geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس: قیدیوں سے حسن سلوک

March 24, 2020 1 1 min read
Prisoners
Share this:

Prisoners

تحریر : قادر خان یوسف زئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل سے معمولی جرائم میں ملوث اورسات برس سے کم سزا والے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں 1362قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس کی سماعت میں 10 برس سے کم سزا کے زیرسماعت قیدیوں کی ضمانت پر احکامات جاری کئے۔اسی دوران کراچی کی ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان نے ملیر جیل کا دورہ کیا اور ضمانتوں پر معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔ بالخصوص ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ نے21مارچ تک 188قیدی رہا کئے۔ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھنا حکام کی مجبوری ہے۔ جس حساب سے جرائم بڑھنے کی رفتار ہے اور گرفتار ملزمان کو جیلوں میں اسیر کئے جاناپہلے ہی سے قابل توجہ رہا ہے۔روزانہ 200قیدی صرف سندھ کے جیلوں میں آتے ہیں، آئی جی سندھ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے قیدیوں کے لئے الگ سے قرنطنیہ بنا دیا دیا گیا ہے ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی بھرمار کی وجہ سے ہر مقدمے کی سماعت ممکن نہیں ہوسکتی، اس لئے بڑھتے ہوئے مقدمات کی وجہ سے جوڈیشنل ریمانڈ میں اسیر قیدی کے احباب ضمانت کے حصول کی بھرپور کوشش کرتے ہیں لیکن مسئلہ پھر وہی آجاتاہے کہ ماتحت عدالتوں پر جو لاکھوں مقدمات کا بوجھ ہے، وہ کسی طرح کم ہو تو نئے مقدمات کی سماعت ممکن ہوسکے۔

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے، انسانوں کے ساتھ نام نہاد اصلاح خانوں میں کیا ہوتا ہے اس سے بھی کوئی بے خبر نہیں، جیل سے کورٹ تک آنے کے لئے قیدی کو کتنی رشوت دینا پڑتی ہے، اس سے بھی کوئی لاعلم نہیں، انہیں جیلوں میں قیدیوں کو لے جانے والے گاڑیوں کی خستہ حالت و انتہائی کمیابی سمیت کورٹ لاک اپ سے ماتحت عدالتوں میں مقدمات چلانے کے لئے انتہائی دشوار گذار مراحل کا سامنا ہوتا ہے۔ وکلا برداری کا کردار بھی بہت اہم ہے اور اس بات کو وہ احباب اچھی طرح جانتے ہیں جو مخالفین کی وجہ سے جھوٹے، سچے الزامات میں مہینوں، برسوں جیل گذار چکے ہیں۔پولیس کی جانب سے چارج شیٹ مقررہ وقت پر نہ دینا اور پولیس کیس کو بروقت جمع نہ کرانا، فوجداری مقدمات کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔

پبلک پراسیکوٹر اُس وقت تک کسی ملزم کے خلاف فرد جرم عاید نہیں کراتا جب تک تفتیشی افسران حتمی چالان و فائل جمع نہ کرادیں۔ ضمنی چالان کی وجہ سے ملزمان جوڈیشنل ریمانڈ میں جیلوں میں اسیر رہتے ہیں اور اگر ان کا کوئی پرسان حال نہ ہو تو وہ ایسے جرم کی سزا برسوں بھگت لیتے ہیں، جو ناکردہ ہوتے ہیں۔ماتحت عدالتوں کے جوڈیشنل مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ جج صاحبان جیلوں کا دورہ بھی کرتے ہیں، قیدیوں کو ان کی آمد سے قبل بتادیا جاتا ہے کہ جو درخواست دینا چاہیں تو کاغذ پر خود درخواست لکھ کر جیل انتظامیہ کے پاس جمع کرادیں۔ قیدی پڑھے لکھے اسیروں کے پاس جا کر درخواست لکھواتے ہیں اور جیل انتظامیہ کے پاس جمع کرادیتے ہیں، ان میں عموماََ وہ قیدی اپنے اُس جرم کا اقبال کرتے ہیں، جس الزام کی سزا سے زیادہ وہ جیلوں میں قید ہوتے ہیں۔

دورے پر آنے والے ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان عموماََ ایسے قیدیوں کو معمولی جرمانے عائد کرکے رہا کرنے کا حکم جاری کردیتے ہیں، تاہم بیشتر قیدیوں کے پاس جرمانے کی رقم ادا کرنے کی گنجائش بھی نہیں ہوتی۔ جیل کی بیرکوں میں قیدی آپس میں چندہ کروالیتے ہیں، کبھی کبھار تو خود ان قیدیوں کے پاس بھی نقدی نہیں ہوتی، اس باعث معمولی جرمانے کی سزا پانے کے بعد بھی حکم نامہ ہونے کے باوجود قیدی رہانہیں ہوپاتا۔

جیل انتظامیہ کے ساتھ بیشتر سماجی تنظیموں کے رابطے ہوتے ہیں، یہ سماجی تنظیمیں مخیر حضرات کے تعاون سے بعض قیدیوں کے جرمانے جمع کراکر ا رہائی دلادیتے ہیں، بیت المال کی جانب سے بھی جرمانے، قصاص و دیت ادا کرنے کی سہولت ہے لیکن اس کا طریقہ کار طویل وقت لے لیتا ہے۔ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا دشواریوں کا سامنا کررہی ہے، ان گنت پریشانیوں میں ان رشتے داروں کو شدید تحفظات ہیں کہ اگر ایران کی طرح پاکستان میں بھی خدانخواستہ کسی قیدی میں کرونا وائرس پھیل گیا تو اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے۔ معمولی جرائم میں ملوث گناہ گار یا بے گناہ اسیر موت کے قریب تر ہوجائے گا، جیلوں میں قیدیوں کے لئے صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، مرض کوئی بھی ہو، ہر بیماری کے لئے دو گولیاں (آسرا و تسلی) ہی دی جاتی ہیں، جیلوں کے اندر بنے اسپتال وی آئی پی قیدیوں کے استعمال میں ہوتے ہیں،جیلوں میں صحت کی سہولیات حاصل کرنا ناممکنات سے ہے، خاص کر اگر کسی قیدی کو جیل سے باہرپرائیوٹ یاسرکاری اسپتال میں علاج کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو زیادہ تر خطرات ہوتے ہیں کہ وہ قیدی صحت یاب ہونے کے بجائے انتقال ہی کرجائے گا کیونکہ علاج و پیرول پررہائی کی قانونی پیچیدگیاں و طریق کار اتنا گنجلگ اور دشوار ہے کہ کسی غریب و مفلس قیدی کے لئے علاج کی سہولت محض خواب ہے۔

اس اَمر سے قطع نظر کہ قیدی گناہ گار ہے یا نہیں، انسانیت کے ناطے حکومت کو ملک بھر کی جیلوں میں قید، اُن اسیروں کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے جو معمولی جرائم میں ماتحت عدالتوں میں لاکھوں مقدمات کے باعث طویل عرصے سے قید ہیں، اس کے علاوہ ایسے قیدیوں کی بھی بڑی تعداد جیلوں میں ہے، جنہیں جیل مینوئل،وفاق و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سزا میں کمی کرنے کا اختیار حاصل ہے، اس کے علاوہ قومی و مذہبی تہواروں میں سزاؤں میں تخفیف کئے جانے کی اضافی گنجائش بھی موجود ہے۔ اگر ان اقدامات پر ہی عمل کرلیا جائے تو ہزاروں ایسے قیدی رہائی پا سکتے ہیں جن کی سزا سات برس سے کم ہے۔

خطرناک جرائم میں ملوث مجرمان پر معافی کا اطلاق نہیں ہوتا، اس لئے ماتحت عدالتوں سے لے کر صدر پاکستان تک معمولی سزاؤں میں بند اور ایسے ملزمان کو رہائی کے لئے معاون و مددگار بن سکتے ہیں۔ بالخصوص کئی برسوں سے چالان پیش نہ کئے جانے اور فردجر م عائد نہ ہونے والے ملزمان کو تو قانون بھی یہ حق دیتا ہے کہ و ہ جوڈیشنل ریمانڈ کے دوران ضمانت حاصل کرسکے۔ اسلام کی تعلیمات میں بھی یہی ہے کہ اگر قدرتی آفات کا شکار ہوں تو اللہ تعالی سے رجوع کیا جائے، توبہ استغفار، صدقات کو معمول سے زیادہ زندگی کا حصہ بنا لیا جائے،قیدیوں و قرض داروں، مفلس و بیماروں کے ساتھ صلہ رحمی کی جائے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت فرمائی:ترجمہ: قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کی وصیت قبول کرو۔ (طبرانی کبیر بحوالہ سیرۃ المصطفیٰ ۱/۵۷۹، مولانا ادریس کاندھلوی)۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Alkhidamat Foundation
Previous Post الخدمت فاونڈیشن کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ہائی جین کٹس اور کرونا بچاو لٹریچر کی تقسیم
Next Post یہ تو ہونا ہی تھا
Coronavirus Patient

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.