geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس : رب کا عذاب

March 18, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : میر افسر امان

اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ” اگر بستیوں کے لوگ کے ایمان لاتے اور تقویٰ کی روش اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اورزمین سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے” (الاعراف:٦٩) مطلب کہ اگر لوگ اللہ کو اپنا رب مانتے۔ رسولوں پر ایمان لاتے۔اور تقویٰ یعنی گنائوں سے بچنے کی کوشش کرتے۔ تو اللہ آسمان سے رزق ناز ل کرتا اور زمین اپنے خزانے اُگل دیتی۔ یعنی آسمان سے پانی برستا ، ڈیموں میں پانی کو ذخیرہ کیا جاتا۔ نہروںسے پانی زمینوں کو جاتا۔ زمین میں وافر مقدار میں اجناس پیدا ہوتیں۔ زمین سے تیل اور سونا جیسی معددنیات نکلتی اور ملکوں میں خوشحالی ہوتی۔ امن وامان ہوتا۔ انسان قدرتی آفت، کورونا وائرس اور دوسری موذی مرضوں سے محفوظ ہوتے۔

اگر انسان اللہ سے بغاوت کا راستہ اختیار کرتا ہے تو پھراللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے”اُس بڑے عذاب سے پہلے ہم اِسی دنیا میں(کسی نہ کسی چھوٹے) عذاب کا مزاانھیں چکھاتے رہیں گے شاہد کہ یہ( اپنی باغیانہ روش سے)باز آجائیں”( السجدة۔ ٢١)۔ یعنی روز جزا قیامت کے عذاب سے پہلے کورونا جیسی بیماریوں میں مبتلا کرنا۔ آپ دیکھیں کہ چین نے الیغور مسلمانوں پر پہاڑ سے زیادہ مظالم ڈھائے ہیں۔ اللہ کی مخلوق انسانوں پر حیوانوں سے بھی زیادہ ظلم کیا۔ ہم نے کچھ پوسٹس فیس بک پر دیکھیں جس میں چینی صدر، اب ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ،سر پر مسلمانوں کی طرح ٹوپی پہنے، مسجد کے اندر امام مسجد کے ساتھ مل کر اللہ سے دعائیں مانگ رہا کہ اللہ، کورونا وائرس کے عذاب سے چینی قوم کو بچا۔

مسلمانوں کو خاص کر ہدایت ہے کہ قدرتی آفات اور قحط سالی کے موقعہ پر، اپنے بال بچوں اور مویشیوں سمیت کھلے میدان میں آئیں۔ اللہ کے سامنے دو رکعت نماز ادا کر کے اللہ سے اپنے گنائوں کی معافی مانگیں اور عذاب ٹلنے کی دعا کریں۔مگر مسلمان اللہ سے مانگنے کے بجائے ،غیر ملکوں کی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں سے امداد مانتے ہیں۔ اکبر الہ آبادی نے مسلمانوں سے مخاطب ہو کر، اپنے ایک شعر میںکہتے ہیں:۔

مصیبت میں بھی یاد خدا آتی نہیںان کو
دعاء منہ سے نہ نکلی پاکٹوں سے عرضیاں نکلیں

قرآن شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو وجود بخشنے سے پہلے ازل سے ابد تک پیداہونے والوںکی روحوں کو پیدا کر کے ان سے کہا تھا کہ ” کیامیں تمہارارب نہیں ہوں سب انسانوں نے کہا آپ ہمارے رب ہیں ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں”۔( الاعراف۔ ١٧١۔١٧٢)۔رب کے معنی ہدایت دینے والا۔ پالنے والا۔ رزق دینے والا۔ نگہداشت کرنے والا۔ یعنی صحت و تندستی کی زندگی دینا والا۔ پھر اللہ نے انسان کو وجود بخشا ۔ پہلے سے موجود جنوں اور فرشتوں سے کہا کہ انسان کو سجدہ کرو یعنی انسان کی برتری کو مانوں۔ فرشتوں نے اللہ کے احکامات مانتے ہوئے آدم کو سجدہ کیا۔ ابلیس شیطان نے تکبر کیا اور انسان کو سجدہ کرنے سے انکار کیا ۔ اللہ نے اس کی باز پرس کی۔ کہا کہ تم نے میری حکم عدولی کیوںکی؟ شیطان نے عذر پیش کیا۔ آپ نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا۔ مجھے آگ سے پیدا کیا۔

میں اس سے برتر ہوں۔اللہ شیطان کے انکار پر اس سے ناراض ہوا۔ شیطان نے اللہ سے اس امر کی اجازت مانگی کہ وہ اللہ کے بندوں کو اللہ کے احکامات روکے گا۔ا للہ نے اسے صرف یہ اجازت دی کہ تو انسانوں کے دلوں میں صرف وسوسے ڈال سکے گا۔سبز باغ دکھا کر اللہ سے بغاوت کی طرف راغب کر سکے گا۔ کسی کا ہاتھ پکڑ کر اسے اللہ کا باغی نہیں بنا سکے گا۔ میرے نیک بندوں پر تیرا زور نہیں چلے گا۔ انسان کو بھی اس امر کی اجازت دی کہ وہ اپنی آزادمرضی سے اللہ کو اپنا رب مانے اور چاہے تو اللہ کا انکار کر دے۔ اس کے بعد اللہ نے انسان اور شیطان کو اپنی حکمت کے مطابق زمین پر بھیجا۔ اور کہا کہ قیامت تک تمھیں یہاں ہی رہنا ہے۔ اللہ نے انسان کو خلیفہ بنا کر زمین میں بھیجا۔ اللہ کی ساری کائنات کے زمینی حصہ پر انسان اللہ کے احکامات کو اللہ کے بندوں تک پہنچاے گا۔ ہدایت کے لیے اللہ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر وں کوبھیجا۔ آخر میں حضرت محمد صلی علیہ وسلم آئے۔رسولۖاللہ نے اللہ کے احکامات کے مطابق مدینہ کی اسلامی،فلاحی، جہادی ریاست قائم کی۔ جسے خلفاء راشدین نے اُسی طرح چلا کر دنیا کو دکھایا۔ پھر یہ حکومت ایک ہزار سال سے زیادہ ١٩٢٣ء تک ترک عثمانی خلافت قائم رہی۔

آج شیطان کے کہنے پر دنیا ،اللہ سے بغاوت پر چل رہی ہے۔طاقت ور کمزرو کے حقوق سلب کر رہے ہیں۔ عدل و انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔لوگوں کی آزادیا چھین لی گئی ہیں۔ معاشرے ظلم و زیادتی پر گامزن ہیں۔اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔ بے حیائی عام ہو گئی ہے۔ زندگی کی گاڑی کا دوسرا پہیہ عورت جو صنف نازک ہے جس سے آگے

٢
نسل انسانی چلتی ہے۔اس کو بچوں کی نگہداشت اور گھر کی ملکہ سے باہر نکال کر فیکٹریوں میں مزدوری اور بازاروں میں کام کاج پر لگا دیا گیا۔عورت کو عریاں کر دیا گیا۔
ا س سے صرف جنسی تعلق رکھا جاتا ہے۔زنا عام ہوگیا ہے۔ہم جنس پرستی اور فعل قوم لوط کو آئین کا حصہ بنا دیاگیا۔یورپ اور امریکامیں سیکسی معاشرے کی وجہ سے چالیس فی صد حرامی بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ انسانیت سسک رہی ہے ۔

اللہ کی بندگی جو انسانوں کی روحوں کے اندرشامل ہے۔ جسے اُوپر بیان کیا گیا ہے۔ جسے اللہ کے پیغمبر انسانوں کو یاد بھی کراتے رہے ہیں۔ جو قرآن اور رسولۖ اللہ کی سنت صورت میں اب بھی موجود ہے۔آج انسانیت اللہ سے بغاوت کر کے شیطان کے پیچھے چل رہی ہے۔ کیا اللہ کے احکامات سے ہٹ ایسے میں اللہ کی طرف سے عذاب کی شکل میںکورونا وائرس نہیں تو اللہ کے انعامات کی توقع کی جا سکتی ہے؟ اس کے علاوہ مسلمانوں کے شاندار دور حکومت سے خوف زدہ غیر مسلم ممالک مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہے ہیں کہ وہ دوبارہ غالب ہو کر اللہ کا کلمہ بلند نہ کریں۔کشمیر، بھارت،چین، برما،فلسطین،چیچنیا،بوسینیا،عراق، لیبیا،شام بلکہ دنیا میں ہر جگہ مسلمانوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹ دیا گیاہے۔ اللہ کے بندوں پر ظلم کی انتہا ہوجائے تو کوروناوائرس جیسی بیماریاں آتی ہی رہیں گی۔ اس وقت کورونا دنیا کے پونے دو سو ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ جس میں ایران بھی شامل ہے۔

ایران سے واپس آنے والے زائرین کی وجہ سے کورونا پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک کو ئی موت واقع نہیں ہوئی۔ الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں۔ ہمیں کورونا سے گھبرانا نہیں ہے۔ اس قدرتی آفت کا اللہ کے بھروصے پر اللہ کے احکامات پر عمل کر کے اس کا مقابلہ کرناچاہیے۔ اسلام میں موت کا ایک وقت لکھا ہوا۔ اس وقت سے پہلے اور نہ بعد میں موت آنی ہے۔ اسلام کے احکامات ہیں کہ جس جگہ ایسی مرض پیدا ہو اس جگہ سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ اسلامی نظریاتی کونسل ، علماء اور وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے خطاب میں جو مشورے دیے ہیں اُن پر عمل کرنا چاہیے۔ افوائوں پر کان دھرنے کے بجائے احتیاتی تدبیروں پر عمل کرنا ہے جو ہر روز میڈیا کے ذریعے بتائی جا رہی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے۔ اللہ سے معافی اور دعاء مانگنی چاہیے کہ اللہ کورونا وائرس کے عذاب سے پاکستان اور دنیا کے دوسرے ملکوں کومحفوظ فرمائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Pakistan Women Writers Forum
Previous Post پاکستان ویمن رائٹرز فورم” کی ”تانیثیت کا نیاد ور” کی تقریب رونمائی
Next Post پنجاب میں کورونا کے مزید 8 کیسز کی تصدیق، ملک میں مجموعی تعداد 245 ہو گئی
Coronavirus Checking

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.