geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: فی الحال باجماعت نماز سے گریز یا احتیاط لازمq1`

September 30, 2020 1 1 min read
Prayer
Share this:

Prayer

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی مشاورتی کونسل کے صدر ایمن مازیئک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اب بھی تیزرفتار ہے اور ایسے میں فی الحال باجماعت نماز سے گریز کیا جائے اور احتیاط برتی جائے۔

جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے سربراہ ایمن ایمن مازیئک نے تجویز دی ہے کہ فی الحال یا تو باجماعت نماز معطل رکھی جائے یا باجماعت نماز کے لیے سماجی فاصلے اور حفظان صحت سے معتلق ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی جرمنی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہر طرح کے دعائی اجتماع کو معطل رہنا چاہیے، تاہم بالخصوص جمعے اور عید کی نمازوں کے اجتماع سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات سیاست اور ثقافت نامی جرمن جریدے میں بطور مہمان لکھاری اپنے ایک مضمون میں کہی۔ جرمن کلچرل کونسل کا یہ اکتوبر کا شمارا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ جرمنی میں اب بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نمایاں ہے۔

حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنا کورونا کے دور میں بہت ضروری ہے۔

اپنے مضمون میں ایمن ایمن مازیئک نے لکھا ہے کہ ماہرین طب کی ہدایات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ایسے کمروں اور ہالز میں زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے، جہاں ہوا کے اخراج کا مناسب انتظام موجود نہ ہو۔ ماہرین کے مطابق بند ماحول میں فاصلہ رکھنے سے بھی اس وائرس کے خلاف فقط محدود تحفظ حاصل ہو سکتا ہے۔

ایمن مازیئک نے اپنے مضمون میں لکھا کہ ”مذاہب صلہ رحمی، دوسرے انسانوں کی سلامتی اور ان کی بقا کے لیے کوشاں رہنے کا سبق دیتے ہیں۔ کورونا کے ضمن میں لگائی گئی یہ پابندیاں سراسر سماجی بنیادوں پر ہیں اور ان کا مقصد انسانیت سے پیار اور زندگی کا تحفظ ہے۔‘‘ انہوں نےتاہم واضح کیا کہ ان پابندیوں پر مسلسل نگاہ رکھنا چاہیے۔

مازیئک کے مطابق، ان ہدایات کو بنیادی مذہبی ہدایات اور وبا کے پھیلاؤ کی صورت حال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

یہ بات اہم ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں اجتماعات پر پابندی اب بھی برقرار ہے اور جرمنی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود اب بھی زیادہ بڑے اجتماعات منعقد نہیں ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عام اجتماعات کے لیے بھی متعدد ضوابط رائج ہیں۔ اس وقت لوگ دفاتر جا رہے ہیں، تاہم کمروں کی کھڑکیاں کھلی رکھنے یعنی تازہ ہوا کی آمدورفت کا انتظام بنائے رکھنے جیسے اقدامات کے علاوہ دیگر افراد سے بالمشافہ گفتگو یا رابطے کے وقت ماسک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

جرمنی میں مارچ سے مئی کے مہینوں تک سخت لاک ڈاؤن کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسکولوں اور پھر دیگر شعبوں کے لیے نرمی کر دی گئی تھی۔

Share this:
Protest
Previous Post امریکی وزیر خارجہ کے خلاف یونان میں احتجاجی مظاہرے
Next Post امریکی صدارتی انتخاب 2020: ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کا پہلا مباحثہ تکرار و تنقید کی نذر
Donald Trump - Joe Biden

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.