geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کا پھیلاؤ: جرمن ہسپتالوں میں چوریاں شروع

March 18, 2020 1 1 min read
Mask
Share this:

Mask

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سینکڑوں ماسک کی چوری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مغربی جرمنی کے ثقافتی شہر کولون کی کلینکس کے لیے تیار کیے جانے والے سرجیکل ماسک کی چوری نہایت دلچسپ مگر افسوس ناک ہے۔ پولیس کے مطابق دریائے رائن پر واقع شہر کولون کی تمام تر کلینکس اور ہسپتالوں کو طبی ضروریات کی اشیاء فراہم کرنے والے لوجیسٹک سینٹر سے قریب 50 ہزار سرجیکل ماسک چوری ہو گئے ہیں۔ اس مرکز میں کام کرنے والے ایک کارکن نے پیر کی صبح اس کا نوٹس لیا اور فوری طور سے انتظامیہ کو مطلع کیا۔

ماسکس کی چوری کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد کولون میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام پر مامور ‘کرائسس مینیجمنٹ ٹیم‘ نے فوری طور سے تمام کلینکس اور ایمرجنسی سروسز کو درکار فوری حفاظتی سازو سامان کے اسٹاک کی جانچ پڑتال اور انہیں محفوظ کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

ہسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”یہ چوری کا ایک نیا معیار ہے۔ ہم ایک ایسی شے کی چوری کی بات کر رہے ہیں جس کی قیمت عام طور سے چند پیسوں سے زیادہ نہیں ہوتی مگر اس وقت سرجیکل ماسک کی مانگ بہت بڑھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہ چوری ہوئی۔‘‘ ہسپتال کی اہلکار نے تاہم یقین دلایا کہ سرجیکل ماسک کی چوری کے باوجود کولون کے ہسپتالوں میں ماسک کی قلت نہیں ہو گی۔

کورونا سے متاثرہ دنیا کے بہت سے ممالک میں سرجیکل ماسک کی قلت ہو گئی ہے۔

جرمنی میں پولیس نے کورونا وائرس پھیلنے کے دوران مختلف چوریوں کے واقعات کی اطلاع دی ہے۔ مارچ کے شروع سے ہی صوبے لوئر سیکسنی میں پولیس 1200 چہرے کے ماسک کی چوری کی تحقیقات کر رہی تھی۔ ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، جہاں شہر کولون بھی واقع ہے، میں ہسپتالوں سے ہاتھوں کو جراثیم یا انفیکشن سے پاک کرنے والے لوشن یا سینیٹائزرز کی سینکڑوں بوتلوں کے چوری ہو جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ یاد رہے کہ جراثیم کُش کیمیکلز یا سینیٹائزرز مارکیٹوں سے ناپید ہو چُکے ہیں اور ان کی کمی عام لوگوں کے علاوہ ہسپتالوں میں بھی پائی جاتی ہے۔

برلن برانڈنبرگ نشریاتی ادارے کے مطابق برلن میں مشہور زمانہ تحقیقی مرکز چیریٹی کے ورشاؤ کلینک کے بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ سے بڑی مقدار میں جراثیم کش ادویات، تنفس کے عمل کو آسان بنانے والے آلات، میڈیکل دستانے اور ڈاکٹروں اور ہسپتال کے دیگر عملے کے حفاظتی لباس چوری کر لیے گئے، جو کینسر کے بہت سے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اس یونٹ میں اکثر بچے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور زیرعلاج ہیں۔ مبینہ طور پر برلن کے اس ہسپتال میں ماسک کی قلت کی وجہ ہسپتال کو ماسک وغیرہ فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے ڈیلیوری ٹرک پر چوروں کا حملہ اور چوری کی کارروائی بنی۔

Share this:
Police
Previous Post کورونا وائرس سے یورپ میں نفسا نفسی پھیل گئی، تبصرہ
Next Post قومی ہیرو ایم ایم عالم کو بچھڑے 7 برس بیت گئے
MM Alam

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.