geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

٢٣ مارچ ٢٠٢٠ء اور کورونا وائرس

March 23, 2020March 23, 2020 0 1 min read
23rd March Pakistan Day
Share this:

23rd March Pakistan Day

تحریر : میر افسر امان

کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کسی عرب دانشور نے تاریخ بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایک عرب سیاح نے پاکستان بننے کے کئی سال پہلے ہند کے اپنے سفر کے دوران جب ہندوئوں اور مسلمانوں کے عقائد اور رہن سہن کا مشاہدہ کیا تو اپنی تجربے کی بنیاد پر تحریر کیا کہ یہ دونوں قومیں کبھی بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ ایک عرصہ گزر گیا، مسلمان حکمرانوں کی ہندوئوں سے رواداری، عرب دنیا سے آئے ہوئے صوفی بزرگوں کی اسلام کے پر امن، درگزر اور ا نسانیت سے محبت کے فلسفے کی وجہ سے کروڑوں ہندو مسلمان ہو گئے۔

وقت گزرتا گیا اور ایک وقت ایسا آیا کہ ہند پر انگریزوں نے تجارت کے بہانے مکاری سے قبضہ کر لیا۔ کیو نکہ مسلمانوں ہند پر ایک ہزار سال حکمران رہے تھے اور عوام کے اندر ان کی جڑیں تھی۔اس خدشہ سے کہ یہ جنگجو قوم پھر ان سے اقتدار چھین نہ لے اس کا زور ختم کرنے کے لیے انگریزوں نے مسلمانوں کو سخت سزائیں دیں۔ کسی کو کالا پانی ،جزائر انڈمان میں قید رکھا گیا۔ کچھ کو توپوں کے سامنے کھڑے کر کے اور درختوں پر لٹکا کر شہید کر دیا۔ اُن کی زمینوں پر قبضے کر لیے ۔ سزا کے طور پر،اپنی حکمرانی کے دوران مسلمان اکثریت والے علاقوں میں انڈسٹری نہیں لگائی۔ زیادہ تر انڈسٹری ہندوئوں کی اکثریت والے علاقوں میںلگائیں۔ مسلمانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی پالیسیاں اختیار کیں۔ ہندوئوںکو آگے آگے رکھا اور مسلمانوں کو اپنے پورے دور حکمرانی میں دبائے رکھا۔ انگریز ہند پر ڈیڑھ سو سال سے زیادہ عرصہ حکومت کرنے کے قابل نہیں رہے۔

آخر میں ہند چھوڑنے پرمجبور ہوئے۔ شروع شروع میں مسلمانوں اور ہندوئوں نے مل کر کانگریس کے پلیٹ فارم سے آزادی کی تحریک چلائی۔ شروع میں مسلمانوں کے مسیحا قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی کانگریس میں رہ کر ہند کی آزادی کی جد وجہد کی۔ مگر آخر میں ہندوئوں کے عقائد اور مسلمانوںکے ساتھ تعصب کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے وہی بات سمجھ میں آئی جو ہم نے اوپر عرب سیاح کے حوالے سے بیان کی ہے ۔قائد اعظم نے ثابت کیا کہ مسلمان ہند میں اقلیت نہیں بلکہ ایک مکمل قوم ہیں۔ قائد اعظم نے برصغیر کی تقسیم کے وقت دو قومی نظریہ پیش کیا اور دو قومی نظریہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو بت پوجتے ہیں مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ ہندو گائے کی پوجا کرتے ہیں مسلمان اس کو ذبح کرتے ہیں۔

ہندو مسلمانوں کو ناپاک سمجھتے ہیں ایک ساتھ کھانا نہیں کھاتے۔ ہندوئوں اور مسلمانوں کے ہیروز اور دشمن الگ الگ ہیں۔ قائد اعظم نے دو نظریہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا۔ برصغیر کے کونے کونے میں پاکستان کا مطلب کیا ” لا الہ الا اللہ” بن کے رہے گا پاکستان ۔لے کے رہیں گے پاکستان۔مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ،کے نعرے بلند ہوئے۔ تحریک پاکستان کے دوران، ١٥ نومبر١٩٤٢ء میں قائد اعظم نے آل انڈیا مسلم اسٹوڈنس فیڈریشن کے اجلاس میں اس کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ” مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا طرز حکومت کیسا ہو گا۔پاکستان کے طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہو سکتا ہوں ۔مسلمانوں کے طرز حکومت آج سے تیرا سو سال پہلے قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا تھا۔ الحمد اللہ قرآن مجیدہماری راہنمائی کے لیے موجود ہے۔ اور قیامت تک موجود رہے گا”

صاحبو! ٢٣ مارج ١٩٤٠ء کو منٹو پارک لاہور میں پورے ہند کے مسلمان جمع ہوئے تھے۔ اُ س وقت کی شاتر انتظامیہ نے افوائیںپھیلائی تھیں کہ اس پروگرام کو منسوخ کر دیا جائے کیوں کہ لاہور میں لاء اینڈ آڈر کا مسئلہ ہے۔ جبکہ گانگریس نے دہلی میں ہند کی تقسیم کے خلاف پروگرام رکھا تھا۔ ان حالات میں ٢٣ مارچ کو قرارداد لاہور پیش ہوئی۔ ٢٤ مارچ کو اسے شیر بنگال نے مسلم لیگ کے اجلاس میں پیش کیا جسے منظور کیا گیا۔ مگر قائد اعظم نے اس کی تاریخ کو ٢٣ مارچ ہی رکھا۔ جسے بعد میں قرارداد پاکستان کہا گیا۔ قراداد مقاصد ١٢ مارچ ١٩٤٩ء کوآئین کا دیباچہ بنایا گیا۔پھر پاکستان کے آئین ١٩٥٦ء اور ١٩٧٣ء کے اسلامی آئین کا حصہ بنی۔ ١٩٥٦ء کے اسلامی آئین کو ٢٣ مارچ کو نافذ کیا گیا۔ پاکستان١٥ اگست ١٩٤٧ء کو وجود میں آیا تھا مگر قائد اعظم اور مسلم لیگ کی قیادت نے یوم پاکستان ١٤ اگست کو منانا منظور کیا۔

اس طرح پاکستانیوں کے لیے مارچ کا مہینہ ایک یاد گار اور ٢٣ مارچ پاکستان کی اساس کا دن ہے۔ڈکٹیٹر ایوب خان نے مار شل لاء لگا کر ١٩٥٦ء کے آئین کو منسوخ کر دیا۔ مشرقی اور مغربی پاکستان کی لیڈر شپ نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ١٩٥٦ء کے آئین کو منظور کیا تھا۔ مگر ڈکٹیٹر ایوب خان نے اس کو منسوخ کیا اس وجہ سے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی بنیاد پڑی ۔ ایٹمی اور اسلامی پاکستان دشمنوں کی نظر میں کھٹکتا رہتا ہے۔ہمارے ازلی دشمن بھارت نے اسے دل سے تسلیم نہیں کیا۔ ہمارے حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے بھارت نے مشرقی پاکستان میں اپنی بنائی ہوئی مکتی باہنی کی مدد سے افراتفری پھیلا کر قومیت اور حقوق کے نام سے ہمارے بنگالی بھائیوں کو اُکسا کر ہم سے علیحدہ کر دیا۔ کراچی میں بھی لوگوں کو حقوق ،لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر اُکساتا رہا ہے۔

ان کو مالی اور اسلح سے مدد بھی دیتا رہا ہے۔اس کا انکشاف بھارتی جاسوس کلبھوشن دیو نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں کیا ۔بھارت کا دہشت گرد وزیر اعظم مودی اپنے یوم جمہوریہ پر اعلان کرتا ہے کہ مجھے بلوچستان اور گلگت سے مدد کرنے کے لیے ٹیلیفون کال آ رہی ہیں۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔امریکا بھی افغانستان کی جنگ پاکستان میں لے آیا ہے ۔ پاکستان کو افغان طالبان سے لڑانے کے لیے دبائو ڈالتارہا ہے۔ افغان طالبان اپنی سرزمین سے قابض فوجوں کو نکانے کے لیے لڑتے رہے۔ امریکا کو رب نے فاقہ پرست سے شکست دلائی۔ اب وہ افغان طالبان سے افغانستان نکلنے کے معاہدہ کیا ہے۔

اپنی فوجیں نکالنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان نے امریکا کے دبائو میں آکر افغان طالبان سے جنگ مول نہ لیا کر تاریخ بات کی ہے۔ امریکا اور اس کی ٤٨ ملکوں کی فوج طالبان کو شکست نہیں دے سکی۔ افغانستان کا حل صرف اورصرف پر امن مذاکرات تھا جو اب سچ ثابت ہوا۔ امریکا کی شروع کی گئی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے دنیا میں سب سے زیاد ہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔پاکستان ٥٠ ارب سے زیادہ نقصان ہوا۔ مسلمانوں پر کشمیر ،بھارت، چین،برما،شام،چیچینا،بوسینیا پر مظالم کی وجہ سے مظالم کی وجہ سے دنیا میں کرورنا بیماری کو اس لیے بھیجا کہ اللہ کی طرف لوٹو اور انسانوں پر ظلم بند کرو۔ ان حالات میں پاکستانی ٢٣ مارچ کو یوم پاکستان کے پروگرام کا اس دفعہ منسوخ کیا گیا۔ اللہ پاکستان سمیت دنیا کو کورونا کے عذاب سے بچائے۔ اللہ ہمارے پیارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو قائم و دائم رکھے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Meeting
Previous Post الخدمت فاءونڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام بورڈ کا جائزہ اجلاس
Next Post چین ؛ گھروں میں قرنطینہ کے دوران طلاق کی شرح میں اضافہ
Divorce

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.