geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس، مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داریاں

April 5, 2020 1 1 min read
Coronavirus
Share this:
Coronavirus
Coronavirus

تحریر : سید عتیق الرحمن بخاری

دسمبر 2019ء میں چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والے بیماری کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ 180 ممالک کے کاروبار زندگی کو معطل کرکے رکھ دے گا، ابتداء میں نزلہ زکام سے شروع ہونے والی بیماری خطرناک نمونیا کی شکل اختیار کرلیتی، بعض اوقات پھیپھڑوں سے خون ٹپکنے لگتا، چینی ڈاکٹرز کی دن رات کی تحقیق سے نتیجہ یہ نکلا یہ ایک وائرس ہے جو بڑی تیزی ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کرونا وائرس جسے کویڈ19بھی کہتے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق 14دن کے اندر علامات ظاہر کرتا ہے، اور بعض محققین نے 22دن کا بتایا، اس وائرس سے متاثرہ 40ہزار افراد پر کی جانیوالی تحقیق کے بل بوتے پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 81فیصد افراد میں اسکی ہلکی پھلکی علامات ظاہر ہوئیں، 14فیصد میں شدید علامات جبکہ5فیصد وینٹی لیٹر پر جا پہنچے، اب تک کے اعدادوشمار ہمیں بتاتے ہیں کہ آدھے ملین سے زائد افراد اس کا شکار ہوئے اور ہزاروں اموات ہوئیں، جو دن بہ دن بڑھ رہی ہیں۔ اب چونکہ یہ وبا پاکستان میں بھی پنجے گھاڑ رہی ہے، اسلئے اس نازک کیفیت میں سب سے اہم ذمہ داری وارثان منبر و محراب اور درگاہوں کے سجادہ نشینوں کے سر آتی ہے کہ وہ کیسے عوام کے اندر شعور کی شمعیں جلاتے ہیں، چین کے تجربے سے یہ تو ثابت ہوچکا کہ محض حکومت اس کو روکنے کی جتنی بھی کوشش کرے ایسا ممکن نہیں ہے جب تک پوری قوم کے تمام طبقات اپنے حصے کی ذمہ داری پوری نہ کریں۔

وارثان منبر ومحراب کے پاس مسجد کے سپیکرز کی جو طاقت ہے اس سے انکار اسلئے بھی نہیں کیا جاسکتا ہے کہ انہیں سپیکرز سے عوام کو جس جانب دھکیلنا چاہیں، عوام اسی جانب جانے کو تیار رہتی ہے۔ ہمارے ہاں مذہبی جنونیت کا بھی انکار ممکن نہیں ہے اور ہر ذی نفس مذہب کیلئے اپنے جذبات رکھتا ہے،یہ علماء کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ان جذبات کو کیسے بروئے کار لائیں۔ کرونا وائرس کی وباء کے آنے کے بعد ہمیں کہیں کہیں سے یہ آوازیں بھی سننے کو ملیں کہ یہ سازش مسجد و منبر کے خلاف ہے، حالانکہ مسجد و منبر تک بات پہنچے سے پہلے چرچ و گرجے ویران ہوچکے تھے، اٹلی ہی کی مثال لے لیں جواس وقت پوری دنیا کے نشان عبرت ہے، اٹلی مسیحی دنیا کے مذہبی مقامات کا گڑھ ہے جہاں کی رونقیں قابل دید تھی اور ا ب جنازوں کیلئے کندھے ہیں نہ ہی قبروں کیلئے گنجائش، اٹلی کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بس اتنی غلطی کی کہ چند دنوں کی تاخیر کردی اور یہ تاخیر قیامت بن گئی، مسلم دنیا میں ایران کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

ایرانی علماء اور انتظامیہ نے بھی ابتداء میں اسے امریکہ کی سازش سمجھا مشھد کے ایک امام نے بیماری کو نظرانداز کرتے ہوئے ووٹ نہ ڈالنے والے کیلئے کفر کا فتوی دے ڈالا، اٹلی والی تمام غلطیاں دہرائی گئیں نتیجہ یہ نکلا کہ ایران اب بے بسی کی تصویر بن چکا ہے، ان مثالوں سے واضح ہوتا ہے کہ مذہبی طبقات کی ذمہ داری سب سے بڑھ کر ہے، پاکستان میں بھی کچھ علماء اپنا سخت موقف رکھتے ہیں، تاہم اس تحریر کے ذریعے میری دردمندانہ اپیل ہے کہ یہ وقت متحد ہوکر حکومت کی جانب سے بنائے گئے لائحہ عمل پر من و عن عمل کرنے کا ہے۔ میں یہاں ذکر نہ کروں تو یہ تحریر ادھوری رہے گی کہ بھیرہ شریف کے سجادہ نشین پیر امین الحسنات شاہ نے صدر مملکت سے اپنی گفتگو میں اپنے 350اداروں کو قرنطینہ سنٹرز کیلئے وقف کیا ہے۔ ان کے350اداروں میں 10ہزار کمرے موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت کو آفر کی کہ 40ہزار طلبہ کسی بھی ہنگامی حالت کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہوں گے، میرے والدگرامی ذی وقار پیر سید زاہد صدیق بخاری نے بھی اپنے ادارے کو قرنطینہ سنٹر کیلئے آفر کیا ہے اور اپنے متعلقین کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کررکھیں ہیں، ان کے علاوہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی شعور دینے کیلئے بہترین کاوشیں کیں، ایسے ہی تمام علماء کرام، مشائخ عظام، پیران کرام، اساتذہ، مبلغین، مدرسین اور معلمین اپنا کردار ادا کریں، تاکہ پاکستانی قوم کم از کم 20دن گھروں سے نہ نکلے اور حکومت کے بتائے ہوئے ہدایت نامے پر عمل کرے، اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو یقین کیجئے ہمارے پاس استطاعت کم ہے کہ ہم اس وائرس کا مقابلہ کرسکیں، اللہ کریم ہم سب پر اپنا کرم فرمائے۔
Syed Atiq ur Rehman

تحریر : سید عتیق الرحمن بخاری

Share this:
Masood Ahmed Siddiqui
Previous Post عالمی دنیا بی جے پی قیادت کی مسلمانوں کیخلاف زبان درازی کا فوری نوٹس لے: صوفی مسعود احمد صدیقی
Next Post وبائی مرض کورونا وائرس اور ہومیوپیتھی
Homeopathy

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.