابھی اولین فرض ہے۔مرشِدسرکارسیدعرفان احمدشاہ المعروف نانگامست فرماتے ہیں کہ لقمہ حلال اورپاک کھاو تاکہ اللہ تعالیٰ مہربان رہے اورمزید فضل فرمائے۔

مرشِد سرکارحلال وحرام کے ساتھ مردارکے متعلق بھی مفیدعلم ودانش سے مستفید فرماتے ہیں”
جیساکہ آپ کے علم میں ہوگاکہ چین سے شروع ہونے والے کوروناوائرس نے پوری دنیا کوپریشان کرکے رکھ دیاہے۔آج پوری دنیاکورونا وائرس کے باعث بے حد پریشان ہے۔کورونا وائرس کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت نے 194 ممالک کو ہدایات جاری کی ہیں۔آخری اطلاعات کے مطابق پندرہ ممالک میںکوروناوائرس پھیل چکا ہے۔اب تک 7 ہزار 831 سے زائد مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی جبکہ چین میں170 لوگ اس بیماری کی وجہ سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ چین میں مقیم چار پاکستانی طلبہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔اب تک تھائی لینڈ ، فرانس،امریکہ،یواے ای، اور آسٹریلیا سمیت 16 دیگر ممالک میں کوروناوائرس سے متاثر70سے زائدکیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم چین سے باہر کسی ملک سے ہلاکت کی اطلاع نہیں آئی۔چین کے صوبہ ہوبائے کا دارلخلافہ شہر ووہان اس وائرس سے شدید متاثرہ علاقہ ہے اورممکنہ طورپریہاں سے ہی اس وباء نے جنم لیاہوگا۔چین میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات شروع کئے جاچکے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق چین میںکورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلا اسپتال صرف دو دن کے اندر قائم کیاجاچکاہے اور انتظامیہ مزید دو اسپتال بھی جلد قائم کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔کورونا وائرس انسانی جسم پرحملہ آورہوکرتیزی سے پھیلتاہے جس سے سانس کے نظام میں شدید انفیکشن ہوجاتا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے تا حال کوئی ویکسین یا علاج موجود نہیں ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے کورونا وائرس کو ‘شیطان’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اسے شکست دے گا۔ماہرین کاخیال ہے کہ کورونا وائرس کا تعلق وائرسز کے اس خاندان سے ہے جس کے نتیجے میں مریض ،زکام،کھانسی،بخار میں مبتلا ہوتا ہے۔یہ وائرس اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا گیا۔خدشہ ہے کہ کورونانامی وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکرتیزی سے پرورش پاتااورتعدادبڑھاتاہے۔بتایاجاتاہے کہ چین میں ہی 2003 ء میں چمگادڑوں سے شروع ہونے والا وائرس پہلے بلی،کتے یادیگرجانوروں میں منتقل ہوا اور پھر انسانوں تک پہنچا جس نے انسانوں کے نظام سانس کوشدید متاثر کیاتھا۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے کئی سوسال قبل قرآن کریم میں ارشادفرمایاکہ ”اے لوگو! ان چیزوں میں سے کھاؤ جو زمین میں حلال پاکیزہ ہیں، اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو، بے شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے(سورة البقرہ:168)الحمدللہ آج غیرمسلم بھی یہ بات تسلیم کررہے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کوروناوائرس کو ‘شیطان’ قرار دیاہے۔یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کواُس کی محنت کاپھل ضرورعطافرماتاہے پراحکامات کی پیروری میں جوسکون وراحت ہے وہ محنت کے نتیجے میں میسرنہیں آتے۔ چین میں لوگ حلال وحرام سے بے خبر کیڑے مکوڑے بھی کھاجاتے ہیں۔ چین میں ہی 2003 ء میں کوروناوائرس سے ملتاجلتاوائرس چمگادڑوں سے پہلے جانوروں تک پہنچااورپھرانسانوں میں منتقل ہواقوی امکان ہے کہ حالیہ کورونانامی وائرس بھی چمگاڈروں سے ہی پھیلاہو۔اہل چین چمگادڑکاسوپ بناکرپیتے اورکچے چوہے کھاجاتے ہیں۔افسوس اس بات پرہے کہ ترقی یافتہ دورمیں چین جیساتیزی سے ترقی کرتاخوش حال ملک بھی اپنے شہریوں کیلئے صاف،شفاف اورصحت بخش غذاء فراہم کرنے یاکم ازکم آگاہی فراہم کرنے سے قاصرہے جس کی سب سے بڑی وجہ حقیقی ضابطہ حیات دین اسلام کی تعلیمات سے ناواقفیت اوردوری ہے۔

ہم اہل دنیاخاص طورپرترقی یافتہ اقوام کودعوت فکردیناچاہتے ہیں کہ اپنی آنکھوں سے جہالت اوربغض کی عینک اتارکرقرآن مجیدکی تعلیمات پرغوراورتحقیق کریں۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ رب العامین،رسول اللہ ۖ رحمت العامین ہیں اورقرآن مجیدکل کائنات کیلئے ضابطہ حیات ہے لہٰذا غیرمسلم بھی دین اسلام کی تعلیمات اوراحکامات سے بڑی حد تک مستفید ہوسکتے ہیں۔ہم پریہ اللہ تعالیٰ کاخاص کرم ہے کہ ہم حلال وحرام کی تمیزکرتے ہیں پھربھی مزیدغوروفکرکی ضرورت ہے جیساکہ برائلرمرغی ظاہری طورپرحلال دیسی مرغی کی نسل ہے پراس کی پرورش جس طریقے اورغذاء سے کی جاتی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔

بہت ساری روپوٹس کے مطابق برائلرمرغی کودی جانے غذائ(فیڈ)میں خطرناک کیمیکل اورحرام جانوروں کے اعضاء بھی شامل کئے جاتے ہیں جوانسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دے ہوسکتے ہیں۔چین نے فقط دودن میں سینکڑوں مریضوں کیلئے اسپتال قائم کرلیاجبکہ ہم اسی کام میں کئی سال لگادیتے ہیں لہٰذاہمیں انتہائی سنجیدگی اورفکرمندی کی ضرورت ہے۔حرام سے پرہیز،اپنی اوردوسروں کی غذامیں کسی قسم کی ملاوٹ نہ کرناہی پہلافرض ہے اورعلاج معالجے کے بہترسے بہترانتظامات دوسرافرض ہے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ چین سمیت پوری دنیاکے انسانوں اورتمام مخلوقات کوآفتوں،وبائوں سے محفوظ فرمائے۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر

Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post حکومت مخالف تحریک کی تیاری: فضل الرحمان نے شیڈول کو حتمی شکل دیدی
Next Post پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے شعبہ پنجابی کے اساتذہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات
Chaudhry Muhammad Sarwar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.